- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
-
اردو
مؤلّف : محمد عبد الرحمن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سفینہ نجات: شرک کے معنیٰ ہیں،اللہ تعالیٰ کو تنہا معبود ومسجود،خالق ومالک، رازق ومتصرّف نہ ماننا اور اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک ٹہرانا۔یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ قرآن مجید میں جابجا شرک کی سخت مذمّت کی گئی ہے اور توحید پر زور دیا گیا ہے۔ آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک جتنے انبیاء ورسل آئے، سب نے توحید ہی کی دعوت دی اور شرک کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے بچنے کی تلقین کی۔ لیکن آج بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں شرک نے جڑیں پھیلا رکھی ہیں اور اس کی ضرر رسانیاں عروج پر ہیں۔ زیر نظر کتا ب میں شرک کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تاریخ اسلامی کے بصیرت افروز واقعات اور عصرحاضر کی معاشرتی مثالوں سے بھر پور مدد لی گئی ہے۔ شرک کے گرداب میں پھنسے ہوئے بد نصیبوں کے لئے یہ کتاب یقینا سفینہ نجات ثابت ہوگی.
-
اردو
مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رُشد وہدایت کا ذریعہ ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسا کہ ارشاد گرامی ہے : (و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء)، اور قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے، مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتابیں تصنیف کی ہیں ،علامہ وحید الزمانؒ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علیؒ کی’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘ از زاہد ملک بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، فاضل مؤلف نے رب ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات، ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔( ان شاء للہ) ،فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا ہے اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)۔
-
اردو
قبر پرستی کے فروغ کیلئے شیطان کی ہوشرُبا تدبیریں : عالمِ اسلام کے نامور اور جلیل القدر مصنّف امام ابن قیّم الجوزیہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ نے اپنی ساری زندگی دین حق کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی اور توحید وسنّت کی ترویج واشاعت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا۔ اس سلسلے میں آپ نے ہر طرح کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کی اور بڑی جرأت اور بے باکی سے مسئلہ توحید، وسیلہ، شفاعت کی صحیح معنوں میں تشریح فرمائی،اس کتاب میں بھی مصنّف نے قرآن وسنّت اور اقوال صحابہ وتابعین سے قبرپرستی کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ شیطان نے بزرگوں کی تعظیم وتقدیس کی آڑ میں سادہ لوح بندوں کو کتنی مہارت سے شرک اکبر میں پھنسایا ہے۔ یہ کتاب در اصل ’’إغاثة اللهفان من مصايد الشيطان‘‘ کے ایک نہایت وقیع باب(من مكايد الشيطان : الفتنة بالقبور وأهلها) کا سليس اردو ترجمہ وتعلیق ہے جسے عبد الجبارسلفی حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی بہترین مضمون ہے ضرور مستفید ہوں.
