علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

خاندان

عناصر کی تعداد: 43

  • اردو

    PDF

    خضرعلیہ السلام کے نبی یا ولی ہونے اور ان کے اب تک زندہ رہنے نیز بعض لوگوں کے خضر علیہ السلام سے ملاقات کرنے اور خضر علیہ السلام کے ان کی رہنمائی کرنے کا مسئلہ عرصہ دراز سے موضوع بحث بنا ہوا ہے،اور لوگوں کے درمیان سیدنا خضر کے حوالے سے بے شمار بے تکی،غیر مستند اور جھوٹی کہانیاں زیر گردش ہیں۔ اس سلسلے میں عربی زبان میں اگرچہ کچھ کتابیں موجود ہیں ،لیکن اردو زبان کا دامن اب تک اس سے خالی تھا،اور اس امر کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اس نازک موضوع پر اردو میں بھی کچھ لکھا جائےتاکہ لوگوں کے عقائد کی اصلاح کی جاسکے۔ مقام مسرت ہے کہ جامعہ عالیہ عربیہ مئو انڈیا کے ایک عالم دین محترم جناب مولانا عبد اللطیف اثری حفظہ اللہ نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور صحیح بخاری کے شارح علامہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی کتاب"الزھر النضر فی حال الخضر " کا اردو ترجمہ کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ نے اس ترجمہ کا اردو نام " کیا خضرعلیہ السلام ابھی زندہ ہیں؟"رکھا ہے۔جس پر تحقیق ،تخریج اور تحشیہ کاکام شیخ صلاح الدین مقبول احمد ہندی نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں خضر کا قصہ، خضر کے بارے میں خلاصہ بحث، خضر سے کون مراد ہیں؟ خضر فرشتہ ہیں یا ولی یا نبی ؟،نبوت ورسالت پر ولایت کی برتری کی تردید،شارح العقیدہ الطحاویہ کی ایک نفیس بات، قرآن وحدیث سے نبوت خضر پر دلائل،استمرار حیات کا سبب اس کے قائلین کی نظر میں، استمرار حیات خضر کے قائلین کی آراء وغیرہ جیسی مباحث بیان کی ہیں۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف،مترجم ،محقّق اور تمام معاونین کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب’’ 477 سوال وجواب برائے نکاح وطلاق‘‘ سعودی عرب کے معتمد وکبار علمائے کرام کے نکاح ،طلاق ،خلع اور عدّت وغیرہ جیسے اہم مسائل کےجوابات پر مشتمل ہے تاکہ مسلمان شخص نکاح وطلاق کے جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جان کر ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا سکے، کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد یاسر حفظہ اللہ نے اسے نہایت جانفشانی وعرق ریزی سے بہترین اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکےہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کے مؤلف،مترجم ،ناشر وجملہ متعاونین کی مساعی جمیلہ کو قبول کرکے ان سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائےآمین۔

  • اردو

    PDF

    کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟: نماز کی ہیئت اور ارکان میں شریعت اسلامیہ نے مرد وعورت کے درمیان کوئی فرق وامتیاز نہیں برتا ہے، بلکہ ایک عام حکم صادر فرمایا ہے: (صلوا كما رأيتموني أصلي)‘‘تم نماز اسی طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے’’۔ (صحیح بخاری)۔ اس حکم میں مرد و عورت دونوں برابر شامل ہیں جب تک کہ کسی واضح نص سے عورتوں کی بابت خاص حکم نہ ثابت ہوجائے۔ جیسے عورت کیلئے اوڑھنی کے بغیر نماز درست نہ ہونا، باجماعت نماز پڑہنے کی صورت میں اسکی صفیں مردوں سے پیچھے ہونا۔ اگر نماز کی ہیئت اور ارکان کی ادائیگی میں بھی فرق ہوتا تو شریعت اسلامیہ میں اسکی ضرور وضاحت ہوتی۔ اور جب ایسی وضاحت نہیں ہے تو اسکا صاف مطلب ہے کہ مرد و عورت کی نماز میں تفریق کا کوئی جواز نہیں ۔زیر تبصرہ کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف -حفظہ اللہ- نے مرد وعورت کی نماز میں تفریق کرنے والوں کے دلائل اور شبہات کا کتاب وسنت ، آثار صحابہ، اقوال تابعین اور ائمہ کرام کی آراء کی روشنی میں تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    شریعت اسلامیہ نے شوہر بیوی کو آپس میں پیارو محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حکم دیا ہے، لیکن بسا اوقات فریقین کی طرف سے آپس میں ایک دوسرے کی حق تلفی ،یا کوتاہی حقوق ، یا ناسمجھی کی بنا پر تعلقات خراب ہوجاتے ہیں اور نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہےِ، اورمسائل طلاق سے جہالت ولاعلمی کی بنا پر شوہر و بیوی بہت سارے خلاف سنت عمل کر بیٹھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی تیرہویں پیشکش میں فاضل مصنف محمد اقبال کیلانی۔ حفظہ اللہ۔ نے سب سے پہلے مثالی شوہر اور بیوی کی صفات بیان کرکے انکے آپسی حقوق کا تذکرہ کیا ہے، اسکے بعد طلاق، خلع، ظہار , ایلاء اور عدت وغیرہ سے متعلق جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔ طلاق کے موضوع پر بہترین کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    PDF

