علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

درجہ بندیوں کا شجرہ

عناصر کی تعداد: 500

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے صحیح بخاری میں ایک حدیث پڑھی ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ جب دجال آئے کا تو مدینہ کے آٹھ دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے پہرہ دے رہے ہوں گے جو کہ دجال کو مدینہ میں داخل ہونے سے روکیں گے ۔ میرے علم کے مطابق تو مدینے کے اس وقت دروازے نہیں بلکہ راستے ہیں ۔ اور میرا سوال یہ ہے کہ : کیا حدیث میں کلمہ ابواب راستے پر تو نہیں بولا گیا ؟ تو اگر جواب ہاں میں ہو تو مدینہ کو جانے والے راستے کتنے ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میرا سوال یاجوج ماجوج کے متعلق ہے مجھے اس کا علم ہے کہ ان کی تعداد بہت زیادہ اور وہ لوٹ مار کریں اور جہنم میں جائیں گے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آیا وہ ابھی تک زندہ ہیں ؟ اور کیا وہ اس دیوار کے اندر محبوس ہیں جسے ذوالقرنین نے تعمیر کیا تھا ؟ اور کیا یہ دیوار واقعی (لوہے کی بنی ہوئی ہے ) یا کہ خیالاتی چیز ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے بہت زیادہ مہدی اور دجال اور مسیح علیہ السلام کے ظہور کے بارہ میں علامات پڑھی ہیں اور وہ علامتیں بھی جن کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے تو مجھے ان علامتوں نے دہشت زدہ کر دیا ہے کہ وہ حقیقی طور پر آچکی ہیں یا پھر اب ثابت ہو چکی ہیں اور فی الواقع بہت زیادہ علامتیں مثلا وقت کی قربت اور شراب پینے کی کثرت اور زنا کا زیادہ ہونا اور موسیقی کا پھیلنا وغیرہ موجود ہیں ۔ تو میرا یہ سوال ہے کہ : تو آپ کا کیا خیال ہے کہ مذکورہ تین نشانیوں مہدی ، دجال ، عیسی علیہ السلام کا ظہور بہت زیادہ قریب ہے اور وہ ہماری زندگی میں ہو گا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے عطا فرمائے ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ایک رسالہ مستقبل اسلامی جو کہ سعودی عرب سے شائع ہوتا ہے اس کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ آخری زمانے کی نشانیوں میں ایک علامت یہ ہے کہ قرآن کریم چھپ جائے گا میں نے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں سنا اور یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ کلام صحیح ہو حالانکہ ہمیں علم ہے کہ یہاں پر بہت ہی زیادہ قرآن کریم کے حافظ موجود ہیں میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لۓ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں ۔ اللہ تعالی آپ کو اس میں وقت صرف کرنے پر جزائے خیر فرمائے ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    يوم عاشوراء كے متعلق ميں نے سارى احاديث كا مطالعہ كيا ہے ليكن كسى ميں بھى يہ نہيں ملا كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہود كى مخالفت كرتے ہوئے گيارہ محرم كا روزہ ركھنے كا اشارہ كيا ہو، بلكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا تو فرمان يہ ہے كہ: \” اگر ميں آيندہ برس زندہ رہا تو ميں نو اور دس تاريخ كا روزہ ركھوں گا \” يہوديوں كى مخالفت كرتے ہوئے، اسى طرح نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے صحابہ كرام كى بھى گيارہ تاريخ كا روزہ ركھنے كى راہنمائى نہيں فرمائى. اس بنا پر كيا يہ بدعت تو نہيں كہلائيگى كہ جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے نہيں كيا ہم وہ كر رہے ہيں، اور نہ ہى صحابہ كرام نے ايسا كيا ہے ؟ اور كيا اگر كسى شخص كا نو محرم كا روزہ رہ جائے تو دس محرم كا روزہ كفائت كر جائيگا يا نہيں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا يہ ممكن ہے كہ سنت روزے رمضان كى قضاء كى نيت سے ركھے جائيں، اور اسى طرح نفلى روزے مثلا يوم عاشوراء كا روزہ رمضان كى قضاء كى نيت سے ركھا جائے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا يوم عاشوراء كے موقع پر شيعہ كا پكايا ہوا كھانا تناول كرنا جائز ہے، ان كا كہنا ہے كہ يہ كھانا وہ اللہ كے ليے تقسيم كر رہے ہيں اور اس كا ثواب حسين رضى اللہ تعالى عنہ كو پہنچايا جاتا ہے، پھر اگر ميں يہ كھانا نہ لوں تو مجھے نقصان پہنچنے كا خطرہ ہے اس ليے كہ ميں عراق ميں رہائش پذير ہوں اور آپ جانتے ہيں كہ وہ اہل سنت كے ساتھ كيا سلوك كرتے ہيں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    مجھے عاشوراء کے روزہ کی فضیلت کا علم ہے کہ اس سے گذشتہ ایک برس کے گناہ معاف ہوتےہیں ، لیکن ہمارے ہاں میلادی تاریخ رائج ہے جس وجہ سے مجھے عاشوراء کا علم صرف اسی دن ہوتا ہے ، تواگر میں نے اس دن کچھ بھی نہ کھایا ہواورروزہ کی نیت کرلوں توکیا میرا روزہ صحیح ہوگا ، اورکیا مجھے عاشوراء کے روزے کی فضیلت حاصل ہوجائے گی ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں اس سال عاشوراء کا روزء رکھنا چاہتا ہوں ، مجھے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ میں عاشوراء کے ساتھ نو محرم کا روزہ بھی رکھوں ، توکیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی راہنمائي ملتی ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیامیں صرف دس محرم کا روزہ رکھ سکتاہوں یعنی اس سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد میں روزہ نہ رکھوں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے سنا ہے کہ عاشوراء کا روزہ پچھلے ایک برس کے گناہوں کا کفارہ بنتاہے ، کیا یہ صحیح ہے ، اورکیا کبیرہ گناہ بھی مٹا دیۓ جاتے ہيں ، اورپھر اس دن کی تعظیم کا سبب کیا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا محرم میں کثرت سے نفلی روزے رکھنا سنت ہے ، اور کیا اس مہینہ کو دوسرے مہینوں پر کوئي فضیلت حاصل ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا مختلف تہواروں ـ يعنى ميلاد اور عاشوراء وغيرہ ـ كے موقع پر خاندان ـ بھائيوں اور چچا ـ كا جمع ہونا اور اكٹھے كھانا تناول كرنا جائز ہے، اور ايسا كرنے والے كا حكم كيا ہے، اور اسى طرح حفظ مكمل كرنے كے بعد اس كى خوشى ميں تقريب منعقد كرنا كيسا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ايك شخص نے عمرہ كي ادائيگي كےبعد سركي ايك جانب سے بال كٹوائے اور اپنے گھر واپس پلٹ آيا اور اسے علم ہوا كہ اس كا يہ فعل صحيح نہيں تھا، اب اس پر كيا لازم آتا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    جب حاجي فريضہ حج كي ادائيگي كےليے جائے توكيا اس پرقرباني كرنا واجب ہے اور كيا وہ اپنے ملك ميں بھي قرباني كرے ؟

