- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
Introducing Islam to Muslims
عناصر کی تعداد: 1102
- مین پیج
- انٹرفیس کی زبان : اردو
- مشتملات کی زبان : اردو
- Introducing Islam to Muslims
- اردو
یہ کتاب ایک مختصر خلاصہ ہے جس میں میں عیسائیت کی اصل اور اس کے موجوده دور کی حقیقت کو واضح کرنا چاہتي ہوں- یہ عیسائیوں کو اپنے عقائد کی بنیاد جاننے کے لئے رہنمائی کران ہے )ایک خدا پر ایمان لاان اور اسے عبادت میں یکجا کرن ا(- . اس خلاصہ میں ، میں نے قرآنی آیات کا حوالہ دینے کی کوشش کی ہے جس میں حضرت عیس ی مسیح اور اس کی والده کی کہانی کا تذکره ہے ، اور تورات اور انجیل کی موجوده تحریروں سے ثبوت پیش کرنے کے لئے مسیحی قارئین کو ان کے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے عیس ی مسیح کا حقیقی پیغام بیان کرنا ہے ۔ یہ کتاب تمام آزادی پسندو ں ، کھلے ذہنوں اور حق کے متلاشیوں کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ خال ق )لله( 1 نے تمام اقوام کو تمام رسولوں کے سات ھ تاریخ میں ایک انوک ھ ا پیغام بھیجا تھا یعنی خالص توحید۔ حضرت عیس ی بھی ان متقی رسولوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے لوگوں کو حق کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کی ، لیکن بہت سے لوگوں نے اپني خواہشات کی پیروی کی اور اس طرح انبیاء کی تعلیمات سے بہت دور ہوگئے۔
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو ترجمہ : عبدالہادی عبد الخالق مدنی
میت کی تجہیز وتکفین کے مسائل: یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں میت کی تجہیز وتکفین، نماز جنازہ، تدفین اور تعزیت کے مسائل اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
- اردو
مہرِ نبوت ﷺعلامہ قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی تالیف ہے جو کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک پر ایک مستند اور مختصر ترین رسالہ ہے۔اس کی زبان نہایت سلیس ہے، فاضل مؤلف نے اس چھوٹی سی کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک کے تمام پہلوؤں کو مختصر اور دلکش انداز میں بیان کردیا ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ آپ کی مشہورِ زمانہ کتاب رحمۃ للعالمین کا خلاصہ ہے۔
- اردو مؤلّف : عبد الكريم الديوان
رہنمائے مسلم: زیر نظر رسالہ شیخ عبد الکریم دیوان کی تالیف ہے، یہ رسالہ نو مسلموں اور اسلام کے احکام سے مکمل واقفیت نہ رکھنے والوں کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اس میں عقیدہ، عبادات اور معملات کے اہم مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔
- اردو
- اردو مؤلّف : عبد الله بن جار الله بن إبراهيم الجار الله ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل
روزہ کے مسائل: زیر نظر رسالہ روزہ کے احکام ومسائل، شرائط وواجبات، سنن ومستحبات اور ان امور کے بیان پر مشتمل ہے جن سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، نیز اس میں ان امور کی وضاحت بھی ہے جن سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، ساتھ ہی کچھ دیگر ضروری فائدے بھی ذکر کئے گئے ہیں۔
- اردو
حدیث اور سیرت کے قاری کی نظر سے سیکڑوں ایسے واقعات گزرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے رب کی بارگاہ میں کوئی دعا کی اور وہ حرف بہ حرف قبول ہو گئی۔ یہ اعجاز نبوت کا ایک اہم ترین پہلو ہے، جو آپ کی نبوت و رسالت کی سچائی کو بیان کرتا ہے۔ اس کتاب میں اس طرح کے تمام واقعات کو صحیح احادیث کی روشنی میں نقل کیا گیا ہے اور رطب و یابس کو جمع کرنے سے بچنے کو پوری کوشش کی گئی ہے۔ سادہ اور سلیس اسلوب بیان کی حامل یہ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے۔
- اردو
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرمطالعہ کتابچہ میں انسان پر یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن سکھلانے سے پہلے توحید کی تعلیم دیں ،تاکہ اسلامی فطرت کے مطابق وہ کامل انسان بن سکیں،اور ایمانی راستہ کو اختیار کرکے بہترین موحد بن سکیں۔
