علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

اس فائل میں اسلامی عقیدہ کے اصول ،اسس اور اہم معالم کو درج ذیل فائلوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے: ادیان ومذاھب، ایمان باللہ،محمد رسول اللہ، ایمان بالملائکہ، سحر وشعبدہ بازی، پیغمبر ورسالت، ایمان بالیوم الآخر،ایمان بالقضاء والقدر، ارکان ایمان واصول عقیدہ، صحابہ کرام، دوستی ودشمنی ،ولاء وبراء۔

عناصر کی تعداد: 278

  • اردو

    PDF

    كيا مردے سنتے ہیں؟ سماع موتى کے مسئلے پر ایک سنجیدہ مکالمہ ہے جس میں مذکورہ مسئلے کی حیقیقت اور اس کے متعلق وارد شکوک وشبہات کا کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی مین بہترین جواب دیا گیا ہے. اسلوب بیان آسان اور سوال وجواب کی صورت میں ہے جس سے معمولى پڑھا لکھا آدمی بھی بآسانی استفادہ کرسکتا ہے.

  • اردو

    PDF

    يہوديت اور شيعيت کے مشترکہ عقائد : یہ کتاب ڈاکٹر ابوعدنان سہیل حفظہ اللہ کی عمدہ ونادرشاہکارمیں سے ایک ہے جسکے اندریہودیت اورشیعیت کی اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے اوریہ ثابت کیا گیا ہے کہ اسلام کے خلاف سب سے پہلا فکری یلغار عبد اللہ بن سبا یہودی یمنی کی طرف سےٍ کیا گیا جس نے بظاہر اسلامی لبادہ پہن کر اسلام کے خلاف ایسا رکیک حملہ کیا جس کا زخم آج تک مندمل نہ ہوسکا ، نیزیہ ثابت کیا گیا ہےکہ یہودیت اورشیعیت کے افکاروعقائد کافی حد تک مماثل ومشابہ ہیں گویا کہ شیعیت،یہودیت کی شاخ وپیداوارہے یا یہ دونوں ایک ہی سکّے کے دو رخ ہیں ۔ نہایت ہی اہم تحریر ہے جسکا مطالعہ ہر عام وخاص کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    حقيقت صوفيت : یہ کتاب صوفیانہ افکار کا استیصال کرتی ھے جو اسلام کا تیا پانچہ کرنے کے لئے اسلام کے لبادہ میں داخل کیا گیا ھے اور صوفیوں کے عقائد اور سر بستہ راز کی قلعی کھولتی ھے، نیز صوفیوں سے مناظرہ کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ھے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں بریلوی گروہ کے عقائد وافکار کی نقاب کشائی کی گئى ہےجو نہ صرف فروعات میں شریعت اسلامیہ اور کتاب وسنت کے مخالف ھیں, بلکہ اس کے بنیادی عقائد ہی اسلام سے متصادم ہیں, جو اپنے سوا تمام لوگوں پر کفر وارتداد کا فتوى لگاتے ہیں, اس کتاب کو مولف نے 5 ابواب پر تقسیم کیا ہے: بریلویت – تاریخ وبانی, بریلوی عقائد, بریلوی تعلیمات, بریلویت اور تکفیری فتوے,افسانوی حکایات.

  • اردو

    PDF

    یہودی خفیہ تحریک ماسونیت: حقائق وانکشافات: اس کتاب میں یہودی خفیہ تنظیم "ماسونیت" کا پردہ فاش کیا گیا ھے اور یہ آگاہ گیا ھے کہ یہ تنظیم اسلام اور مسلمانوں کے لئے کتنا خطرناک ھے اور اس کے کیا کیا عزائم اور تخریب کاری کے طریقے ھیں ۔