    قارئین کرام! طلاق کے سلسلے میں تمام مذاہب افراط وتفریط کے شکا رہیں جبکہ ‏اسلام ایسا معتدل نظام لایا ہے کہ جس میں نہ افراط ہے اورنہ تفریط ،اسلام نے زوجین ‏میں سے ہرایک کواسکا پورا پورا حق دیا ہے‏ ،نہ تودونوں کو طلاق کی کھلی اجازت دی ہے ‏کہ جوجب چاہے کسی چھوٹی سی بات پرہی طلاق دے ڈالے اورنہ ہی طلاق نہ دینے کی ‏کوئی ایسی پابندی ہی لگائی ہے کہ میاں بیوی کی زندگی باہمی اُلفت ومحبت کے بجائے لڑائی ‏جھگڑے اورانتشاروفساد کی صورت اختیارکرگئی ہوتب بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ ‏ہی رہنے پرمجبورہوں- ‏ بلکہ دونوں کویہ درس دیا ہے کہ اگرنباہ کسی حدتک بھی ممکن ہوتوصبرسے کام لیں ‏اورطلاق سے گریزکریں اوربلاوجہ نہ شوہرعورت کوطلاق دے اورنہ ہی عورت طلاق کا ‏مطالبہ کرے کیونکہ یہ بہت بڑاگناہ ہے اوردوسری طرف دونوں کویہ اجازت بھی دی ‏ہے کہ اگردونوں کا اکھٹے گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوجائے اورباہمی نفرت وبغض کی وجہ ‏سے زندگی اجیرن ہوچکی ہو تو مرد عورت کوطلاق دے کراس سے علیحدگی اختیارکرلے‏ ‏،اسی طرح عورت کوبھی یہ حق حاصل ہے کہ ایسی صورتحال میں اگرشوہرطلاق نہ دے ‏تواس سے خلع کا مطالبہ کرے اوراگروہ خلع نہ دے توشرعی عدالت کی طرف رجوع ‏کرکے نکاح کوفسخ کرالے- زیرمطالعہ کتاب میں حافظ عمران ایوب لاہوری نے طلاق ‏سے متعلق جملہ مسائل واحکام کے بارے میں کتاب وسنت اوراہل علم کی روشنی میں ‏تفصیلی روشنی ڈالى ہے. اوریہ ثابت کیا ہے کہ اسلام میں طلاق کا عادلانہ نظام بشری ‏تقاضوں ،فطرتِ انسانی اورضروریاتِ زندگی کے عین مطابق ہے- دنیائے عالم کے تمام ‏مذاہب اس حکیمانہ نظام کی مثال پیش کرنے ‏سے قاصرہیں- نہایت ہی مفید وجامع کتاب ‏ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    بيوى خاوند كے تعلقات کو خوشگوار کیونکر بنایا جاسکتا ہے؟ اس موضوع پریہ کتاب انتہائی بیش بہا اور معلومات افزا ہے. جسے مؤلف نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے- پہلے حصے میں ان عمدہ صفات کو بیان کیا ہے’ جن کے زیورسے آراستہ ہونا ایک مسحورکن خاوند کے لئے ضروری ہے اور دوسرے حصے میں ان اعلى خصائل کا ذکر کیا ہے جو ایک دلربا بیوی کی زندگی کا جزولاینفک ہونى چاہئیں تاکہ ان دونوں کی زندگی ایسی زندگی بن جائے جس سے پیارومحبت ’ والہانہ شوق اور وارفتگی کے سورتے پھوٹتے ہوں جو راحت وسکون اور رحمت ومودت کا باعث ہوں’ تیسرے حصے میں چند ایسے مضامین کا اضافہ کیا ہے جنکا کتاب کے موضوع سے بڑا گہرا تعلق ہے’ ان مضامین کے عنوان حسب ذیل ہیں: • میل جول کے راز اور میان بیوی کی نفسیات • میا ں بیوی کے باہمی میل جول میں تناقض • میاں بیوی کے تعلقات میں خرابی کیسے جنم لیتی ہے اور اسکا علاج کیا ہے؟ کتاب کے آخرمیں ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے بڑی عمدہ اور سبق آموز چھ نصیحتیں بیان کی ہیں.