-
اردو
مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
فوت شدگان کو ثواب کیسے پہنچائیں؟ : زیر مطالعہ کتاب میں میّت کو ثواب پہنچنے والے اعمال اور نہ پہنچنے والے اعمال کا تذکرہ ہے: پہلی قسم میں: اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور ان کا سبب بذات خود میّت ہے۔ دوسری قسم میں: اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میّت کو پہنچتا ہے لیکن ان کا سبب دوسرے لوگ ہیں۔ تیسری قسم میں : اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میّت کو ہرگز نہیں پہنچتا، چاہے ان کا سبب بذات خود میّت ہو یا کوئی اور۔
-
اردو
دروس اللغة العربية لغير الناطقين بها (اُردو) عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " دروس اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین بھا " سعودی عرب کے معروف لغوی اور عالم دین ڈاکٹر ف ۔عبد الرحیم کی تین جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید کتاب ہے۔یہ کتاب مدینہ یونیورسٹی کی نصاب میں شامل ہےاور فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔ عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے یہ ایک مقبول ترین کتاب ہے ،جو متعدد دینی مدارس اور سکولوں وکالجوں کے نصاب میں داخل ہے۔ کتاب اصلا عربی میں ہے اور یہ اس کا اردو ایڈیشن ہے ،جسے اسلامک فاونڈیشن ٹرسٹ انڈیا نے شائع کیا ہے اور ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا الطاف احمد مالانی عمری نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کتاب کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
-
اردو
مؤلّف : ناصر القفاري مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
آئنہ مذہبِ شیعہ( شیعہ مذہب کے اُصول وقواعد اور عقائد واَفکار کا جائزہ ): عصرِ حاضر میں روافض کے اعتراضات کی تردید میں جو کتابیں لکھی گئیں ہیں ان میں ایک اہم کتاب ڈاکٹرناصر بن عبد اللہ بن علی القفاری حفظہ اللہ کی تالیف: ’’أصول مذهب الشيعة الإمامية الاثني عشرية " ہے۔ جو در اصل ایک تحقیقی مقالہ ہے، جسے فاضل مولّف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض ،سعودی عرب کے شعبہ عقیدہ ومذاہب معاصرہ میں پیش کیا تھا۔ اس کتاب میں فاضل مولّف نے بڑی جانفشانی سے شیعہ عقائد کو مکمل دیانت داری اور انصاف کے ساتھ ،بغیر کسی کمی وزیادتی کے، ان کی معتبر واساسی کتابوں سے نقل کیا ہے اور ان کو کتاب وسنت اور اجماع امّت پر پیش کرکے ان کے نظریات کا بطلان واضح کیا ہے، نیز یہ ثابت کیا ہے کہ یہ افکار ،جن پر ان کے عقائد کی بنیاد ہے ،عقلِ سلیم اور نقلِ صحیح کے مخالف اور تناقضات پر مبنی ہیں۔ کتاب کے ابواب درج ذیل ہیں: پہلا باب: اسلامی مصادر کے متعلق شیعہ کے عقائد ونظریات دوسرا باب: اصول دین کے متعلق شیعہ کا عقیدہ تیسرا باب: شیعہ کے دیگر انفرادی اصول واعتقادات چوتھا باب: معاصر شیعہ اور ان کا اپنے اسلاف کے ساتھ تعلّق پانچواں باب:عالم اسلام پر شیعہ کے اثرات شیعہ مذہب کی حقیقت سے واقفیت حاصل کرنے اور ان کی دسیسہ کاریوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اس کتاب کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حادثہ کربلا اور سبائی سازش: پیش نظر کتاب میں شیخ ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی ۔حفظہ اللہ۔ نے حادثہ کربلا کے تعلق سے سبائی سازشوں کو بے نقاب کرکے واقعہ کی اصل حقیقت سے متعارف کرایا ہے، نیز یزید بن معاویہ کی شخصیت وسیرت کے حوالے سے کتاب وسنت وآثار سلف کی روشنی میں تفصیلی علمی وتحقیقی کلام کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرعام وخاص کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عہدِ صحابہ اور جدید ذہن کے شُبہات: پیش نظر کتاب میں فاضل مصنّف محمد مبشّر نذیر-حفظہ اللہ - نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت، جنگ جمل، جنگ صِفّین اور سانحہ کربلا وغیرہ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات کا کتاب وسنت اور تاریخی تنقید کے اصولوں کی روشنی میں تشفیّ بخش جواب دیا ہے، نا چیز کی ناقص رائے کے مطابق دِفاع صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر اُردو زبان کی سب سے بہترین تالیف ہے ،ضرور مطالعہ فرمائیں۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عُمرہ قدم بقدم پیش نظر کتاب میں عمرہ کے احکام ومسائل اور مکّہ مکرّمہ ودیگر مشاعر مقدّسہ کی حرمت وتقدس اور اس کے آداب وغیرہ کا کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیل سے تذکرہ کیا گیا ہے، اس کتاب کا مطالعہ زائرین مکہ کے لئے نہایت ہی مفید ثابت ہوگا۔
