علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

بار بار آنے والے مواقع

عناصر کی تعداد: 300

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا مختلف تہواروں ـ يعنى ميلاد اور عاشوراء وغيرہ ـ كے موقع پر خاندان ـ بھائيوں اور چچا ـ كا جمع ہونا اور اكٹھے كھانا تناول كرنا جائز ہے، اور ايسا كرنے والے كا حكم كيا ہے، اور اسى طرح حفظ مكمل كرنے كے بعد اس كى خوشى ميں تقريب منعقد كرنا كيسا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    جب حاجي فريضہ حج كي ادائيگي كےليے جائے توكيا اس پرقرباني كرنا واجب ہے اور كيا وہ اپنے ملك ميں بھي قرباني كرے ؟

  • اردو

    PDF

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    YOUTUBE

    زیر نظر ویڈیو میں محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی –حفظها الله- نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس ایام کی اہمیت وفضیلت اور اس میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ذو الحجہ کا پہلا عشرہ یعنی اسکے ابتدائی دس دن سال کے سارے دنوں میں سب سے زیادہ برکت والے دن ہیں، انکا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، ان میں نیکیاں کمانے کے متعدّد مواقع ہیں،ان کی فضیلت کے بہت سے دلائل ہیں، کتابچہ مذکور میں شیخ عبدالهادى عبدالخالق مدنى-حفظہ اللہ-نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کے دلائل، ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کا تذکرہ فرماکر ، اس ماہ سے متعلق پائی جانے والی بعض ضعیف اور موضوع روایات سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔

  • اردو

    PDF

    مسائلِ قُربانی : قربانی خلیل الرحمن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سنت ابراہیمی علیہ السلام کا اہتمام فرماتے اورامت کوبھی اس کا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے تھے۔ زیرمطالعہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے اسی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے متعلقہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں سمجھانے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخرمیں ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے فضائل واعمال کا بھی تذکرہ فرمادیا ہے۔البتہ بعض اختلافی مسائل(مثلاً:میت کی طرف سے قربانی کے مسئلہ) میں مؤلف -حفظہ اللہ- نے دلائل کی بنیاد پر دیگربہت سے علمائے اہل حدیث سے الگ - یعنی- جوازکا موقف اپنایا ہے۔ بہرحال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے اس کتاب کا مطالعہ بہت ہی مفید ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرپمفلٹ میں کتاب وسنت وعلماء کرام کے اقوال کی روشنی میں روزہ کے بعض مسائل واحکام بیان کئے گئے ہیں. مؤلف:حافظ زبيرعلى زئی.

  • اردو

    PDF

    شيخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ الله- سےماہِ رجب سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات کئے گئے جنکا جواب مختصراً پیشِ خدمت ہے: 1- ایک مسلمان کو کیا اعمال بجالانے چاہئے اگراسے یہ راتیں مثلاً ربیع الاول کی پہلی رات یا رجب کی پہلی رات میسرآجائے؟ 2-جمہوریہ شمالى یمن سے ایک سائل سوال پوچھتا ہے کہ: ہمارے یہاں یمن میں ایک مسجد تعمیرہے جسکا نام مسجد معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہ) ہے مگروہ مسجد الجند کے نام سے مشہورہے- ماہِ رجب کے ہرجمعہ کو لوگ مردوزَن اس کی زیارت کوآتے ہیں، کیا یہ مسنون ہے اس بارے میں نصیحت فرمائیں؟ 3- اللہ تعالى آپ کی حفاظت فرمائے اورثابت قدمى عطا فرمائے ،یہ ایک دوسراسائل دریافت کرتا ہے کہ رجب کی آٹھویں تاریخ کوروزہ رکھنے اوراسی طرح اس مہینے کی ستائیسویں تاریخ کو روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ 4- بارک اللہ فیکم! سامعین میں سے آدم عثمان صاحب سوڈان سے پوچھتے ہیں کہ رجب کی پہلی جمعرات کا روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

