علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

Introducing Islam to Muslims

عناصر کی تعداد: 303

  • اردو

    PDF

    طہارت کے مسائل: اسلامی تعلیمات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اسلام دراصل طہارت وپاکیزگی کادین ہے ۔چنانچہ ایک طرف تو اسلام میں فکر وعقیدہ کی آلائشوں سے پاک صاف رہنے کی تاکید کی گئی ہے یعنی کفروشرک کے بجائے عقیدہ توحید کو اپنانے کادرس ہے دوسری جانب ظاہری طہارت پر بھی زور دیا گیا ہے یعنی لباس وبدن کی پاکیزگی کا حکم ہے زیرنظر کتاب ’’طہارت کے مسائل ‘‘میں فاضل مؤلف جناب مولانا محمد اقبل کیلانی نے اسی دوسری قسم کی طہارت کوموضوع بحث بنایا ہے اور قرآن وسنت کی روشنی میں طہارت وپاکیزگی کے مسائل کی مفصل وضاحت کی ہے ۔

  • اردو

    PDF

    جنّت کا بیان: زیر نظر کتاب میں جنت اور اس کی نعمتوں کا تفصیلی طور پر تذکر ہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    نماز کے مسائل: نماز دین اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن ہے، اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجیے کہ سفر و حضر، حالت جنگ یا حالت امن میں بھی اس کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ پانچوں نمازوں کی ادائیگی جہاں از بس ضروری ہے وہیں نماز پڑھتے وقت اسوہ رسول کو سامنے رکھنا بھی نماز کی قبولیت کی اولین شرط ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور اس کے مسائل پر اب تک مختلف انداز سے بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں زیر تبصرہ کتاب بھی نماز ہی کے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں محترم اقبال کیلانی صاحب نے نصوص کی مدد سے جہاں نماز کی اہمیت اجاگر کی ہے وہیں طہارت، وضو، اذان، جماعت اور مقتدی کے مسائل اپنے مخصوص انداز میں رقم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نماز تہجد، جمعہ، عیدین، خوف، کسوف اور چاشت کے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ مصنف نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ کتاب میں کوئی بھی ضعیف حدیث جگہ نہ پائے۔(ع۔م)

  • اردو

    PDF

    علم کے آداب: علم کی تعریف، اس کے فضائل وثمرات، حصولِ علم کا شرعی حکم، طالب علم کے آداب، تحصیل علم پر معاون اسباب،علم حاصل کرنے کے وسائل وطرق، وہ غلطیاں جو اکتسابِ علم میں رُکاوٹ بنتی ہیں اور تشنگان علم ان کا ارتکاب کرتے نظر آتے ہیں، ان سب امور کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف(کتاب العلم) کے ابتدائی تین ابواب کے ترجمہ کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ مترجم: عبد القوی لقمان کیلانی۔حفظہ اللہ۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں قرآنی فضائل کا تفصیلی ذکر ہے اور اس بات کی پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ہمیں قرآن سے ہمیشہ رشتہ جوڑے رہنا چاہئے، کیونکہ اسی سے ہمیں دنیا وآخرت میں سرخروئی وسعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں اہل بدعت نے دین کے نام پر بے شمار بدعات ایجاد کرلی ہیں اور نصوص شریعت کو غلط معانی پہنا کر اپنی ایجاد کردہ باتوں کو پھیلا رہے ہیں۔ اس مختصر سے مضمون میں ان کی بدعات میں سے عید میلاد کی بدعت کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے بدعت کا لغوی وشرعی مفہوم بیان کیا گیا ہے پھر عید میلاد کی تاریخ اور اسکے جواز میں پیش کردہ احادیث کا علمی رد ّ پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں اسلامی عقیدہ اور عبادت سے متعلق اہم مسائل کو ابن باز، ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دیگر چیدہ عظیم اسلامی اسکالرز کے اقوال کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    نمازِ نبوی با تصویر : زیرمطالعہ کتاب میں حافظ مبشر حسین لاھوری ۔ حفظہ اللہ۔ نے وضو، تیمم اور نماز کے جملہ مسائل کو صحیح احادیث اور عملی تصاویر کی روشنی میں پیش کرکے ان سے متعلقہ عام غلطیوں کی بھی نشاندھی فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    دعا کے مسائل: پیش نظر کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی ساتویں پیشکش ہے جس میں شیخ محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے قرآن وسنت کی روشنی میں دعا کی اہمیت وفضیلت، اسکے آداب وشرائط، ادعیہ ماثورہ اور غیرماثورہ وغیرہ کو نہایت ہی تفصیل سے پیش کی ہے۔ دعا کے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ، البتہ کتاب کی ص ۱۱۵ پر سورہ حشرکے آخری تین آیتوں کی فضیلت میں ذکر کردہ حدیث کی تصحیح درست نہیں ہے، بلکہ اس حدیث کو علامہ نووی ، علامہ البانی ، شیخ ابن باز اور شعیب ارنووط رحمہم اللہ وغیرہم نے ضعیف قرار دیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب مشہور عالم دین عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی نہایت ہی شاہکار وجامع تفسیر ہے جس میں قرآنی آیات وصحیح احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں مکمل قرآن کی تفسیر وتوضیح کی گئی ہے ، اور جابجا آیات سے حاصل ہونے والے نکات ومسائل اور فوائد کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا گیا ہے۔اس تفسیر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام باطل افکارونظریات کے حامل فرقوں اور گروہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے، مغربی افکارونظریات اور تہذیب وتمدن سے مرعوب ومتاثرطبقہ کی سخت گرفت کی گئی ہے، اور غزوات وسرایا کی آیات کے تفسیر کے وقت انکا تفصیلی پس منظر پیش کیا گیا ہے، عصر حاضر کے فتنوں سے آگاہ کرکے ان سے نبرد آزما ہونے کا ڈھنگ بتایا گیا ہے۔ اسلوب نگارش نہایت ہی سلیس وسادہ اپنایا گیا ہے جس سے ہر عام وخاص کو سمجھنا آسان ہوسکے۔