- اردو
حج وعُمرہ کی آسانیاں: شریعت اسلامیہ کی اہم خصوصیات میں سے عبادات اوردیگر دینی امور میں آسانیوں کا پایا جانا ہے، اور عبادات میں آسانیوں کے سب سے اعلی مظاہرمیں سے حج وعمرہ کے اندر آسانی کا مظہر ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں پروفیسر فضل الہی ظہیر۔حفظہ اللہ۔ نے حج وعمرہ کے تیرہ پہلوؤں سے متعلق ایک سوچارآسانیان بیان کی ہیں، جن کا اجمالی بیان حسبِ ذیل ہے: 1۔ فرضیت حج سے متعلق 5 آسانیاں 2۔حج میں رزق حلال طلب کرنے کی اجازت 3۔عمرہ سے متعلق 3 آسانیاں
- اردو مراجعہ : صفي الرحمن المباركفوري مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
تاریخ مدینہ منوّرہ: یہ کتاب مدینہ منوّرہ کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا مدینہ منوّرہ کی بنیاد وتعمیر، اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ ۔کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مدینہ منوّرہ کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے مسجد نبوی شریف، مسجد قبا،جبل اُحد، اور بقیع الغرقد وغیرہ۔ ۔مسجد نبوی کے تفصیلی ذکر کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد نبوی میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ ۔کتاب میں قابل اعتماد اور اصل مصادر سے ماخوز متعدّد تصاویر شامل کی گئی ہیں جو موضوع کے مختلف پہلؤوں کو اُجاگر کرتی ہے۔ ۔۔کتاب کے آخر میں زائرین کی رہنمائی کے لئے مسجد نبوی اور دیگر مقدّس مقامات کی زیارت کے آداب اختصار کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، معتبر روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔ مدینہ منوّرہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام ، ریاض ، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)
- اردو مراجعہ : صفي الرحمن المباركفوري مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
تاریخ مکّہ مُکرّمہ : یہ کتاب مکہ مکرّمہ اور بیت اللہ شریف کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا بیت اللہ شریف کی بنیاد وتعمیر،اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مکہ مکرّمہ کے ذکر کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے حجر اسود،چاہ زمزم، منی اور عرفات وغیرہ۔ خانہ کعبہ اور مسجدحرام کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد حرام میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ کتاب کےآخری حصّہ میں حجاج بیت اللہ الحرام اور معتمرین کی رہنمائی کے لئے مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کا مکمل طریق کار اور مختصراحکام ذکر کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔مکہ مکرّمہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)
- اردو
دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنّتیں :ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال وافعال سے مزین کرے اور اپنی صبح سے لے کر شام تک کی زندگی کو احادیث وسنن کی روشنی میں بسر کرے۔ شیخ خالد الحسینان نے اس موضوع پر ایک نہایت ہی مفید کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے 24گھنٹے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!(ك س)
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
