- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
عقیدہ
اس فائل میں اسلامی عقیدہ کے اصول ،اسس اور اہم معالم کو درج ذیل فائلوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے: ادیان ومذاھب، ایمان باللہ،محمد رسول اللہ، ایمان بالملائکہ، سحر وشعبدہ بازی، پیغمبر ورسالت، ایمان بالیوم الآخر،ایمان بالقضاء والقدر، ارکان ایمان واصول عقیدہ، صحابہ کرام، دوستی ودشمنی ،ولاء وبراء۔
عناصر کی تعداد: 1149
- اردو مُفتی : محمد الأمين الشنقيطي
اس میں کیا حکمت ہے کہ اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کوبغیر باپ کے پیدا فرمایا ؟
- اردو مُفتی : شعبہ علمی اسلام سوال وجواب سائٹ
کیاابلیس کی اولاد ہے ؟ اوراگر اس اولاد ہے توکیا وہ شادی کے ذریعہ ہوتی ہے اور کیا اس کی بیوی ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
آدم علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے درمیان کتنے سال کا وقفہ ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے یہ سنا ہے کہ نوح علیہ السلام کی کشتی چند سال قبل ملی ہے جس کا مرجع قرآن مجید تھا اورانجیل اس کے معارض تھی توکیا یہ صحیح ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
قرآن مجيد كى نص كے مطابق جب خاوند ہى بيوى كا كفيل ہے اور وہ اس كا محافظ بھى ہے اور اسے بيوى پر حكمرانى اور نگرانى كا حق حاصل ہے جيسا كہ درج ذيل فرمان بارى ميں ہے: { مرد عورتوں پر نگران اور حاكم ہيں اس ليے كہ اللہ تعالى نے بعض كو بعض پر فضيلت دى ہے، اور اس ليے كہ انہوں نے اپنا مال خرچ كيا ہے }النساء ( 34 ). اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ خاوند پر واجب اور ضرورى ہے كہ وہ شرعى احكام كى پابندى كرے، ليكن يہ كيسے ہو سكتا ہے جب ايك شخص عيسائى عورت سے شادى شدہ ہو يا يہودى عورت سے نكاح كر ركھا ہو تو پھر وہ روز قيامت انہيں آگ سے كيسے بچا سكےگا ؟ اس ليے كہ غير مسلم يعنى عيسائى اور يہودى بيوى نہ تو محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر ايمان ركھتى ہے، اور نہ ہى وہ قرآن مجيد كو مانتى ہے، اور يہى دو چيزيں جہنم كى آگ سے بچانے والى ہيں، تو پھر اللہ سبحانہ و تعالى نے غير مسلم عفيفہ عورتوں سے شادى كرنا كس طرح مباح كر ديا ؟ ميرى رائے تو يہ ہے كہ مسلمانوں كو صرف مسلمان عورتوں سے ہى شادى كرنى چاہيے، كيا يہ صحيح نہيں ؟ برائے مہربانى مجھے اس سلسلہ ميں معلومات مہيا كر كے عند اللہ ماجور ہوں.
- اردو مؤلّف : نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود ترجمہ : محمد اسلم صدیق مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب امیرنایف بن ممدوح آل سعود -حفظہ اللہ – کی عربی تالیف ( فرص كسب الثواب وأكثر من 175 سبب لدخول الجنة ) کا اردو ترجمہ ہے جسے اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے مجلس تحقیقِ اسلامی کے سابق رکن محمد اسلم صدیق-حفظہ اللہ - نے سَر انجام دیا ہے ۔ اس کتاب میں قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ ایسے فضائل اعمال کا تذکرہ کیا گیا ہے جو جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان ذریعے ہیں۔ اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں صرف مستند احادیث کا تذکرہ کیا گیا ہے اور غالباً علامہ البانی-رحمہ اللہ- کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔
- اردو مُقرّر : حافظ ارشد بشیر عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیو میں حافظ ارشد بشير مدنی- حفظہ اللہ - نے قرآن مجید سے متعلق غیر مسلموں کی طرف سے کئے گئے اعتراضات کا تشفی بخش اورمُسکِت جواب دیا ہے۔
- اردو
