علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

مالی معاملات کا علم

اس فائل میں ان تمام چیزوں کا بیان ہے جنکا تعلق مالی معاملات اور ان کے احکام سے ہے،جیسے: بیع، ربا، صرف،خیار، سَلم،قرض،رہن، حوالہ، شرکت، عاریہ، شُفعہ، مساقاۃ، مزارعہ، اجارہ، احیاء الموات، ہبہ، جُعالہ، ودیعہ، سِباق، مناضلہ، وقف، احکام الابراء

عناصر کی تعداد: 7

  • اردو

    PDF

    تعليم الفرائض(أردو) زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم الفرائض‘‘محدث العصر مجتہد وفقیہ حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کے لائق ترین شاگرد اور روپڑی ﷫ کے فتاوی ٰ جات کو تین مجلدات میں فتاویٰ اہل حدیث کے نام سے مرتب کرنے والے ابوالسلام مولانا محمد صدیق سرگودہوی﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ یہ کتاب در اصل محدث روپڑی کے ارشاد پر ’’وارثت اسلامیہ‘‘ کےنام سے مرتب کیے گئے نقشہ کی طبع دوم ہے مولانا صاحب نے جب اس نقشہ کومرتب کیا تو اکابر علماء وقت نے اسے بہت پسند کیا ۔تو پھر مرتب نے اس میں بعض مسائل کا اضافہ کیا اور اسے ’’تعلیم الفرائض ‘‘ کے نام سے شائع کیا ۔اسلامی وراثت کے موضوع پر یہ کتا ب مختصر ،جامع اور آسان تصنیف ہے ۔ اسی وجہ سے اکثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ (م۔ا)ناشر:ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ،سرگودھا،پنجاب،پاکستان۔

  • اردو

    PDF

    منہاج المسلم (تحقیق وتخریج سے مزیّن جدید ایڈیشن): بعض کتابیں اپنی اہمیت کے اعتبار سے نہایت مفید ہوتی ہیں۔انہیں باربار پڑھنے سے بھی دل سَیر نہیں ہوتا۔ان کے مطالعے سے ذہن کو بالیدگی اور روح کو تازگی ملتی ہے اور بھلائی کے امکانات کی ایک وسیع دنیا سامنے آتی ہے۔ ’’منہاج المسلم ‘‘ایسی ہی عظیم کتابوں میں سے ایک ممتاز کتاب ہے جوسعودی عرب کے نامورعالم دین علامہ ابوبکرجابرالجزائری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ اس عظیم الشان کتاب کا اردو ترجمہ شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری حفظہ اللہ نے کیا ہے۔اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں دلوں میں اترجانے والے بیش بہا اسباق چمک رہے ہیں ۔ زبان آسان ،عام فہم اور سادہ ہے ۔عقائد ہوں یا عبادات کا بیان ،اخلاقیات کے مختلف پہلو ہوں یا اسلامی آداب وحقوق کا تذکرہ ،احکام ِتجارت ہوں یا معاشرتی معاملات، وراثت کے مسائل ہوں یا عائلی قوانین، قصاص ودیت کے اصول ہوں یا قضاء کےمسائل سبھی پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ یہ کتاب دین کی تعلیمات کا ایک عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ہے ۔یہ کتاب ہرفرد، ہرگھراورہرلائبریری کی خاص ضرورت ہے۔اللہ کتاب کے مولف،مترجم اور جملہ ناشرین کی کاوشوں کوقبول فرماکران سب کے حق میں اسے صدقہ جاریہ بنائے اور اس کے نفع کو عام کرے آمین۔ ناشر: دارالسلام لاہور۔ نوٹ: منہاج المسلم کے قدیم اردو ترجمہ والے نسخہ میں تواضع وانکساری کی عظمت اورتکبرکی مذمّت کے باب میں ص 266 پر حدیث کا لفظ يحشرالمتكبرون يوم القيامة أمثال الذرفي صورة الدجال یعنی متکبرلوگ قیامت کے دن چینوٹیوں کی طرح اٹھائے جائیں گے حالانکہ ان کی صورت دجّال کی ہوگی، جبکہ صحیح صورالرًجال ہے يعىنی ان کی صورتیں انسانی ہوں گی جیسا کہ اس نئے ایڈیشن میں ہے۔ (ش۔ر)

  • اردو

    PDF

    500 سوال و جواب برائے خرید وفروخت: ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘(سورۃ البقرۃ:۲۰۸)، لہذا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی مَن مانی کرے او ر اپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کے متعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات درست کرسکے اور انہیں شریعت کے منشا کے مطابق انجام دے سکے ۔ كتاب کی اہمیت کے پیش نظر پروفیسر عبد الجبار حفظہ اللہ نے اسے نہایت عرق ریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کی تیاری ونشرو اشاعت میں شریک جملہ حضرات کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

  • اردو

    PDF

    زير مطالعہ کتاب قرض کے فضائل ومسائل کے سلسلے میں ہے جسمیں فاضل مؤلف پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی –حفظه الله - نے مندرجہ ذیل مباحث کو موضوعِ گفتگو بنایا ہے: مبحث اوّل: قرض اور اسکی شرعی حیثیت مبحث دوم: قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی تلقین مبحث سوم: ادائیگی قرض کی تلقین مبحث چہارم: قرض کی واپسی کے لئے قانونی اقدامات مبحث پنجم: ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کیلئے بعض تدبیریں مبحث ششم: نا دار مقروض کی اعانت مبحث ہفتم: ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت مبحث ہشتم: قرض کے ساتھ کوئی اور شرط لگانا مبحث نہم: قرض کی زکٰوۃ مبحث دہم: بنک کارڈ اور ان کی شرعی حیثیت

  • اردو

    PDF

    موجودہ دور میں سود معاشرے کا ایک ناسور بن چکا ہے جسکے برے اثرات سے اکثر لوگ متاثر ہیں کتاب مذکور میں اسی سود کی تباہ کاری اور اور معاشرے پر اسکے برے اثرات سے متعلق شرعی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور سودی کاروبار سے اپنے معاشرے کو بچائیں.

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں بینک کی ارتقا‏ئی نشو ونما، اس کے طریق کار اور اس کے سود کو حلال قرار دینے والوں کے دلائل کا ایسا مسکت جواب دیا گیا ھے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ھے، نیز بیمہ کی مختلف اقسام کے الگ الگ احکام بھی بیان کر دیئے گئے ھیں۔

  • اردو

    PDF

    فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔ قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے۔ چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نے بھی صحابہ کواس علم کی طرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہم کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے۔ صحابہ کے بعد زمانےکی ضروریات نے دیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غورو فکر کر کے تفصیلی و جزئی قواعد مستخرج کیے۔ اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الاعوان الناجیۃ فی شرح الفرائض السراجیۃ‘‘ مولانا ابو میمون محمدمحفوظ اعوان کی تصنیف ہے ۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں مدارس دینیہ کے نصاب میں وراثت کے موضوع پر شامل معروف کتاب ’’سراجی ‘‘ کی تسہیل وتشریح اور تمام مسائل کو مثالوں سے عملی طور پر حل کرکے اردودان علم وراثت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے انتہائی آسان کر دیا ہے۔ یہ کتاب علم میراث پڑھنے والے طلباء کےلیے انتہائی عمدہ کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کے علم وعمل میں برکت فرمائے اور ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین) (م۔ا)