جہنم کا بیان: پیش نظر کتاب میں جہنم کی ہولناکیوں اور عذاب کو نہایت ہی آسان اور عام فہم اسلوب میں پیش کیا گیا ہے تاکہ جہنم کی ہولناکی سے لوگ ڈر کر جہنمی اعمال کے ارتکاب سے باز آجائیں اور جنت کے حقدار بن سکیں۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني ناشر : محمد إقبال كيلاني
قیامت کا بیان: زیر نظر کتاب میں محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے آخرت پر ایمان کے وجوب، قیامت کی نشانی، اس کی ہولناکی، حشرونشر اور حساب وکتاب کی کیفیت اور جنت وجہنم کے مستحقین وغیرہ کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني ناشر : محمد إقبال كيلاني
تعلیماتِ قرآن مجید :زیر نظر کتاب میں قرآن کی اہمیت وفضیلت اور قرآنی تعلیمات، اوامر، نواہی، حقوق خالق اور حقوق العباد وغیرہ کے بارے میں قرآنی آیات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔
- اردو مؤلّف : ابو انس حسین بن علی العلی ترجمہ : حمید اللہ انعام اللہ سلفی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یہ کتاب سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ،شیخ ابو الحسن بن علی العلی (امام وخطیب جامع الناصریہ) کے ان مختصر دروس کا مجموعہ ہے جو انہوں نے رمضان المبارک میں ہر رات نماز عشاء کی اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں آٹھ دس منٹ کے لئے خواتین سے مخاطب ہوکر دئیے، اس تجربے پر انہوں نے برسوں عمل کرکے اسے مفید پایا تو تحریری شکل بھی دے دی، ان درسوں میں انہوں نے مختصر انداز میں ان تمام دینی مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے۔ (ترجمہ: حمید اللہ انعام اللہ سلفی)
- اردو
- اردو
‘‘فقہی انسائیکلوپیڈیا’’کی ترتیب و تدوین کی آرزو ایک مدّت سے مسلمانوں کے دلوں میں چلی آرہی ہے ، کیونکہ یہ ایسا اچھوتا اور نیا علمی پروجیکٹ ہے جس کے ذریعہ اسلامی قانون اور اسلامی اصول ومقاصد سے متعلق معلومات جو کہ قدیم کتابوں کے پرانے اسلوب تحریر اور پیچیدہ عبارتوں کے خول میں صدیوں سے بند اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل چلی آرہی ہیں انہیں نئے زمانہ کے انداز ،جدیدطرز تالیف اور اس کے موضوعات کی ابجدی ترتیب کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے تاکہ اس سے فقہ کے ماہرین اور فقہی وشرعی علوم میں اختصاص نہ رکھنے والے دونوں یکساں طور پر مستفید ہوسکیں۔ چنانچہ اسی جذبہ کے پیش نظر دنیائے اسلام کے مختلف اداروں نے فقہی انسائیکلوپیڈیا کی تدوین کی کوششیں کیں لیکن اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں بار آورنہ ہوسکیں اور معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ لہذا کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے فقہ اسلامی کے عظیم ذخائر کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور فقہی انسائیکلوپیڈیا کی ترتیب کے بارے میں امّت اسلامیہ کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنا لیا، کیونکہ اس عمل کی حیثیت فرض کفایہ کی ہے، جس کے ذریعہ فقہ اسلامی کو نئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق اور معلومات کو پیش کرنے کے وسائل میں ہونے والی ترقیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ بہتر انداز سے دنیا میں پیش کیا جاسکتا ہے۔اور وزارت نے اس عظیم فقہی سرمایہ کو دیگر زندہ عالمی زبانوں ، جن میں سر فہرست اُردو زبان ہے، میں منتقل کرنے کا ارادہ کرلیا۔اوراس فقہی انسائیکلوپیڈیا کے اُردو ترجمہ کی ذمہ داری ہندوستان کی اسلامک فقہ اکیڈمی کو سونپ دی جس کی اسلامی علوم کی خدمت کے بارے میں سرگرمیاں معروف ومشہور ہیں۔اس اکیڈمی نے اب تک12 اجزاء کا ترجمہ مکمل کرلیا ہے اور بقیہ اجزاء کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔
- اردو مؤلّف : أبو داود السجستاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس ورژن کی خصوصیات درج ذیل ہیں: ۱۔ عربی متن کے ساتھ اردو اور انگریزی ترجمہ کو ایک ہی جگہ جمع کردیا گیا ہے۔ ۲۔ حدیث کی مختصرتخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ ۳۔نمبر سے حدیث تلاش کرنے اور فہارس ابواب تک پہنچنے کی خدمت پپیش کی گئی ہے۔ اعداد کردہ: مجلس علمی دارالدعوۃ نئی دہلی،ہند