- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
نفل نماز
نفل نمازیعنی غیر واجب نماز کی دو قسمیں ہیں: ۱۔نفل محدد ومقید۲۔نفل مطلق نفل محدد جیسے: کسوف،خسوف، استسقاء، تراویح، وتر اور فرض کے بعد سب سے بہترین نماز رات کی نماز ہے، اسلئے مسلمان کو حسب استطاعت نفل نماز کا اہتمام کرنا چاہئے، اس فائل میں نفل نماز کے احکام کو درج ذیل ترتیب سے ذکر کیا گیا ہے: 1- السنن الراتبة. 2- صلاة التهجد. 3- صلاة الوتر. 4- صلاة التراويح. 5- صلاة العيدين. 6- صلاة الكسوف والخسوف. 7- صلاة الاستسقاء. 8- صلاة الضحى. 9- صلاة الاستخارة:
عناصر کی تعداد: 6
- اردو مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين ترجمہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
یہ کتاب روزہ تراویح اور زکوۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل ہے, اس میں آٹھ فصول ہیں جو درج ذیل ہیں: فصل اول: روزہ کے حکم کے بیان میں فصل دوم: روزہ کی حکمتوں اور فوائد کے بیان میں فصل سوم: مسافر اور مریض کے روزے کے بیان میں فصل چہارم: روزے کے مفسدات کے بیان میں فصل پنجم: تراویح کے بیان میں فصل ششم: زکوۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں فصل ہفتم: زکوۃ کے مستحقین کے بیان میں فصل ہشتم: زکوۃ الفطر کے بیان میں نیززکوۃ نکالنے کی کیفیت پر مشتمل ایک ضمیہ بھی شامل کتاب ہے.
- اردو ترجمہ : عبد الرحمن فيض الله
فتاویٰ ابن باز، فتاویٰ لجنہ دائمہ اور فتاویٰ ابن عثیمین کی روشنی میں نماز تراویح سے متعلق 58 مختصر مسائل
- اردو
- اردو مؤلّف : ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلیؔ مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
صحیح احادیث کے مطابق رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد آٹھ ہے ۔مسنون تعداد کا مطلب وہ تعداد ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں فرق ہے ۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے ثابت ہے او راختیاری تعداد کا مطلب یہ ہے کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپنی طرف سے اپنے لیے منتخب کی ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ایک نفل نماز ہے اس لیے جتنی رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون رکعات تراویح دلائل کی روشنی میں ‘‘مولانا ابو الفوزان کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تصنیف لطيف ہے جس میں انہو ں نے رکعات تراویح کے سلسلے میں وارد احادیث کی مکمل تحقیق پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ تعداد رکعات تراویج بشمول وتر کل گیارہ رکعات ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل بھی اسی پر تھا نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھا اور حضرت جابررضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کوتین رات جو نماز پڑھائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑھانے کا حکم دیاتھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔
- اردو مؤلّف : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یہ رسالہ در اصل مصنف کی مستقل کتاب ‘‘ نماز پنجگانہ کی رکعتیں مع وتر وتہجد وجمعہ’’ کا ایک حصّہ ہے جسے قارئین کے استفادہ کیلئے الگ طور سے شائع کرکے انٹرنٹ پر نشر کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسلمان بھائی نمازِ وتر اورتہجّد کے سلسلے میں قرآن وحدیث واقوال ائمہ کی روشنی میں تحقیقی وعلمی معلومات حاصل کرسکیں۔
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
استخارہ کے سلسلہ میں لوگوں کے مابین کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جسکا بنیادی سبب شریعت سے لاعلمی وناواقفیت، اورضمیرفروش علماؤں کا سادہ لوح عوام کے مابین استخارہ کے غیرشرعى طریقہ کو رواج دینا ہے. چنانچہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فاضل مصنف نے زیرنظررسالہ میں استخارہ کا شرعی مفہوم وطریقہ بیان کرکے اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط تصورات اورضعیف وباطل روایات سے پردہ اٹھایا ہے. استخارہ کے موضوع پرنہایت ہی مفيد پیشکش ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.