معلومات المواد باللغة العربية

عبد العزيز بن مرزوق - کتابیں

عناصر کی تعداد: 2

  • اردو

    اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی قدر ومنزلت سے جاہل منھ موڑنے والے اور – اس سے پہلے- اسکے اوامر ونواہی کو چھوڑدینے والے بعض عوام کے یہاں، خاص طور پر شام اور عراق کے ملکوں اور کچھ افریقی ملکوں میں، اللہ کو گالی دینا ، بُرا بھلا کہنا ، اور کبھی کبھار ایسے الفاظ اور اوصاف سے موسوم کرنا مشہور ہو چکا ہے جن کا تذکرہ کرنا یا انہیں سننا ایک مسلمان کیلئے بہت ناگوار گُذرتا ہے۔ اور کبھی تو اسے ایسے لوگ کہتے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں ، اس لئے کہ وہ شہادتین (لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ )کا اقرار کرتے ہیں ، اور کبھی تو بعض نمازیوں سے ایسا ہوجاتا ہے ، اور شیطان انکی زبانوں پر اسے جاری کردیتا ہے، اور ان میں سے بہتوں کیلئے شیطان یہ مزیّن کرتا ہے کہ وہ اسکے معنی کو مراد نہیں لیتے ہیں، اور نہ ہی اس سے اپنے خالق کی تنقیص کرنا چاہتے ہیں، اور انہیں یہ باور کراتا ہے کہ یہ سب فضول باتوں میں سے ہیں جس پر دھیان نہیں دیا جاتا ہے! اسی وجہ سے انہوں نے اسمیں لا پرواہی سے کا م لیا ہے! اس رسالہ میں اسی کی خطرناکی اور اسکے حُکم کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    كتاب فصول فی العقیدہ رسالہ شامیہ كا ایك جزء ہے جسے شیخ عبدالعزیز بن مرزوق الطریفی نے اہل شام كے لئے لكھا ہے ، نصاری كے سر زمین شا م پر غاصبانہ قبضہ كے بعد اسلام كے اصول و فروع میں كافی تبدلی رونما ہوجانے اور اس كے پاداش میں باطنی فرقہ كے وجود میں آنے سے عقائد میں كافی گڑبڑی ہوئی ، اس لئے ان كی اصلاح كی خاطر عقائد كے اہم موضوعات كو اس كتاب میں شامل كیا گيا ، جیسے اسلام و ایمان كی صحیح تعریف ، بندوں پر اللہ كے حقوق، ایمان و كفر كا معنی ، صفات الہی ، قرآن اللہ كا كلام ہے ، تقدیر، جماعت سے جڑے رہنا ، فضائل صحابہ ، اور آخرت كے متعلق بھی مختصر گفتگو ہوئی ہے ، اس كتاب كی اہم خوبی یہ ہے كہ بہت ہی نرالے انداز میں دلیل كی روشنی میں بات پیش كی گئی ہے۔