- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
رسول علیہم السلام
عناصر کی تعداد: 181
- اردو مُقرّر : محمد فرقان سلفی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس ویڈیو میں بغیرافراط وتفریط کے رسولوں اور اولیاء امر کی محبت کو واجب کہا گیا ہے۔
- اردو
خضرعلیہ السلام کے نبی یا ولی ہونے اور ان کے اب تک زندہ رہنے نیز بعض لوگوں کے خضر علیہ السلام سے ملاقات کرنے اور خضر علیہ السلام کے ان کی رہنمائی کرنے کا مسئلہ عرصہ دراز سے موضوع بحث بنا ہوا ہے،اور لوگوں کے درمیان سیدنا خضر کے حوالے سے بے شمار بے تکی،غیر مستند اور جھوٹی کہانیاں زیر گردش ہیں۔ اس سلسلے میں عربی زبان میں اگرچہ کچھ کتابیں موجود ہیں ،لیکن اردو زبان کا دامن اب تک اس سے خالی تھا،اور اس امر کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اس نازک موضوع پر اردو میں بھی کچھ لکھا جائےتاکہ لوگوں کے عقائد کی اصلاح کی جاسکے۔ مقام مسرت ہے کہ جامعہ عالیہ عربیہ مئو انڈیا کے ایک عالم دین محترم جناب مولانا عبد اللطیف اثری حفظہ اللہ نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور صحیح بخاری کے شارح علامہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی کتاب"الزھر النضر فی حال الخضر " کا اردو ترجمہ کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ نے اس ترجمہ کا اردو نام " کیا خضرعلیہ السلام ابھی زندہ ہیں؟"رکھا ہے۔جس پر تحقیق ،تخریج اور تحشیہ کاکام شیخ صلاح الدین مقبول احمد ہندی نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں خضر کا قصہ، خضر کے بارے میں خلاصہ بحث، خضر سے کون مراد ہیں؟ خضر فرشتہ ہیں یا ولی یا نبی ؟،نبوت ورسالت پر ولایت کی برتری کی تردید،شارح العقیدہ الطحاویہ کی ایک نفیس بات، قرآن وحدیث سے نبوت خضر پر دلائل،استمرار حیات کا سبب اس کے قائلین کی نظر میں، استمرار حیات خضر کے قائلین کی آراء وغیرہ جیسی مباحث بیان کی ہیں۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف،مترجم ،محقّق اور تمام معاونین کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
- اردو
پیش نطرکتاب مشہور مفسّر ِقرآن اور محدّث ومؤرّخ امام ابو الفداء اسماعیل بن کثیر دمشقی رحمہ اللہ کی معرکہ آرا تاریخی تصنیف (البدایہ والنہایہ) سے ماخوز ہے، اس کتاب میں موصوفؒ نے انبیاء ورُسل کی پاکیزہ زندگیوں کے حالات، ان کے مجاہدوں اور اُن کی تبلیغی کاوشوں کو قرآن واحادیثِ صحیحہ کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں بیان کیا ہے، کتاب کا اردو ترجمہ مولانا عطاء اللہ ساجد فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کیا ہے، تخریج وتحقیق اور ابواب کے اختتام پر نتائج وفوائد اور دروس وعبر کا اضافہ مولانا محمد اجمل مدنی نے انجام دیا ہے، انبیاء علیہم السلام کی جائے پیدائش ، مقاماتِ ہجرت ، مساکن اور جائے وفات کی نشاندہی کےلئے معلوماتی نقشوں کے استعمال نے کتاب کی افادیت میں چار چاند لگا دیا ہے۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں الحمدللہ اپنے ایمان میں شک نہیں کرتا ، لیکن میرے ذھن میں کچھ اشیاء آتی ہیں وہ یہ کہ : جب آدم اور حواء علیہ السلام کی اولاد ہوئ تو ان کی شادی آپس میں ہوئ ، تو کیا قرآن مجید میں بہن کی اپنے بھائ کی شادی حرام نہيں ہے توپھر یہ کیسے ہوا ؟
- اردو
- اردو مُفتی : محمد صالح
آپ سے گزارش ہے کہ وضاحت فرمائيں کہ سلیمان علیہ السلام کی زوجات کی تعداد واقعی 999 تھی یا اس سے کم وبیش اور اس کے پیچھے کیا سبب کارفرما تھے ؟
