علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

درجہ بندیوں کا شجرہ

عناصر کی تعداد: 693

  • اردو

    PDF

    مدينة الرسول کی معروف شخصیت شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ جو علم وعرفان کےسر چشمہ،فقیہ،محدث، عرب دنیا کے ممتاز اور مستند عالم دین ہیں،آپ کی شخصیت ہمہ جہت ہے،ہر فن مولا اور خصوصا فن حدیث کے ماہر ہیں، مختلف فنون میں آپ کی گراں قدر تصنیفات ہیں ، جہاں آپ نے فقہ حدیث پر مختلف کتابیں تحریر فرمائی وہیں آپ نے مصطلح الحدیث کو بھی اپنی تحریر کا موضوع بنایا‘ نحو وصرف ‘ قرآنی متشابہات اور کتبِ حدیث سے استفادے کے طور طریقے پر مشتمل کتابیں تالیف کی ‘ بطور خاص المنتقى من فتح الباری وغیرہ من الکتب کے نام سے آپ نے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جس میں آپ نے مختلف فنون سے متعلق فوائد وفرائد کو یکجا کردیا اور انہیں مختلف ابواب کے تحت تقسیم کرکے دلکش اسلوب میں قاری کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا- آپ کی تصانیف میں(أثر العبادات في حياة المسلم)بھی ایک مشہور کتاب ہے،یہ کتاب ایک مقالہ سے عبارت ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ عبادتوں کے اثرات انسان کی دنیاوی زندگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ مسلم طبقہ عبادتیں تو ضرور انجام دیتا ہے لیکن اس کی اکثریت عبادتوں کے اثرات سے ناواقف ہوتی ہے۔انسان اپنی عبادت کے اثرات کھلی آنکھوں سے روز مرہ کے معمولات میں محسوس کر سکتا ہے ‘ بشرطیکہ عبادتوں کو ان کے شروط وارکان کے ساتھ ادا کرے اور شریعت کی روشنی میں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے ‘ نیز اس کے اندر للہیت اور اخلاص کا جذبہ بھی موجزن ہو تاکہ عبادتوں کے حقیقی اثرات سے فیض یاب ہو سکے۔ کتاب کے مشتملات کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے،تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ کتاب آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،ساتھ ہی شیخ مؤلف کے حق میں یہ دعا کریں کہ اللہ انہیں صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے،نیز مترجم اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی دعائے خیر کریں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔

  • اردو

    PDF

    ابن باز اور ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دائمی فتوی کمیٹی کے فتاویٰ کی روشنی میں سنت فجر کے احکام ومسائل کی وضاحت

  • اردو

    PDF

    خلاصہ: حدیث رسول ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے اسمائے حسنى ایسے ہیں کہ جس نے انہیں یاد کیا، ان کے معانی ومفاہیم کو سمجھا او ران کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا ، اس کے لئے جنت کی بشارت ہے، اسی حدیث کے پیش نظر فاضل مؤلف ڈاکٹر عبد اللہ بن مشبب القحطانی /حفظہ اللہ نے یہ کتاب تالیف کی ہے تاکہ اسمائے الہی کی معرفت کے ذریعے بندوں کو اللہ سے قریب کیا جائے، ان اسماء کے انتخاب میں مؤلف کا طریقہ کار یہ رہا کہ انہی اسماء کو اس کتاب میں ذکر کیا ہے جو کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں، سہل اور دلکش اسلوب میں ان اسماء کے معنی ومفہوم کو واضح کیا گیا ہے، قرآنی آیات، احادیث رسول اور علماء کے اقوال اور اشعار کے ذریعہ ان کے معانی ومفاہیم سے پردہ اٹھایا گیا ہے، ساتھ ہی عام انسانی زندگی سے ان اسماء کو مربوط کرکے ان کی افادیت واہمیت پر روشنی ڈالنے کی سعی مشکور کی گئی ہے۔ کتاب میں ایسا رواں اسلوب اختیار کیا گیاہے کہ قاری پڑھتا جائے او رالفاظ وجمل اس کے ذہن ودل پر نقش ہوتے جائیں ، ان کی تاثیر سے قلب وجگر روشن ہوتے جائیں او ر دل میں معرفت الہی کی جوت جلتی جائے۔ اللہ تعالی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مؤلف ومترجم او راس کی تصحیح ومراجعہ، تنسیق وتزیین اور نشر واشاعت میں حصہ لینے والے تما م حضرات کے لئے توشہ آخرت بنائے ۔آمین