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب میں طلاق کے شرعی طریقوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے. نیز کتاب کے آخر میں بطور فائدہ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے فتوى کو بھی شامل کردیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    بے شک گانا بجانا اور قوالی کا سننا حرام ہے اور دل میں نفاق وذکرالہی سے دوری کا سبب ہے اسی لئے شریعت نے اسے حرام قراردیا ہے اور نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:\” میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے\”- کتاب مذکور میں اسی سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے آمین.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتابچہ میں مختصرطورپرخواتین کی طہارت سے متعلق چند مخصوص مسائل جمع کئے گئے ہیں جوعوامی محفل میں اشارة وكنایۃ یا شاذونادرہی بیان کئے جاتے ہیں حالانکہ ان مسائل کا جاننا انتہائی اشد ضروری ہے تاکہ طہارت وپاکیزگی کی تکمیل ہوسکے کیونکہ طہارت ہی عبادت کی کنجی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب\” خاتون اسلام\” ان تمام تعلیمات پرمشتمل ہے جنکا ایک مسلمان خاتون کو اپنے دینی امورخواہ وہ عقیدہ وعبادات یا معاملات، آداب واخلاقیات سے متعلق ہوں جاننا ضروری ہے.جسے نہایت ہی آسان اسلوب اورواضح عبارت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ ايك مسلمان خاتون وه سب كچھ حاصل کرلے جو اسے دوسری چیزوں سے مستغنی کردے،اور وہ اپنے دینی امور کی ان اہم باتوں کو سیکھ لے جواسکے لئے کافی وشافی ہوجائیں.

  • اردو

    PDF

    مختلف انواع کے مصائب ومشکلات کے ذریعہ بندوں کی آزمایش کرنااللہ تعالی کی سنت ہے. اس کے متعدد اسباب وعوامل ہوتے ہیں. لیکن ایک مسلمان شخص کے لیے ہمیشہ ان کے اندر خیر وبھلائی کا پہلو موجود ہوتا ہے بشرطیکہ بندہ صبرواحتساب سے کام لے اور اس کے تئیں صحیح موقف اختیار کرتے ہوئے شکوہ اور جزع وفزع سے پرہیز کرے. زیر نظر رسالہ مصائب ومشکلات کے اسباب وثمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کےتئیں صحیح اسلامی موقف کی وضاحت کرتا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر رسالہ میں مولف نےحسب ونسب یعنى عزت وآبرو کے اسلامی اور انسانی بنیادی مصلحت یا حق کے تحفظ پر ڈاکہ ڈالنے والى افواہوں کی جنگ کے خلاف تدابیر کو اپنا موضوع بنایا ہے , جنکو اختیار کرکے عزت وآبرو کی حفاظت کا کام بحسن وخوبى انجام دیا جا سکتا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب" اعتکاف" فضائل, احکام ومسائل مع عورت اعتکاف کہاں کرے, مسجد یا گھر؟ دو مقالات کا مجموعہ ہیں , اول الذکر فضیلۃ الشیخ ابوالمنیب محمد على خاصخیلى حفظہ اللہ تعالى کی کاوش اور دوئم فضیلۃ الشیخ محقق العصر ارشادالحق اثرى حفظہ اللہ کی تحقیق ہے -ان دونوں کتابوں میں اعتکاف کے مسائل کے حوالے سے عوام الناس میں جوتشنگی پائی جاتی تھی اسے دور کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی ہے- اردو زبان میں اعتکاف کے موضوع پر سب سے بہتر کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں-