- اردو مُفتی : محمد الأمين الشنقيطي
کیا خضرعلیہ السلام دنیا میں آج تک زندہ ہیں ، اورکیا وہ قیامت تک زندہ ہی رہيں گے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کون کون سی سواریاں تھیں جن پرسواری کرتے تھے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں اس حدیث کوتلاش کررہا ہوں جس میں یہ قصہ روایت کیا گیا ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ کی طرف ھجرت فرمائ توغار میں چھپے اورفرشتے غار کے دھانے پراپنے پر پھیلاۓ ہوۓ تھے تا کہ جوکفار انہیں تلاش کرتے پھر رہے تھے وہ انہیں دیکھ نہ سکیں ۔ اکثرلوگ یہ جانتے ہیں کہ غارکے منہ پر مکڑی نے جالا بن دیا تھا لیکن میں نے اس حدیث کوضعیف یا ملمع کیا ہوا پایا ہے ، اوروہ روایت جس میں فرشتوں نے غارکے منہ پراپنے پر پھیلا دیے تھے صحیح ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس حدیث کے راوی اور حدیث یا تاریخ کی کتاب بتا دیں جس میں مجھے یہ حدیث مل جاۓ ؟ ۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
کیا ممکن ہے کہ آّپ بتائيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوہ میں اپنے کسی دشمن کوقتل کیا ہو ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا کیا نام تھا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے صحابہ کی کھانے اورپرہیزمیں کیسی عادت تھی ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے شادی کے متعلق ایک سوال کا جواب پڑھا اتنا تومجھے علم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے شادی کا خواب دیکھا ، یعنی اللہ تعالی نے اس کا حکم دیا اورعائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کی عمر چھـ یا سات برس تھی ، اگر یہ معاملہ اسی طرح ہے توہمارے پاس اس کا منطقی جواب توہے لیکن کیا اس کی تائیید میں کوئ حدیث یا آیت نہیں ہے ؟
- اردو مؤلّف : ابوبکربن العربی ترجمہ : محمد سلیمان کیلانی
العواصم من القواصم (یعنی وہ چیزیں جو ایمان کو توڑدیتی ہیں اور بربادکردیتی ہیں اس سے محفوظ رکھنے والے حقائق): یہ کتاب جسے کبار ائمہ مسلمین میں سے ایک امام قاضی ابوبکر ابن العربی مالکی نے تالیف کیا ہے یہ بتانے کے لئے لکھی گئی ہے کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صفات وکمالات کو بیان کیا جائے اور ان پر اور ان کے اتباع پر جو ناپاک حملے کئے گئے ہیں ان کی مدافعت کی جائے،گو یہ کتاب حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے لیکن یہ ایک حق کی بجلی ہے جو اپنی چمک سے بد اندیش لوگوں کی دسیسہ کاریاں دکھائے گی اور مسلمانوں کے نوجوان طبقہ کو صحابہ کے دشمنوں کا پتہ دے گی اور ا س سے دشمنانِ صحابہ کی فریب کاریوں کی مثالیں سامنے آجائیں گی اور جنھیں نیکی کی توفیق ارزانی ہوگی وہ حقیقی تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے اور اسکے حاملین کی صفاتِ عالیہ کو روشن دیکھیں گے اور انھیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ نے جو انسانیت کی تاریخ میں ان کے ہاتھوں عظیم انقلاب بپا کرایا واقعی وہ اس معجزہ کے مستحق تھے اور اگر خدانخواستہ صحابہ اور تابعین کی وہ صورت ہوتی جو صحابہ کے دشمنوں نے دکھائی ہے تو یہ ایک نہایت نا ممکن بات ہوتی کہ انکے ہاتھوں پر اتنے فتوحات ہوتے اور اللہ کے دین میں داخل ہونے کیلئے فوج فوج لوگ ان کی آواز پر چلے آتے – تالیف : قاضی ابوبکر ابن العربی ،تعلیق: علّامہ مُحبّ الدین خطیبؒ، ترجمہ: مولانا مُحمّد سلیمان کیلانی، تحشیہ: خالد گرجا کھی
- اردو مُفتی : محمد الأمين الشنقيطي