  • اردو

    PDF

    اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات کے بارے میں لوگوں کے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں ،بعض کا کہنا ہے کہ اللہ ہمارے دل میں ہے، بعض کا کہنا کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، تو بعض کا کچھ اور کہنا ہے لیکن دراصل اللہ کہاں ہے؟ کیا وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ہرجگہ موجود ہے یا وہ ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہے جو علم کے اعتبار سے ساری چیزوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے ؟ کتاب مذکور میں ڈاکٹرعادل سہیل ظفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے کتاب وسنت کی روشن دلیلوں اور سلف صالحین وائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں اللہ کا ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہونے کو ثابت کیا ہے اور اس سے مئعلق باطل اعتقادات ونظریات کی تردید فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    والدین اور اولاد کے حقوق : پیش نظر کتاب میں قرآن و احادیث صحیحہ کی روشنی میں والدین اور اولاد کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے ۔ اگر ان حقو ق کی صحیح معرفت حاصل ہوجائے تو ان شاء اللہ اولاد و والدین کے تعلقات خو شگوار ہو جائیں گے اور نفرت کی جگہ الفت ومحبت کی فضا ہموار ہو جائے گی۔

  • اردو

    PDF

    حُکمراں صحابہ رضی اللہ عنہم: پیش نظر کتاب میں شیخ محمود احمد غضنفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے اکیس ایسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شاندار تذکرہ کیا ہے ، جنہوں نے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہو کر امت مسلمہ کی گراں قدر خدمات سَر انجام دیں۔ جن کی طرزِ حُکمرانی سے انسانی معاشرے میں آسودہ حالی کی بہار پیدا ہوئی ۔ جنہوں نے اقوام عالم میں حکومت کو عبادت کے روپ میں متعارف کرایا۔ جن کا مقصدِ حیات اللہ تعالی کے دین کو روئے زمین پر سرفراز وسر بلند کرنا تھا۔ ان مثالی حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیاں اور میدان سیاست میں ان کے حیرت انگیز کارنامے ہر دور کے مسلم حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ان قدسی نفوس سربراہان مملکت اسلامیہ کے نقشِ قدم پر چل کر موجودہ مسلم حکمراں سرفرازی وسربلندی کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب خلفائے راشدین (ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی بن ابی طالب رضوان اللہ علیہم اجمعین ) کی سوانح عمری ، خلافت وفتوحات اور شاندار کارنا موں پر مشتمل ہے۔

