عطاء الرحمن ضياء الله - تمام مادّے
عناصر کی تعداد: 54
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله الجهني ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظرکتابچہ میں اہل جاہلیت کی بعض شرکیہ امور کا تذکرہ کرکے ان سے خبردار کیا گیا ہے،جیسے مُردوں سے شفاعت طلب کرنا،ان کا وسیلہ پکڑنا،ان کے لئے عبادت کرنا وغیرہ۔اسی طرح وسیلہ کی جائز(شرعی) وناجائز(غیرشرعی) صورتوں کو بیان کرکے اس سلسلہ میں بعض باطل پرستوں کے شبہات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے۔نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور مستفید ہوں۔
- اردو مؤلّف : علامہ ابن قیم الجوزی مؤلّف : احمد بن عثمان المزید ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.
- اردو
اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ ریعہ روشن کرنے کی نمایاں کوشش کی گئی ہے , جسمیں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , پاکیزہ زندگی , امت پر آپ کے حقوق , رمضان میں آپ صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ , آپ کی طرز زندگی , آپ کی عبادت , سچائی , امانت , انصاف , عفو و درگزر , جود و سخاوت , شجاعت , سیاست , امت کے ساتھ نرمی , عورتوں , بچوں , غلاموں , نوکروں , جانوروں , اور جمادا ت وغیرہ کے ساتھ آپ کی رحمت ومہربانی کو اجا گر کیا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : صالح بن فوزان الفوزان ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیر نظر کتاب میں شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ نےکلمہ شہادت(لاالہ الا اللہ) کا حقیقی معنیٰ ومفہوم،اس کی اہمیت وفضیلت،اس کےتقاضے وشروط اورفرد ومعاشرے پرمرتّب ہونے والے اس کے بہترین اثرات کو کتاب وسنت کی روشنی میں سلف صالحین کی فہم کے مطابق ذکرفرمایاہے،نیزکلمہ لاالہ الا اللہ کی غلط تفسیر کرنے والوں کا علمی محاکمہ کرکے اس سے متعلّقہ شبہات کا ازالہ فرمایا ہے
- اردو مُفتی : شعبہ علمی اسلام سوال وجواب سائٹ ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
سوال: کیا آپ مجھے ہندودھرم کے بارے میں بعض حقائق سے آگاہ کرسکتے ہیں؟
- اردو مؤلّف : ناجی ابراھیم العرفج ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
صرف ایک پیغام!: اس کتابچہ میں اللہ کی توحید کے اس مشترکہ پیغام کو ذکر کیا گیا ہے جس کے ساتھ آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک سبھی نبی ورسول بھیجے گئے۔ اورآج یہودیوں اورعیسائیوں کے ہاتھوں میں موجود بائبل(عہدنامہ قدیم وعہد نامہ جدید) کے حوالے سے اللہ کی توحید کو ثابت کیا گیا ہے۔ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کتابچہ کی نشرواشاعت کرکے اس مشترکہ پیغام کو عام کیا جائے تاکہ لوگ حقیقت حال سے واقف ہوکرصرف معبود برحق کی عبادت کرکے دنیا وآخرت کی ابدی سعادت سے ہمکنار ہوسکیں۔
- اردو مؤلّف : صالح بن فوزان الفوزان ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیر نظر کتابچہ فضيلة الشيخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب ‘‘ عقیدۃ التوحید’’ کا ایک باب ہے جسے اہمیت کے پیش نظر مستقل طور پر شائع کیا جا رہا ہے۔ اس میں موصوف نے بدعت کی تعریف ، اس کے اقسام ، شریعت اسلامیہ میں بدعت کا حکم، امت اسلامیہ میں بدعات کے ظہور کی تاریخ اور اسکے اسباب ومحرکات ، بدعات کے بارے میں امت مسلمہ کا موقف اور ان کی تردید کا طریقہ کار نیز عصر حاضر کی بدعات کے چند نمونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بدعات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بدعت کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے روشناسی حاصل کرنے میں نہایت ہی مفید ثابت ہوگی۔
- اردو مؤلّف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زائرین مدینہ کی خدمت میں : زير نظر رسالہ مدینہ منورہ کی فضیلت،اس میں سکونت پذیر ہونے اور اسکی زیارت کرنے کے منجملہ آداب کے بیان میں ہے، شہر مدینہ کی فضیلت وزیارت کے موضوع پر نہایت ہی علمی وتحقیقی کتاب ہے جسے مدینہ یونیورسٹى کے سابق وائس چانسلر اور مسجد نبوی کے واعظ ومدرس شیخ / عبدالمحسن حمد العباد حفظہ اللہ نے ترتیب دی ہے. حجاج کرام اور معتمرین کیلئے خصوصی طورپر اسکا مطالعہ مفید ہے.