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب میں مرد اور بیوی پر عائد ہونے والے شرعی حقوق کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    شادی انسانی زندگی میں بہت ہی اہمیت رکھتا ہے لیکن اکثر لوگ اسکے آداب وطریقے سے نابلد ہوتے ہیں زیر نظر کتاب میں شادی کی اہمیت اور سہاگ رات کے آداب وطریقے کے سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ معلومات پیش کی گئی ہیں.ضرور مطالعہ فرمائیں.

  • اردو

    PDF

    موجودہ دورمیں ذرائع ابلاغ کی طرف سے طلاق ،کثرت ازدواج ،خواتین کی سیاسی اورسماجی سرگرمیوں میں شرکت اور بے حجابی وغیرہ موضوعات پر کافی بحثیں جاری ہیں اوريہ اتہام لگایا جارہا ہے کہ اسلام نے عورت کوپورا حق نہیں دیا،لیکن اگرمغربی معاشرہ کا بغورتجزیہ کیا جائے تویہ حقیقت بے نقاب ہوجائیگی کہ مغربي عورت سب کچھ حقوق پانے کے باوجود خاندانی زندگی،ذھنی سکون ووقاراورنسوانیت کوکھوچکی ہے.دوسری اسلام کا جائزہ لیں توآپ کوعلم ہو گا کہ اسلا م نے آج سے چودہ سوبرس پہلے ہی عورت کوبے شمارحقوق عطا کردئے تھے. یہ وہ وقت تھا جب دنیا کی دیگرتہذیبیں یہ سوچ رہی تھیں کہ عورت کوانسان بھی تسلیم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟. کتاب مذکور میں انھیں چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں اولاد کی اسلامی تربیت کے اصول وآداب کوقرآن وسنت کے آئینہ میں تفصیلى طورپربیان کئے گئے ہیں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورپڑھیں اوربچوں کواسلامی تربیت سے آراستہ کریں.

  • اردو

    PDF

    اس کتابچہ میں شادی کے مقاصد, زوجین کے حقوق, ازدواجی مشکلات کے اسباب, بیوی کے ساتھ حسن سلوک, اور شوہرکے لیے چند اہم نصیحتیں ذکر کرتے ہوئے اسلامی گھرانے کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے, چنانچہ اس میں خوش گوار, نیک بخت اور پر سکون زندگی گذارنے کے خواہشمند کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں پوری رہنمائی موجود ہے.

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں تربیت نفس سے متعلق درج ذیل محورکے تحت عمدہ گفتگو کی گئی ہے: ذاتی تربیت کا مقصد،ذاتی تربیت کی اہمیت، تربیت سے اہمال برتنے کے اسباب،ذاتی تربیت کے اسلوب، تربیت کے جوانب واقسام ،تربیت کے ثمرات ونتائج

  • اردو

    PDF

    عورت کےلیے پردہ اسلامی شریعت کا ایک واضح حکم ہے اور اس کامقصد بھی بالکل واضح ہے اسلام نے مسلمان عورت کا پردہ اور لباس: انسانی فطر ت کےعین مطابق یہ فیصلہ کیاہے کہ عورت اور مرد کے تعلقات پاکیزگی وصفائی اور ذمہ داری کی بنیادوں پراستوار ہوں اور اس میں کہیں کوئی خلل نہ آنے پائے، اسی بناء پر ان تمام اسباب ومحرکات پر مکمل قدغن لگائی ہے جوغلطی کا بیش خیمہ ہیں انہی میں سے ایک چہرے کاپردہ بھی ہے کہ اسی سے فتنے جنم لیتے ہیں زیرنظر کتاب شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے افادات پرمشتمل ہے جس میں یہ بتایاگیا ہے کہ نماز میں عورت کالباس کیسا ہونا چاہیے ضمناً اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نماز اور غیرنماز میں عورت کے پردے میں کیا فرق ہے انتہائی علمی اور لائق مطالعہ کتاب ہے (ش۔ر)