معلومات المواد باللغة العربية

محمد اقبال عبد العزیز - کتابیں

عناصر کی تعداد: 4

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ فضيلة الشيخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب ‘‘ عقیدۃ التوحید’’ کا ایک باب ہے جسے اہمیت کے پیش نظر مستقل طور پر شائع کیا جا رہا ہے۔ اس میں موصوف نے بدعت کی تعریف ، اس کے اقسام ، شریعت اسلامیہ میں بدعت کا حکم، امت اسلامیہ میں بدعات کے ظہور کی تاریخ اور اسکے اسباب ومحرکات ، بدعات کے بارے میں امت مسلمہ کا موقف اور ان کی تردید کا طریقہ کار نیز عصر حاضر کی بدعات کے چند نمونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بدعات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بدعت کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے روشناسی حاصل کرنے میں نہایت ہی مفید ثابت ہوگی۔

  • اردو

    شریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.

  • اردو

    زیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی: زیر مطالعہ کتاب علاماتِ قیامت کے موضوع پر عالم عرب کی مشہور شخصیت ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العریفی کی "نهاية العالم" کے نام سے لکھی گئی شاہکار تصنیف کا اردو قالب ہے۔ جسے فاضل مترجم قاری محمد اقبال عبدالعزیز نے نہایت ہی سلیس اور عام فہم اسلوب میں سر انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں محترم مصنّف نے قرآن وسنت کی روشنی میں ظہوردجال، نزولِ مسیح ، یاجوج ماجوج کے نمودارہونے کے علاوہ مشرق ومغرب کے بدکاروں کو زمین میں دھنسا دینے کے واقعات ، مغرب سے سورج طلوع ہونے کی علامت اور اُس بھڑکتی ہوئی آگ کا ہوشربا منظر بیان کیا ہے جو قیامت کے دن لوگوں کو ہانک کر حشر کے میدان میں لے جائے گی۔ کتاب کی امتیازی وصف یہ ہے کہ اسمیں علاماتِ قیامت اُجاگر کرنے کے لئے نہایت خوبصورت ورنگین تصاویر اور 40 نادر نقشے بھی دیئے گئے ہیں۔