الصارم المسلول علی شاتم الرسول : جاہلیت جدیدہ کے علم برداروں نے آزادی اظہار کے نام پر انبیائے کرام علیہم السلام کو بالعموم او رحضور حتمی المرتبت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص و اہانت کو اپنا منتہائے نگاہ ٹھہرا لیا ہے،جس کے مظاہر حالیہ چند برسوں میں مختلف یورپی ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ان حالات میں یہ لازم تھا کہ جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس و تعظیم کے تصور کو اجاگر کیا جاتا اور توہین رسالت کی شناعت و قباحت اور اس کی سزا وعقوبت کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا جاتا۔اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کرامت کہیے یا عنداللہ ان کی مقبولیت کہ ناموس رسالت کے دفاع و تحفظ پر جو کچھ شیخ الاسلام رحمہ اللہ کے قلم سے نکلا ہے سات صدیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ اس قدر جاندار،زندہ اور مدلل ہے کہ اس مسئلہ میں آج بھی سند اور اولین مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔زیر نظر کتاب حضرت شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے خاص اسی مسئلہ پر تحریر کی ہے اور اپنے خاص انداز تحریر میں اس قضیہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔افادہ عام کی خاطر معروف سلفی عالم اور مصنف و مترجم جناب پروفیسر غلام احمد حریری مرحوم نے اسے اردو زبان میں منتقل کیا ہے،اور حافظ شاہد محمود صاحب نے اس پر نظرثانی کا کام سر انجام دیا ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے عقیدہ ناموس رسالت میں پختگی آئے کی اور جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و الفت کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ان شاء اللہ
- اردو مُفتی : محمد صالح
ميں درج طريقہ سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر دورد پڑھنے كى مشروعيت معلوم كرنا چاہتا ہوں طريقہ يہ ہے: ہر شخص اپنے جاننے والوں اور عزيز و اقارب ميں ايك محدود تعداد ميں درود پڑھنا تقسيم كرتا ہے پھر وہ اپنے عزيز و اقارب اور جان پہچا نركھنے والوں سے يہ درود ايك صفحہ ميں جمع كرتا ہے تا كہ سب شريك ہوں، مثلا كوئى ايك طالب علم محلہ ميں جا كر ہر گھر كے دروازے پر دستك دے كر ہر فيملى سے ايك ہزار يا اس سے زائد بار درود پڑھنے كا كہتا ہے اور انہيں كہتا ہے كہ ميں ايك ہفتہ بعد آ كر آپ سے يہ درود لے جاؤنگا جتى تعداد بھى ہو گى، چنانچہ كچھ لوگ ايك ہزار پورا كر ليتے ہيں اور كچھ اس سے زيادہ بھى كر ليتے ہيں تو اس طرح وہ تقريبا ڈيڑھ كروڑ درود كر ليتا ہے، اور اسى طرح سكول كے ہر طالب علم پر بھى پانچ درود تقسيم كيا جاتا ہے تو اس طرح تين كروڑ جمع ہو جائيگا، كيا آپ كے ليے اس موضوع كے متعلق كچھ لكھنا ممكن ہے تا كہ جن مجالس ميں يہ كام ہوتا ہے وہاں پيش كيا جائے اور اس كا رد پيش كريں، اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ سب كو اچھے عمل كرنے كى توفيق نصيت فرمائے.
- اردو مُفتی : محمد صالح
کیا مسیح دجال کرہ ارضی کے ہر کونے میں گھومے گا یہ کہ لوگ اس کے پاس آئيں گے ؟ اور کیا جب اس کا خروج ہو گا تو اس وقت جتنے بھی لوگ زندہ ہوں گے وہ سب اس سے ملیں گے یا کہ بعض لوگوں کے لۓ یہ ممکن ہے کہ وہ اس بھاگ جائيں اور اسے نہ دیکھیں ؟ کیونکہ میں نے کچھ ایسی احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی ہيں جن میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ لوگ اس سے بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جائيں گے ۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قیامت آنے کا وقت کیوں نہیں بتایا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں ویپ سائٹ پر قیامت کی نشانیاں پڑھ رہا تھا تومیں نے یہ حدیث پڑھی ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کی نشانیوں کے بارہ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک چھوٹے سے جوان کی طرف دیکھتے ہوۓ فرمایا : اگر یہ زند رہا تویہ زیادہ عمر کا نہیں ہوگا کہ تماری آخری آنے والی قیامت کودیکھ لے گا \” تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ان کی موت تھی کیونکہ سب لوگ مر کرروزمیامت حاضر ہونگے ، اور بعض لوگ یہ کہتے کہ جب انسان فوت ہوجاۓ تو اس کا حساب وکتاب شروع ہو جاتا ہے ، اور یہ حدیث بھی اسی معنی میں ہے ) تو کیا اس حدیث کا معنی یہ ہے کہ قیامت کا آغاز اس بچے کے بڑے ہونے سے قبل ہوگا ؟ آپ سے گزارش ہےکہ حدیث کےمعنی کی وضاحت فرمایئں ۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