  • اردو

    PDF

    اسلامی مہینہ رجب کی بائیس تاریخ کو منائی جانے والی کونڈے بھرنے کی رسم موجودہ دورمیں برصغیرپاک وہند میں کافی شہرت ورواج پاچکی ہے.اوراس رسم کو جعفرصادق رضی اللہ عنہ سے منسوب کردیا گیا ہے جبکہ اس رسم سے انکادور کا بھی واسطہ نہیں ’بلکہ یہ رسم دراصل شیعوں نے کاتب وحی امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کی خوشی منانے کیلئے ایجاد کی تھی جسے نام نہاد اہل سنت کہلانے والے مسلمانوں نے بھى اندھی تقلید یا لا شعورى طورپر اپنا لیا- اس رسم کے ساتھ لکڑہارے کی خودساختہ داستان بھی وابستہ ہے- اس کتابچہ میں شیخ محمد صادق خلیل راشدى نے اس رسم کی تردید اور اس سے متعلقہ دیومالائی داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی تحقیقی اور عقلی لحاظ سےجائزہ لیا ہے. اللہ تعالى موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا مطالعہ راہ صواب سے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کیلئے ہدایت وروشنی کا ذریعہ بنائے آمین!

  • اردو

    MP4

    اسلام ایک صاف ستھرا دین ہے جسمیں ہر قسم کی توہمات اور بدشگونی وبدفالی کی شدید مذمت کی گئی ہے, اسی طرح کسی دن یا مہینہ کو منحوس سمجھنے سے روکا کیا گیا ہے لیکن أفسوس ! اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کا دعوى کرنے والا مسلمان اس بیجا نحوست وبدفالی کا شکا ر ہے جسکی زندہ مثال ماہ صفرکو منحوس سمجھنا ہے. ویڈیو مذکورمیں شیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی نحوست سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتابچہ میں ماہ محرم خصوصاً یوم عاشوراء کی اہمیت وفضیلت بیان کی گئی ہے اور قاتلین حسین-رضی اللہ عنہ- سے پردہ اٹھاکر اس دن کو سوگ وماتم اور غیرشرعی رسوم میں تبدیل کرنے سے روکا گیا ہے.نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    زير نظر مقالہ میں نہایت ہی عام فہم اسلوب میں یوم عرفہ کے فضائل واعمال کوکتاب وسنت کی روشنى میں ترتیب دیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    زير نظر مقالہ میں نہایت ہی عام فہم اسلوب میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل واعمال کوکتاب وسنت کی روشنى میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید مقالہ ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    MP3

    زیرنظرسی ڈی میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مد نی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے رمضان المبارک کی فضیلت واہمیت کو نہایت ہی عمدہ اسلوب میں بیان فرمایا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان سے متعلق تیس مجالس کا مختصرا ذکرکیا گیا ہے جومساجد وغیرہ میں وعظ ونصیحت کیلئے نہایت ہی مفید ہیں.

  • اردو

    YOUTUBE

    ویڈیو مذکور میں ماہ شعبان کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈال کر اس ماہ میں کئے جانے والے بدعى اور غیر شرعى اعمال وافعال سے پردہ اٹھایا گیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.(مقرّر:شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ)

  • اردو

    MP4

    زیرنظرویڈیومیں فضیلة الشیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی -حفظہ اللہ - نے ماہ رجب کی شرعى حرمت و فضیلت بیان کرکے اس ماہ میں کئے جانے والے غیر شرعی اعمال وافعال کی نہایت سختی سے تردید فرمائی ہے ، بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ کریں.

  • اردو

    PDF

    ماہ رجب کی محض اتنی ہی فضیلت ثابت ہے کہ یہ ایک حرمت والا مہینہ ہے اس لئے اس کے احترام کا تقاضا ہے کہ اس میں خصوصی طور پر گنا ہوں سے بچنے اور عبادات بجا لانے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ اس سے بڑھ کر اس مہینے کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں ، اور اس سلسلے میں جو کچھ بھی بیان کیا جاتا ہے وہ محض کذب و افترا ہی ہے ۔ لہٰذا اس مہینے کو کسی بھی نیک عمل اور عبادت کے لئے خاص کرنا بدعت ہے خواہ وہ صلوۃ الرغائب ہو، شب معراج کی محافل و مجالس ہوں، کونڈوں کی رسم ہو یا کسی مخصوص دن کا روزہ ہو، سب ناجائز اور غیر شرعی امور ہیں۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے سنت کی اہمیت بیان کرکے بدعت کی خطرناکی سے آگاہ کیا ہے اور عید میلاد نبو ى -صلى اللہ علیہ وسلم -منانے والوں کی مزعومہ وباطل شبہات کا علمی رد پیش کیا ہے.