اس میں کیا حکمت ہے کہ اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کوبغیر باپ کے پیدا فرمایا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
آدم علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے درمیان کتنے سال کا وقفہ ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے یہ سنا ہے کہ نوح علیہ السلام کی کشتی چند سال قبل ملی ہے جس کا مرجع قرآن مجید تھا اورانجیل اس کے معارض تھی توکیا یہ صحیح ہے ؟
- اردو
الصارم المسلول علی شاتم الرسول : جاہلیت جدیدہ کے علم برداروں نے آزادی اظہار کے نام پر انبیائے کرام علیہم السلام کو بالعموم او رحضور حتمی المرتبت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص و اہانت کو اپنا منتہائے نگاہ ٹھہرا لیا ہے،جس کے مظاہر حالیہ چند برسوں میں مختلف یورپی ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ان حالات میں یہ لازم تھا کہ جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس و تعظیم کے تصور کو اجاگر کیا جاتا اور توہین رسالت کی شناعت و قباحت اور اس کی سزا وعقوبت کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا جاتا۔اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کرامت کہیے یا عنداللہ ان کی مقبولیت کہ ناموس رسالت کے دفاع و تحفظ پر جو کچھ شیخ الاسلام رحمہ اللہ کے قلم سے نکلا ہے سات صدیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ اس قدر جاندار،زندہ اور مدلل ہے کہ اس مسئلہ میں آج بھی سند اور اولین مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔زیر نظر کتاب حضرت شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے خاص اسی مسئلہ پر تحریر کی ہے اور اپنے خاص انداز تحریر میں اس قضیہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔افادہ عام کی خاطر معروف سلفی عالم اور مصنف و مترجم جناب پروفیسر غلام احمد حریری مرحوم نے اسے اردو زبان میں منتقل کیا ہے،اور حافظ شاہد محمود صاحب نے اس پر نظرثانی کا کام سر انجام دیا ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے عقیدہ ناموس رسالت میں پختگی آئے کی اور جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و الفت کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ان شاء اللہ
- اردو مُفتی : محمد صالح
ميں درج طريقہ سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر دورد پڑھنے كى مشروعيت معلوم كرنا چاہتا ہوں طريقہ يہ ہے: ہر شخص اپنے جاننے والوں اور عزيز و اقارب ميں ايك محدود تعداد ميں درود پڑھنا تقسيم كرتا ہے پھر وہ اپنے عزيز و اقارب اور جان پہچا نركھنے والوں سے يہ درود ايك صفحہ ميں جمع كرتا ہے تا كہ سب شريك ہوں، مثلا كوئى ايك طالب علم محلہ ميں جا كر ہر گھر كے دروازے پر دستك دے كر ہر فيملى سے ايك ہزار يا اس سے زائد بار درود پڑھنے كا كہتا ہے اور انہيں كہتا ہے كہ ميں ايك ہفتہ بعد آ كر آپ سے يہ درود لے جاؤنگا جتى تعداد بھى ہو گى، چنانچہ كچھ لوگ ايك ہزار پورا كر ليتے ہيں اور كچھ اس سے زيادہ بھى كر ليتے ہيں تو اس طرح وہ تقريبا ڈيڑھ كروڑ درود كر ليتا ہے، اور اسى طرح سكول كے ہر طالب علم پر بھى پانچ درود تقسيم كيا جاتا ہے تو اس طرح تين كروڑ جمع ہو جائيگا، كيا آپ كے ليے اس موضوع كے متعلق كچھ لكھنا ممكن ہے تا كہ جن مجالس ميں يہ كام ہوتا ہے وہاں پيش كيا جائے اور اس كا رد پيش كريں، اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ سب كو اچھے عمل كرنے كى توفيق نصيت فرمائے.
- اردو