  • اردو

    PDF

    توحید سے متعلق چھ رسائل کا مجموعہ ہے جن میں سے پانچ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کے ہیں، اور عقیدہ طحاویہ امام طحاوی رحمہ اللہ کی ہے۔ عقیدہ طحاویہ ،اور قواعد اربعہ کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفرحفظہ اللہ نے کیا ہے، اور،تفسیرکلمہ توحید، نواقض اسلامم،طاغوت کا مطلب، رسالہ احکام الصلوۃ کا ترجمہ محترم عطاء اللہ ثاقب حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اہم امور پر تنبیہ: زیر نظر رسالہ میں ایسےاہم امور پر تنبیہ کیا گیا ہے جن کا تعلق توحید اور اس کے منافی امور شرک ونواقض اسلام سے ہے۔

  • اردو

    PDF

    دلوں کی اصلاح وپاکیزگی: زیر نظر کتاب عربی کتاب’’صلاح القلوب‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے،جس میں دلوں پر وارد ہونے والی آفات وخطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، ان خطرات میں شرک ،بدعت، اتباع شہوات، شبہات وغفلت کا شکارہونا قابل ذکر ہیں۔ساتھ ہی ان آفات وخطرات کی دوا وعلاج کے نسخے بھی تجویز کئے گئے ہیں، جن میں قرآن کریم،اللہ سے محبت، ذکرالہی، توبہ واستغفار،اللہ سے دعا وفریاد،آخرت کی یاد، سلف صالحین کی سیرتوں کا مطالعہ اور نیک وصالح لوگوں کی صحبت ورفاقت قابل ذکرہیں۔ ترجمہ :ابو فیصل سمیع اللہ۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں منافقین کی گھناؤنی صفات کا مکمل تذکرہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    ہندوستان کى ایک مشہور متنازع شخصیت سید سلمان ندوی نے یوٹیوب پر بعض صحابہ کرام کى شان میں گستاخانہ تقریر کى تھى ،جس کا عنوان تھا«منافق صحابہ کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے» یہ کتاب سید سلمان ندوى کى بعض صحابہ کرام سے متعلق اسى گستاخیت اور دفاع صحابہ میں لکھى گئى ہے۔ کتاب کے مؤلف ایک غیرت منہجى نوجوان عالم دین شیخ عبد الحسیب عمرى مدنى صاحب ہیں۔

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب حافظ صلاح الدین یوسف اور چند دیگر صاحبانِ علم کے مضامین و مقالات کا مجموعہ ہے۔ شروع میں بطور مقدمہ مولانا حنیف ندویؒ کا مضمون کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے اہلحدیث اور ان کے مسلک کے تعارف کے حوالے سے بحث کی ہے۔ اس کے بعد باقاعدہ مضامین کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پہلا مضمون حافظ صاحب کی وہ تحریر ہے جو انہوں نے حافظ محمد گوندلویؒ کی کتاب ’الاصلاح‘ کے مقدمہ کے طور پر لکھی تھی۔ اس کے بعد ’عقائد علمائے دیوبند‘ کے عنوان سے دوسرا مقالہ شروع ہوتا ہے جس میں آل دیوبند کی مشہور و معروف کتاب ’المہند علی المفند‘ میں سے ان کے بعض اعقتادات ان ہی کی زبانی بیان کیے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ فاضلانہ تبصرہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ تیسرا مضمون ’شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد‘ کے عنوان سے ہے جو دراصل ایک دیوبندی عالم دین ہی کی تحریر ہے جس میں انہوں نے نہایت اخلاص اور دردِ دل سے اپنے مشاہدات اور ان کے دینی رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔ چوتھا مقالہ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کا شامل کیا گیا ہے جس میں مولانا نے نہایت شدو مدّ کے ساتھ اہل تقلید کے تقلیدی جمود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی مناسبت سے مولانا عبدالرحمٰن ضیاء کے مضمون کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے جو اس سے قبل سہ ماہی ’نداء الجامعہ‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں علامہ البانیؒ کا اپنے دوست کے ساتھ ہونے والے مکالمہ’’ہم سلفی کیوں کہلائیں؟‘‘ کے عنوان سے شامل اشاعت ہے۔