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب در اصل فضيلة الشيخ محمد صالح لمنجد حفظہ اللہ کی کتاب 67 مسألة في الأضحية کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب فضیلہ الشیخ عبداللہ صالح الفوزان صالح المنجد حفظہ اللہ کی کتاب 55 فائدة في يوم عرفة کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    عشره ذى الحجہ سے متعلق 44 فوائد

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب فضیلہ الشیخ عبداللہ صالح الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب أحاديث عشر ذي الحجة أحكام و آداب کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    تروايح حقیق وتقلید کے تناظر میں

  • اردو

    PDF

    بنیادی اسباق براے مسلم جديد

  • اردو

    PDF

    توشہ روزہ دار

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ماہ رمضان سے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل فضیلة الشیخ/ عبداللہ بن صالح فوزان حفظہ اللہ کی اہم کتاب مختصر أحاديث الصيام -أحكام و آداب- کا اردو ترجمہ ہے

  • اردو

    PDF

    وقفات مع فايروس كورونا کوروناوائرس سے متعلق چند قابل غور باتیں

  • اردو

    PDF

    یہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دس مفید وصیتوں پر مشتمل اہم کتاب دراصل فضیلة الشيخ أ.د/ عبد الرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب :عشر وصایا للوقایة من الوباء کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    اوقاتِ نماز اتحادِ امت كا مظهر

  • اردو

    PDF

    توشۂ مسافر: یہ ایک مختصر مگر قیمتی رسالہ ہے جو سفر کے دو سو پچاس اہم مسائل پر مشتمل ہے۔ مصنف اثابہ اللہ نے ان مسائل کو کتب احادیث، ان کی شروحات، اقوالِ صحابہ وتابعین وائمہ اربعہ کی توجیہات کی روشنی میں جمع کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب انتہائی بہترین ہے جو شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کے فتاوی جات پر مشتمل ہے اس میں ایسے غیر شرعی افعال شرک و بدعت اور ایسے گناہوں کا ذکر ہے جو عالم اسلام میں پھیلے ہوئے ہیں جس کا بنیادی سبب ایسے کم علم لوگوں کے فتوے ہیں جن کو مفتی کا درجہ دیا گیا ہے اس کتاب میں مختلف فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں تاکہ حق تلاش کرنے والوں کے لئے یہ کتاب مرجع ثابت ہوسکے

  • اردو

    PDF

    سلف کا وصیّتی پیغام نوجوانانِ ملّت کے نام: جوانی انسانی عمر کا سب سے بہترین مرحلہ ہوتا ہےجس میں انسان کے اعضاء ہرطرح سے کام کرتے ہیں، اورفکر وسوچ کافی وسیع ہوتے ہیں، اوراسلام ایک کامل دین ہے جس نےاس مرحلہ کے بارے میں بھی کافی ہدایت ورہنمائی کی ہے،یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین وائمہ عظام وغیرھم نےاس مرحلہ کی قدروقیمت جان کر اس میں خوب عبادت اوردیگرعلمی وجائزدنیاوی امور سرانجام دئیے ہیں، زیرمطالعہ کتابچہ میں نوجوانا ن قوم کے نام سلف صالحین کی چند اہم وصیتوں کو جمع کرکے اس پر نہایت مفید علمی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت منفرد پیشکش ہے ضرورمستفید ہوں۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں حج وعمرہ کے موضوع کوزیربحث بنایا گیا ہے اوراس سلسلے میں بکثرت پوچھے جانے والے مسائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر تشفی بخش جواب دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کے جوابات کے سلسلے میں نہایت مفید ترتیب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    اس مختصر کتابچہ میں وسائط وتوسل ،توحید وشرک وغیرہ جیسے عقیدہ کے اہم مباحث کے بارے میں گفتگو کرکے خالق ومخلوق کے درمیان واسطہ کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتابچہ میں حجّاج کرام کے لیے چند مفید اور اہم آداب کو بیان کیا گیا ہے۔