- اردو مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
اس سافٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی سورہ یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فاؤنٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں اصدارات : www.ecrore.com/mkashif
- اردو مؤلّف : عبد المنعم الجداوي مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظرکتاب "یہ در،یہ آستانے" دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحر بیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکر ساحل حق و نجات سے ہمکنار ہوا...پھر اپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اور نفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمار مسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو، نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : احسان الهي ظهير مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
اس کتاب کے اکثرمضمون میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ مرزائیت کا اسلام اورمسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اورمرزا غلام احمد قادیا نی یہ مسلمانوں کا دشمن اورانگریزی سامراج کا ایجنٹ تھا ,نیز اسکے کفریہ عقیدے اوردیگرہرزہ سرائیوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے.
- اردو مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کومختصراورجامع اندازمیں پیش کیا گیا ہے نیزیہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ سے محبت کا اظہار محض زبانی دعوی سےممکن نہیں بلکہ آپ کی احکام وفرامین کی اتباع و پیروی کرنے میں ہے.
- اردو تحریر : صالح بن فوزان الفوزان ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز مراجعہ : اسد اللہ عثمان مدنی مراجعہ : عنایت اللہ مدنی
دین اسلام يا اس كے شعائر كا مذاق اڑانا ايك نهايت هى سنگین جرم ہے جس کا مرتکب دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،خواه اس نے قصداً ایسا کیا ہو یا ہنسی مذاق کےطور پر. زير نظر مضمون میں دين کا مذاق اڑانے اور اس کي حرمتوں کى توہين کرنے کا شرعی حکم بیان کیا گیا ہے.
- اردو
- اردو تحریر : صالح بن فوزان الفوزان ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز مراجعہ : اسد اللہ عثمان مدنی مراجعہ : عنایت اللہ مدنی
نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں واجب اعتقاد : کوئی بھی شخص اس وقت تک دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت اور ختمی مرتبت کا اقرار نہ کرلے.آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک مسلمان کیلئے کِن چیزوں کا عقیدہ رکھنا ضروری ہے؟ نیز امت پر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے کیا حقوق واجب ہیں؟ ملاحظہ فرمائیں زیر نظرمضمون میں.
- اردو
- اردو تحریر : صالح بن فوزان الفوزان ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز مراجعہ : اسد اللہ عثمان مدنی مراجعہ : عنایت اللہ مدنی
جھاڑپھونک اورتعویذ گنڈے کا حکم : اس مختصرمضمون میں شرعی دم (جھاڑبھونک) کا حکم اور اس کے جواز کے شرائط نیز تعویذ گنڈہ لٹکانے کا حکم کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیاہے.
- اردو تحریر : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس مقالہ کے اندر قرآن وسنت کی روشنی میں نمازیوں کے لئے دنیا وآخرت میں حاصل ہونے والی ان تیس عظیم خوشخبریوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جسکو پڑھکر مسلما ن بندہ نماز کی باقاعدہ محافظت کرنے پر آمادہ ہوجاتا ہے
- اردو مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
اس مضمون میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسلمانوں پر قرآن مجید کے 5 حقوق ہیں: 1- قرآن پر ایمان لانا, 2- اس کی تلاوت کرنا, 3- اس کے معانی کو سمجھنا اور اس میں غوروفکر کرنا, 4- اس پر عمل کرنا, 5- اسے دوسروں تک پہنچانا.
- اردو مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله
اس مضمون میں یہ تورات وانجیل, پارسی مذہب کے صحیفے اور ہندوؤں کی ویدوں کی شہادتوں اور حوالوں کے ذریعہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ نبیوں کے خاتم حضرت محمد صلى اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خبر تمام صحیفوں میں موجوجود ہے.