کیا قرآن مجید میں یہ آیا ہے کہ مسلمانوں کو بچانے کے لۓ امام مہدی کا خروج کب ہو گا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے بعض احادیث میں ایک عجیب شخص کے متعلق کلام پڑھی ہے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ظاہر ہوا جس کا نام ابن صیاد یا ابن صائد ہے تو یہ آدمی کون اور اس کی حقیقت کیا ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے صحیح بخاری میں ایک حدیث پڑھی ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ جب دجال آئے کا تو مدینہ کے آٹھ دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے پہرہ دے رہے ہوں گے جو کہ دجال کو مدینہ میں داخل ہونے سے روکیں گے ۔ میرے علم کے مطابق تو مدینے کے اس وقت دروازے نہیں بلکہ راستے ہیں ۔ اور میرا سوال یہ ہے کہ : کیا حدیث میں کلمہ ابواب راستے پر تو نہیں بولا گیا ؟ تو اگر جواب ہاں میں ہو تو مدینہ کو جانے والے راستے کتنے ہیں ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میرا سوال یاجوج ماجوج کے متعلق ہے مجھے اس کا علم ہے کہ ان کی تعداد بہت زیادہ اور وہ لوٹ مار کریں اور جہنم میں جائیں گے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آیا وہ ابھی تک زندہ ہیں ؟ اور کیا وہ اس دیوار کے اندر محبوس ہیں جسے ذوالقرنین نے تعمیر کیا تھا ؟ اور کیا یہ دیوار واقعی (لوہے کی بنی ہوئی ہے ) یا کہ خیالاتی چیز ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے بہت زیادہ مہدی اور دجال اور مسیح علیہ السلام کے ظہور کے بارہ میں علامات پڑھی ہیں اور وہ علامتیں بھی جن کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے تو مجھے ان علامتوں نے دہشت زدہ کر دیا ہے کہ وہ حقیقی طور پر آچکی ہیں یا پھر اب ثابت ہو چکی ہیں اور فی الواقع بہت زیادہ علامتیں مثلا وقت کی قربت اور شراب پینے کی کثرت اور زنا کا زیادہ ہونا اور موسیقی کا پھیلنا وغیرہ موجود ہیں ۔ تو میرا یہ سوال ہے کہ : تو آپ کا کیا خیال ہے کہ مذکورہ تین نشانیوں مہدی ، دجال ، عیسی علیہ السلام کا ظہور بہت زیادہ قریب ہے اور وہ ہماری زندگی میں ہو گا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے عطا فرمائے ۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
ایک رسالہ مستقبل اسلامی جو کہ سعودی عرب سے شائع ہوتا ہے اس کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ آخری زمانے کی نشانیوں میں ایک علامت یہ ہے کہ قرآن کریم چھپ جائے گا میں نے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں سنا اور یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ کلام صحیح ہو حالانکہ ہمیں علم ہے کہ یہاں پر بہت ہی زیادہ قرآن کریم کے حافظ موجود ہیں میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لۓ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں ۔ اللہ تعالی آپ کو اس میں وقت صرف کرنے پر جزائے خیر فرمائے ۔
- اردو
- اردو
جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی: زیر مطالعہ کتاب علاماتِ قیامت کے موضوع پر عالم عرب کی مشہور شخصیت ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العریفی کی "نهاية العالم" کے نام سے لکھی گئی شاہکار تصنیف کا اردو قالب ہے۔ جسے فاضل مترجم قاری محمد اقبال عبدالعزیز نے نہایت ہی سلیس اور عام فہم اسلوب میں سر انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں محترم مصنّف نے قرآن وسنت کی روشنی میں ظہوردجال، نزولِ مسیح ، یاجوج ماجوج کے نمودارہونے کے علاوہ مشرق ومغرب کے بدکاروں کو زمین میں دھنسا دینے کے واقعات ، مغرب سے سورج طلوع ہونے کی علامت اور اُس بھڑکتی ہوئی آگ کا ہوشربا منظر بیان کیا ہے جو قیامت کے دن لوگوں کو ہانک کر حشر کے میدان میں لے جائے گی۔ کتاب کی امتیازی وصف یہ ہے کہ اسمیں علاماتِ قیامت اُجاگر کرنے کے لئے نہایت خوبصورت ورنگین تصاویر اور 40 نادر نقشے بھی دیئے گئے ہیں۔