  • اردو

    PDF

    اللہ رب العزّت کے امّت اسلامیہ پر ان گنت احسانات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے اپنی کتاب عزیز قرآن مجید اور سنّت مصطفیٰﷺ میں اپنے خلیل ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بحیثیت والد سیرت مطہّرہ کو ہمیشہ ہمیش کے لیے محفوظ فرمادیا ہے جو کہ راہ نمائی کے طلب گار والدین کے لئے مشعل راہ اور منارہدایت ہے۔ان کی سیرت مطہرہ میں اولاد کے متعلق والدین کے بہت سے سوالات کے جوابات موجود ہیں ،انہی سوالات میں سےدرج ذیل تین سوالات ہیں جو اس کتاب کا بنیادی موضوع ومحور ہیں: ۱۔ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے کن چیزوں کو پسند فرمایا؟ ۲۔انہوں نے کن چیزوں سے اپنی اولاد کو بچانے کی رغبت اور کوشش کی؟ ۳۔اولاد کے بارے میں اپنے عزائم اور ارادوں کی تکمیل کے لیے انہوں نے کیا طریقے اختیارکئے؟

  • اردو

    PDF

    پاک وہند میں علمائے اہل حدیث کی خدماتِ حدیث: برصغیرپاک وہند میں ’’اہل حدیث‘‘ کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی اسلام کی۔ اسلام کا ابتدائی قافلہ جب وارد ہند ہوا تو اس وقت تقلیدی مذاہب کا کہیں وجود نہ تھا، تمام کا ملجا وماویٰ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث وسنت تھی۔ بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: لاتزال طائفۃ من أمتی ظاھرین علی الحق (الحدیث) کے مطابق تقلید وجمود کے رواج پاجانے کے باوجود یہاں ہردورمیں خال خال ہستیاں ایسی رہی ہیں جنہوں نے صحابہ کرامؓ اورتابعین عظامؓ کے نقشِ قدم پرکتاب وسنت کو ہی دین کی اصل بنیاد قراردیا۔ پھرآخری دورمیں حضرت مجدّدالفؒ ثانی اورحضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ نے بڑے پرحکمت انداز سے یہاں کے جامد ماحول میں تحریرا اوران کے بعد حضرت امام شاہ محمد اسماعیل شہیدؒ اوران کے رفقاء نے عملا ایسا ارتعاش پیدا کیا جس کی صدائے بازگشت بستی بستی سنائی دینے لگی۔ شرک کی جگہ توحید اوربدعات کی جگہ سنّت کا چرچا ہونے لگا۔ مدارس میں(جہاں پہلے حدیث پاک کی ایک آدھ کتاب محض بطورتبرّک پڑھائی جاتی تھی) کتب ستّہ کو شامل نصاب کرکے اس کی تعلیم وتدریس کا آغاز کیا گیا، اورکتب احادیث کی شروح وحواشی،نیزان کے تراجم اوران کی نشرواشاعت کا اہتمام کیا جانے لگا۔تاکہ دین اسلام کے دوسرے بڑے ماخذ سے براہ راست تعلق عام اورآسان ہوسکے، اس سلسلے میں علمائے اہلحدیث نےکیا خدمات سرانجام دیں؟ اس اجمال کی ضروری تفصیل آپ کو ان شاء اللہ زیرنظررسالہ میں ملے گی۔ تصنیف: علامہ ارشادالحق اثری حفظہ اللہ، ناشر:ادارۃ العلوم الاثریہ،فیصل آباد۔ نوٹ:اس کتاب میں ہندوستانی مدارس کے ضمن میں ہندوستان کی راجدہانی دلی میں واقع سابق ناظم جمعیت اہل حدیث ہند علامہ عبدالحمید عبدالجباررحمانیؒ کا مشہوردینی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابلؔ کا تذکرہ لاعلمی میں چھوٹ گیا ہے جس کا تذکرہ کئے بغیرہندوستانی مدارس نا مکمل ہیں۔(ش،ر)

