علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

بدعت

عناصر کی تعداد: 104

  • اردو

    PDF

    ماہ محرّم ایک عظمت وبرکت والا اور سن ہجری کا پہلا مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینش سے حرمت وادب والا مہینہ قراردیا ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ماہ میں بکثرت نفلی روزے رکھنے بالخصوص یوم عاشوراء کا روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے ۔ لیکن اسلام کی حقیقت سے نا آشنا اسلام کے کچھ دعویداروں نے اس ماہ کو سوگ وماتم اور بدعات وخرافات کا پلندہ بنادیاہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ بر صغیر ہندو پاک میں بہت سے اہل سنت بھی شیعہ کی نقالی اور ہمنوائی میں اس ماہ میں بہت ساری بدعات وخرافات کا ارتکاب کرتے ہیں، زیر نظر کتاب میں انہی مروجہ بدعات کی حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ماہ رجب کے احکام ومسائل کا تذکرہ کرکے اس ماہ کی بدعات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتابچہ میں ماہ شعبان کی فضیلت کے ساتھ ساتھ پندرہ شعبان کے روزے کی فضیلت یا شب برات کی نماز کی فضیلت کے سلسلہ میں ضعیف اور موضوع احادیث کو بیان کیا گیا ھے، نیز شب برات کو کی جانے والی تمام بدعات وخرافات کو نہ صرف اجاگر کیا گیا ھے بلکہ اس کا شرعی پوسٹ مارٹم کردیا گیا ھے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں جناب تفضیل احمد ضیغم ایم.اے-حفظہ اللہ- نے برصغیر پاک وہند میں جہالت واندھی تقلید اور مذہبی تعصب کے سبب منتشر بدعات اور غیرشرعی رسومات سے پردہ اٹھا کر ان سے دور رہنے کی دعوت فکر دی ہے۔ اللہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ مسلمانوں کو راہ راست پر لائے،اور انہیں بدعت کی تاریکی سے نکال کر سنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی توفیق دے، اور کتاب کے مولّف،مراجع اور ناشر کے لئے اسے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