  • اردو

    PDF

    کیا سعودیہ میں مقیم شخص کےلیے کسی دوسرے ملک میں بسنے والے کی طرف سے عمرہ ادا کرناجائزہے : ا – اگروہ شخص سعودیہ آنے کی استطاعت بھی رکھتا ہوچاہے مستقبل میں ہی آئے؟ ب – اگروہ شخص مالی یا صحت کے سبب سعودیہ نہ آسکتا ہو ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا اگرمسلمان کے پاس بیوی کوحج کرانے کے لیے مال ہوتو توکیا اس پراپنی بیوی کوحج کرانا واجب ہے ؟

  • اردو

    PDF

    میں نےجب سے سورۃ آل عمران میں یہ پڑھا ہے کہ اللہ تعالی نے مردوں پر حج فرض کیا ہے ، اورامریکا میں میری تعلیم کا یہ آخری سمیسٹر ہے اورمیرے پاس تقریبا دوہزار امریکی ڈالر بھی ہيں اس کےباوجود مجھے خدشہ ہےکہ اگر میں نے یہ رقم حج میں صرف کردی تومیری والدہ ناراض ہوگی کیونکہ میری والدہ اسلام کاالتزام کرنا پسند نہيں کرتی ۔ اورفی نفس الوقت مجھے یہ علم نہيں کہ مجھے حج پرجانے کی پھر کوئي فرصت ملے یا نہ ملے ، میری تعلیم کا خرچہ حکومت دیتی ہے اورعنقریب میں پانچ سال حکومت کی ملازمت کرونگا ، مجھے علم نہيں کہ دوسری بار میرے پاس حج کےلیے کافی رقم بن سکے گي کہ نہیں ۔ اوردوسری طرف یہ بھی ہے کہ اگرمیرے پاس مال آبھی جاتا ہے تومیں گاڑی خریدوں گا تا کہ میری والدہ مالدار ہوسکے کیونکہ والد کے فوت ہوتے وقت میری عمر تین برس تھی تواس وقت سے انہوں نے میری تربیت کی کیونکہ میرے رشتہ داروں میں کوئي بھی اچھا نہيں تھا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا دوران حج دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری کے ساتھ سرڈھانپنا جائز ہے ، وہ اس طرح کہ چھتری کندھے پررکھی جائے اورہاتھ چھوڑے ہوئے ہوں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا ميں درج ذيل اسباب كى بنا پر والد كا نافرمان بنوں گا: 1- ميرے والد صاحب ( رحمہ اللہ ) ميرى شادى كرنا چاہتے تھے اور ميں انكار كرتا رہا كيونكہ ميں اپنى يونيورسٹى كى تعليم مكمل كرنا چاہتا تھا. 2- ميں نے جو مال اكٹھا كيا تھا وہ صرف عقد نكاح كے ليے كافى تھا يہ علم ميں رہے ميں ملازم بھى ہوں. 3- پھر ميں تعليم مكمل كرنے كے ليے سفر بھى نہيں كر سكتا تھا، اس ليے ميں نے فيصلہ كيا كہ كوئى چھوٹا سا كام كرتا ہوں جس سے نفع ہو اور ميں اس سے حج كر لوں، اس طرح ميں نے زمين كا ايك ٹكڑا والد كے ساتھ مل كر خريد ليا، جس كى قيمت حج كے ليے بھى كافى نہ تھى، ہمارى نيت تھى كہ جس گھر ميں ہم رہ رہے ہيں اسے بدل ليں، كيونكہ پڑوسى اچھے نہ تھے اور اذيت ديتے تھے، اللہ انہيں ہدايت دے. 4- والد صاحب اس رقم سے مجھے حج كرنے سے منع كرتے اور كہتے كہ يہ مال ان كا ہے اور ميرى ملكيت نہيں. 5- كوشش كے باوجود بھى كوئى فائدہ نہ ہوا تو ميں نے كہا ميں شادى سے قبل حج كرونگا، اور والد صاحب كہنے لگے پہلے شادى كرو. 6- اب رمضان المبارك ميں وہ فوت ہو گئے ہيں اور ان كى موت كے بعد مجھ سے گھر والے مطالبہ كر رہے ہيں كہ والد كا ارادہ پورا كيا جائے، اور ميں انہيں كہتا ہوں كہ پہلے حج كرونگا. 7- اب وہ زمين اتنى رقم دے رہى ہے كہ اس سے حج ہو سكتا ہے، اور ہم نے قرض بھى ادا كر ديا ہے ( والد كى موت سے قبل زمين كى قيمت سے قرض ادا كر چكے ہيں ).