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں جناب تفضیل احمد ضیغم ایم.اے-حفظہ اللہ- نے برصغیر پاک وہند میں جہالت واندھی تقلید اور مذہبی تعصب کے سبب منتشر بدعات اور غیرشرعی رسومات سے پردہ اٹھا کر ان سے دور رہنے کی دعوت فکر دی ہے۔ اللہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ مسلمانوں کو راہ راست پر لائے،اور انہیں بدعت کی تاریکی سے نکال کر سنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی توفیق دے، اور کتاب کے مولّف،مراجع اور ناشر کے لئے اسے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتابچہ میں محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ۔حفظہا اللہ۔ نے ماہ صفر سے منسوب باطل عقائد اور توہّمات کی تردید کرکے یہ واضح کیا ہے کہ اسلام میں کوئی دن یا مہینہ یا وقت منحوس نہیں ہے، اور نہ ہی دن اور مہینے رب کی تقدیر میں کوئی تاثیر رکھتے ہیں، اگر منحوس ہے تو وہ آدمی کا برا عمل اورکردار ہے۔

  • اردو

    PDF

    اہل حدیث ایک صفاتی نام : طائفہ منصورہ، فرقہ ناجیہ اور اہل حق کا صفاتی نام اہل حدیث ہے۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جو ہر دور میں موجود رہے اور قیامت تک رہیں گے۔ طائفہ منصورہ کی وضاحت کرتے ہوئے امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ’’ اگر یہ طائفہ منصورہ اصحاب الحدیث ( اہل حدیث) نہیں تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون لوگ ہیں۔(معرفة علوم الحديث للحاكم) اہل حدیث وہ خاص لوگ ہیں جن کے بچے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے گہرا شغف اور قلبی لگاؤ ہے۔ وہ قیاس آرائیوں اور فقہی موشگافیوں کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی بیان کرنے میں سعادت جانتے ہیں،۔ یہ کتاب فضيلة الشيخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے جو اہل حدیث کے صفاتی نام کے بارے میں پیدا ہونے والے اشکالات واعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ اس لحاظ سے بڑی جامع اور منفرد کتاب ہے کہ ہر بات مستند، مدلل اور باحوالہ ہے

  • اردو

    PDF

    فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے: دين اسلام کے عظيم مقاصد واصولوں میں سے حق وصاحب حق كو باطل واهل باطل سے تمییز کرنا ہے اورسنت وہدایت کی راہ کی وضاحت کرکے اسکی طرف دعوت دینا ہے اوربدعت وگمراہی کی راہوں کو بے نقاب کرکے اس سے ڈرانا ہے. اورقرآن وسنت کی نصوص بہت سارے قواعد واحکام پرمشتمل ہیں جو اس عظیم مقصد کو واضح کرتی ہیں: انہیں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شرعی نصوص وقواعد اس بات کی متقاضی ہیں کہ مسلمانوں کے دشمن کافروں کی مخالفت کی جائے چاہے انکا تعلق عقائد سے ہو یا عبادات سے، اعیاد سے ہو یا شرائع سے ، یا انکے گندے اخلاق سے ہو، بلکہ انکی ہر خصائص وشعار کی مخالفت کی جائے جسمیں انہوں نے حق اورفضیلت سے دوری برتی ہو. اورسلف صالحین رحمہم اللہ نے اس بات کو بیان کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے اوران میں سب سے نمایاں شخصیت شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی رہی ہے جنہوں نے اپنی بہت ساری تصانیفوں کے اندراس چیز کا اہتمام کیا ہے خاص طوراپنی شہرہ آفاق کتاب:اقتضاء الصراط المستقیم ومخالفة أصحاب الجحیم یعنى\” صراط مستقيم کے تقاضے\” میں. کتاب کی افادیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے.

  • اردو

    PDF

    کیا محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ اہل بیت علیہ السلام سے بغض ونفرت کرتے تھے؟ نواصب کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ شیعہ وروافض کی طرف سے آپ پر لگائی گئی تہمت کی کیا حقیقت ہے؟ آئیے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کریں کتاب مذکور میں.