معلومات المواد باللغة العربية

صفي الرحمن المباركفوري - کتابیں

عناصر کی تعداد: 10

  • اردو

    تجلّیاتِ نبوّت :(سیرتِ طیّبہ کی روشن روشن کرنوں سے منوّراسوہ حسنہ کا خوبصورت تذکرہ ) زیرنظرکتاب ‘‘ روضة الأنوار في سيرة النبي المختار’’ کا اردوترجمہ ہے جسے سیرت نگاری میں عالمی ایوارڈ یافتہ مصنّف۔ شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ۔ نے بعض اخوان کے مطالبہ پرعربی زبان میں تالیف فرمائی۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر سعودی عرب کے بہت سارے تعلیمی اداروں نے نصاب میں شامل کیا۔ پھر آپ نے ہی اردو زبان کے دینی مدارس، اسکولوں کے طلبا اور عامۃ المسلین کے لیے اس کو‘‘ تجلیات نبوت’’ کے نام سے اردو میں منتقل کیا۔ اس کتاب میں آپ نےسیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعہ سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوتا ہے۔ کتاب میں دعوت اسلامی کے تمام مراحل اور اس کی پیش آمدہ دشواریوں کا تذکرہ موجود ہے۔ تکالیف اور مصائب کے طوفانوں میں وحی الٰہی کس طرح سے نصرت الٰہی کے راستے پیدا کرتی ہے اس کا ایمان افروز بیان ملتا ہے۔ واقعات سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصول دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ زبانِ اردو میں سیرت کی پہلی مختصراورجامع کتاب ہےـ

  • اردو

    نماز کے مسائل: نماز دین اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن ہے، اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجیے کہ سفر و حضر، حالت جنگ یا حالت امن میں بھی اس کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ پانچوں نمازوں کی ادائیگی جہاں از بس ضروری ہے وہیں نماز پڑھتے وقت اسوہ رسول کو سامنے رکھنا بھی نماز کی قبولیت کی اولین شرط ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور اس کے مسائل پر اب تک مختلف انداز سے بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں زیر تبصرہ کتاب بھی نماز ہی کے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں محترم اقبال کیلانی صاحب نے نصوص کی مدد سے جہاں نماز کی اہمیت اجاگر کی ہے وہیں طہارت، وضو، اذان، جماعت اور مقتدی کے مسائل اپنے مخصوص انداز میں رقم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نماز تہجد، جمعہ، عیدین، خوف، کسوف اور چاشت کے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ مصنف نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ کتاب میں کوئی بھی ضعیف حدیث جگہ نہ پائے۔(ع۔م)

  • اردو

    تاریخ مدینہ منوّرہ: یہ کتاب مدینہ منوّرہ کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا مدینہ منوّرہ کی بنیاد وتعمیر، اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ ۔کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مدینہ منوّرہ کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے مسجد نبوی شریف، مسجد قبا،جبل اُحد، اور بقیع الغرقد وغیرہ۔ ۔مسجد نبوی کے تفصیلی ذکر کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد نبوی میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ ۔کتاب میں قابل اعتماد اور اصل مصادر سے ماخوز متعدّد تصاویر شامل کی گئی ہیں جو موضوع کے مختلف پہلؤوں کو اُجاگر کرتی ہے۔ ۔۔کتاب کے آخر میں زائرین کی رہنمائی کے لئے مسجد نبوی اور دیگر مقدّس مقامات کی زیارت کے آداب اختصار کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، معتبر روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔ مدینہ منوّرہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام ، ریاض ، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)

  • اردو

    تاریخ مکّہ مُکرّمہ : یہ کتاب مکہ مکرّمہ اور بیت اللہ شریف کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا بیت اللہ شریف کی بنیاد وتعمیر،اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مکہ مکرّمہ کے ذکر کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے حجر اسود،چاہ زمزم، منی اور عرفات وغیرہ۔ خانہ کعبہ اور مسجدحرام کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد حرام میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ کتاب کےآخری حصّہ میں حجاج بیت اللہ الحرام اور معتمرین کی رہنمائی کے لئے مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کا مکمل طریق کار اور مختصراحکام ذکر کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔مکہ مکرّمہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)

  • اردو

    احكام ومسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے سب سے جامع اگر ’بلوغ المرام‘ کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلباء کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پذیرائی سے نوازا گیا۔ کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے اس کی عربی میں مختصر سی شرح بھی کی۔ زیر نظر کتاب اسی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جس کے مطالعے سے آپ کو نماز، روزہ، حج ، اور زکوۃ سے لے کر نکاح وجہاد تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں قرآن کریم کی عملی تفسیر دیکھنے کو ملے گی۔

  • اردو

    زیر نظر کتاب علامہ رحمت اللہ بن خلیل الرحمن کیرانوی ہندی کی مایہ ناز تالیف " اظہارالحق " کا جامع اختصارہے جسے " مختصراظہارالحق " کے نام سے جامعة الملك سعود, ریاض سعودی عرب کے استارڈاکٹر محمد عبدالقادر ملکاوی نے مرتب کیا ہے اور اسکو اردو قالب میں عالم اسلام کے مایہ نازمصنف شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ نے ڈھالا ہے اس کتاب میں عیسائیت کی حقیقت , اھل تثلییث کی طرف سے بائبل میں مختلف ادوارمیں کئے گئےتحریف وتغیرکا بیان اورعیسائی مشنریوں کے ذریعہ اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے باطل شکوک وشبہات وریشہ دوانیوں کا مکمل رد پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید واپنے موضوع پرجامع ونادرکتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    حجيّت حديث : زیرنظرکتا ب میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ حدیث شریعت اسلامیہ کی دوسری مصدرہے اورحجت کے اعتبارسے قرآن کے ہم مثل ہے اورقرآں کے مجملات کی تشریح وتفسیرکرنے والی ہے نیز منکرین حدیث کے بعض شہبات کا جائزہ لے کرانکا شرعی پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے.

  • اردو

    الرحیق المختوم : نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے.

  • اردو

    حقيقت صوفيت : یہ کتاب صوفیانہ افکار کا استیصال کرتی ھے جو اسلام کا تیا پانچہ کرنے کے لئے اسلام کے لبادہ میں داخل کیا گیا ھے اور صوفیوں کے عقائد اور سر بستہ راز کی قلعی کھولتی ھے، نیز صوفیوں سے مناظرہ کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ھے۔

  • اردو

    عورت کےلیے پردہ اسلامی شریعت کا ایک واضح حکم ہے اور اس کامقصد بھی بالکل واضح ہے اسلام نے مسلمان عورت کا پردہ اور لباس: انسانی فطر ت کےعین مطابق یہ فیصلہ کیاہے کہ عورت اور مرد کے تعلقات پاکیزگی وصفائی اور ذمہ داری کی بنیادوں پراستوار ہوں اور اس میں کہیں کوئی خلل نہ آنے پائے، اسی بناء پر ان تمام اسباب ومحرکات پر مکمل قدغن لگائی ہے جوغلطی کا بیش خیمہ ہیں انہی میں سے ایک چہرے کاپردہ بھی ہے کہ اسی سے فتنے جنم لیتے ہیں زیرنظر کتاب شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے افادات پرمشتمل ہے جس میں یہ بتایاگیا ہے کہ نماز میں عورت کالباس کیسا ہونا چاہیے ضمناً اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نماز اور غیرنماز میں عورت کے پردے میں کیا فرق ہے انتہائی علمی اور لائق مطالعہ کتاب ہے (ش۔ر)