ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اس کا شرعی حکم : ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے (یوم اظہار محبت) کے نام سے پوری دنیا میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتاہے, لیکن اس تہوار کی کیا حقیقت ہے؟ اور ایک مسلمان کے لیے اسے منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے یا نھیں؟ اور اس کا شرعی حکم کیاہے؟ زيرنظر مقالہ میں انہی امور پر باختصار روشنی ڈالی گئی ہے.
اس کتاب میں ماہ رجب سے متعلق جتنے غیر شرعی امور عوام میں رائج ھیں اس کی حقیقت واضح کی گئی ھے اور بتایا گیا ھے کہ بدعت سے اجتناب اور سنت کے اتباع ھی سے امت دین ودنیا کی فلاح حاصل کر سکتی ھے ۔
بندہ پر اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام واکرام صراط مستقیم کی ہدایت ہے،بنابریںایک مسلمان کوحکم ہے کہ روزانہ بطور فرض سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال کرے،لیکن کثرت دعا کے باوجود بہت سے لوگ ہدایت کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں،ایسا کیوں ہے؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کتابچہ میں دس ایسے اسباب کا تذکرہ کیاگیا ہےجوبسااوقات آدمي كو حق کے پہچاننے کے باوجود بھی قبول حق سے روک دیتے ہیں۔
اس کتابچہ میں ماہ شعبان کی فضیلت کے ساتھ ساتھ پندرہ شعبان کے روزے کی فضیلت یا شب برات کی نماز کی فضیلت کے سلسلہ میں ضعیف اور موضوع احادیث کو بیان کیا گیا ھے، نیز شب برات کو کی جانے والی تمام بدعات وخرافات کو نہ صرف اجاگر کیا گیا ھے بلکہ اس کا شرعی پوسٹ مارٹم کردیا گیا ھے۔
نماز فجرکی بہت اہمیت ہے جو شخص اسے جماعت کے ساتھ ادا کرتا ہے وہ اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے، پیش نظرتحریرمیں فجرنماز کی اہمیت وفضیلت اور اس پر محافظت کے اسباب ووسائل کا مختصر تذکرہ کیا گیا ہے۔