  • اردو

    PDF

    روز مرہ کی مسنون دعائیں مع فوائد و تشریح (حصّہ سوم) : امام ابن القیم- رحمہ اللہ- فرماتے ہیں: ‘‘زیادہ افضل اور نفع والا ذکر وہ ہے جس میں دل اور زبان کے درمیان موافقت ہو اور وہ ذکر رسول ﷺ سے صحیح ثابت ہو اور ذکر کرنے والا اس کے معانی ومقاصد کو سمجھتا ہو’’۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدینہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر-حفظہ اللہ - نے (فقه الأدعية والأذكار) یعنی ‘‘روزمرہ کی مسنون دعائیں’’ نامی کتاب تالیف فرمائی تاکہ مسلمان ان مسنون اذکار کا اہتمام کرکے ، ان کی حکمتوں، پوشیدہ معانی اورفوائد کو سمجھ کرکے رب کریم سے اپنی جائز مرادیں اور تمنائیں پوری کرسکے، اور ناگہانی اور غیر ناگہانی پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکے۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ شیخ ابو عبد اللہ مسعود احمد محمد داؤد مدرس جامع ابی بکر الاسلامیہ کراچی نے سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کیلئے بے حد مفید ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب ‘‘زادِ راہ’’ در اصل کار خیر کے بعض ان طریقوں کی جانب رہنمائی کرتی ہے جن پر چل کر ایک مرد مومن اپنے لئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کر سکتا ہے اور انھیں آخرت کے زادِ راہ کے طور پر اللہ کے جناب پیش کر کے سر خرو اور کامیاب ہوسکتا ہے۔ یہ کتاب دو اہم ابواب پر مشتمل ہے: پہلے باب میں فاضل مؤلف نے ان اعمال کا تذکر ہ کیا ہے جنکا فیض دنیا و آخرت میں انھیں بجالانے والوں کو پہنچتا ہے جب کہ دوسرے باب میں ان اعمال کو تفصیل سے ذکر کیا ہے جن کا فیض عام ہوتا ہے اور دنیا و آخرت میں انھیں انجام دینے والوں کو تو فائدہ پہونچتا ہی ہے ساتھ ہی ان کے والدین، بچے، اہل خانہ ، محلہ ، بستی ، شہر بلکہ پورا معاشرہ اور سارے لوگ ان اعمال صالحہ کے فیض سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی قدر ومنزلت سے جاہل منھ موڑنے والے اور – اس سے پہلے- اسکے اوامر ونواہی کو چھوڑدینے والے بعض عوام کے یہاں، خاص طور پر شام اور عراق کے ملکوں اور کچھ افریقی ملکوں میں، اللہ کو گالی دینا ، بُرا بھلا کہنا ، اور کبھی کبھار ایسے الفاظ اور اوصاف سے موسوم کرنا مشہور ہو چکا ہے جن کا تذکرہ کرنا یا انہیں سننا ایک مسلمان کیلئے بہت ناگوار گُذرتا ہے۔ اور کبھی تو اسے ایسے لوگ کہتے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں ، اس لئے کہ وہ شہادتین (لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ )کا اقرار کرتے ہیں ، اور کبھی تو بعض نمازیوں سے ایسا ہوجاتا ہے ، اور شیطان انکی زبانوں پر اسے جاری کردیتا ہے، اور ان میں سے بہتوں کیلئے شیطان یہ مزیّن کرتا ہے کہ وہ اسکے معنی کو مراد نہیں لیتے ہیں، اور نہ ہی اس سے اپنے خالق کی تنقیص کرنا چاہتے ہیں، اور انہیں یہ باور کراتا ہے کہ یہ سب فضول باتوں میں سے ہیں جس پر دھیان نہیں دیا جاتا ہے! اسی وجہ سے انہوں نے اسمیں لا پرواہی سے کا م لیا ہے! اس رسالہ میں اسی کی خطرناکی اور اسکے حُکم کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

  • اردو

    PDF

    کفار سے مشابہت ایک شرعی وتحقیقی جائزہ : زیر نظر رسالہ معروف اسلامی اسکالرڈاکٹر ناصر عبد الکریم العقل کے عربی رسالہ (من تشبّه بقوم فهو منهم ) کا اردو ترجمہ ہے جسے ابو اسامہ محمد طاہر آصف-حفظہ اللہ - نے سَر انجام دیا ہے، اس کتاب میں مشابہت کا حقیقی مفہوم بیان کرکے یہود ونصاری اور کفار کی تقلید ومشابہت،اور ان کی طرف سے مختلف وسائل کے ذریعے مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی زہریلی ثقافت وتہذیب سے دوری اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • اردو

    PDF

    کتاب الوسیلہ لابن تیمیہ: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا اسم گرامی محتاج تعارف نہیں ۔ساتویں صدی ہجری میں جب کہ ہر طرف شرک و بدعت ،تصوف و فلسفہ اور الحاد ولادینیت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے،جناب امام نے توحید رسالت اور آخرت پر ایمان و یقین کی قندیلیں روشن کیں او ر شرک و بدعت کے خلاف عَلَمِ جہاد بلند کیا۔امام صاحب کے زمانہ میں ایک گمراہ کن عقیدہ یہ بھی فروغ پارہا تھا کہ اللہ تعالی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی بزرگ کے وسیلہ کی ضرورت ہے ۔جس طرح ایک عام شہری کسی درمیانی واسطہ کے بغیر براہ راست بادشاہ وقت تک نہیں پہنچ سکتا،اسی طرح اللہ عزوجل کا تقرب بھی کسی توسط کے بغیر ممکن نہیں ۔ظاہر ہے کہ یہ نظریہ قرآن وحدیث سے کسی طرح میل نہیں کھاتا لہذا امام صاحب نے اس کی پرزور تردید کی اور شرعی دلائل کی روشنی میں وسیلہ کے جائز و ناجائز پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی ۔موجودہ زمانے میں بھی یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اہل بدعت وسیلہ کے غلط تصور کو معاشرے میں پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں ۔لہذا ہر متبع سنت کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ حقیقت حال سے آگاہ ہو سکے اور شکوک و شبہات سے خود بھی بچ سکے اور دوسروں کو بھی بچا سکے-