- اردو مؤلّف : عبد اللہ بن محمد سلفی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
اس کتاب میں اختصار کے ساتھ اہل تشیع کے عظیم فرقہ’’ شیعہ اثناعشریہ‘‘ کے اعتقاد ونظریات سے مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے،اوراس مذہب کی حقیقت کوخود انہی کےمستند مصادر ومآخذ سے بے نقاب کیا گیا ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کے عقائد ونظریات اسلام کے اصول ونظریات سے پورے طورپرمتصادم ہیں،بلکہ سراسرخرافات کا ملغوبہ ہیں۔
- اردو مؤلّف : محمد صالح ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیر مطالعہ کتاب میں اختصار کے ساتھ ماہِ محرّم اورعاشوراء سے متعلق اہم فوائد وخلاصے کو یکجا کردیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد صالح ترجمہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرمطالعہ کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں دین اسلام پر ثابت قدمی کے اہم وسائل وذرائع کو بیان کیا گیا ہے تاکہ شبہات وشہوات کے فتنے میں مبتلا انسان ان وسائل کو اپنا کردین اسلام پر ثابت قدم رہ سکے۔
- اردو مؤلّف : حافظ محمد اسحاق زاہد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر تبصرہ کتاب ان نفوس قدسیہ کے فضائل ومناقب پر مشتمل ہے جنہیں رب کریم نے اپنے سلسلۂ رسالت کے آخری کڑی حبیب کائنات محمد رسول اللہﷺ کے لیے منتخب فرمایا، جن سے رب راضی ہوا،اوروہ رب سے راضی ہوئے۔ خاص طور سے خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار ،ازواج مطہرات، عائشہ ؓ،فاطمہ ؓ،انصار مدینہ،اہل بدر،اہل اُحد،اہل بیعت رضوان کے فضائل ومناقب،اہل بیت ودیگرصحابۂ کرام کے مابین باہمی گہرے تعلقات ورشتہ داریاں، صحابۂ کرام اوراہل بیت کے بارے میں اہل سنت والجماعت کے عقائد ،نیزانہیں سب وستم کا نشانہ بنانے والوں یا بغض وحسد کا اظہار کرنے والوں کے بارے میں ان کے موقف جیسے اہم عناوین اس کتاب کی زینت ہیں۔صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب اور دفاع صحابہ واہل بیت ِ اطہار رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں نہایت ہی مفیدومعتمد علمی کاوش ہے ۔رب کریم اس کتاب کو مؤلف،مراجع،ناشرین کے لیے صدقہ ٔ جاریہ بنائے ،اورگم گشتہ راہ انسانوں کی ہدایت کاذریعہ بنائے۔آمین
- اردو
شیخ محمد بن عبد الوہابؒ کی سیرت،دعوت اوراثرات(اختصارشدہ نسخہ): اس کتاب کا نہ کوئی سیاسی مقصد ہے،اور نہ ہی کسی متعین حکومت یا کسی مخصوص پالیسی کی ہنموائی یا تنقید ، بلکہ اس کے پیچھے جو قوت عاملہ ہے وہ ان سب سے بڑھ کر ہے. اس کا مقصد دین اسلام کی تشریح ووضاحت ہے جیسا کہ خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دین کی تشریح وتبلیغ فرمائی۔ اس کا دوسرا مقصد بحیثیت ایک مسلم فرد شیخ محمد بن عبدالوھابؒ کی قدر ومنزلت اور آپ کے حق کو بیان کرنا ہے۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : www.tafseer.info
اس پوسٹرمیں مختصرطورپر وضو،صلاۃ(نماز)کا طریقہ بیان کیا گیا ہے اورآخرمیں اہم خاتمہ ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ علم عمل کا متقاضی ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد مرتضیٰ بن عائش محمد ترجمہ : قطب الله محمد اثرى مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
یہ نوے حدیثیں ہیں جو مختلف حدیثوں کی کتابوں سے چنی گئیں ہیں، اور ساتھ ہی روایت کرنے والے صحابیوں کا تعارف نیز حدیث کے فوائد ومسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
- اردو مُقرّر : ریحان معظم مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظرویڈیو میں اختصارکے ساتھ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح عورت زمانہ جاہلیت اوردیگرمذاہب میں ظلم وستم کا نشانہ بنائی گئی،لیکن مذہب اسلام نے آکر اس کے مقام کو بلند کیا،اس کی عزّت وتکریم کی،اوراسے زندگی کے تمام جائز حقوق عطا کئے۔اوردنیا کی سب سے بہترین پونجی قراردی۔ لیکن عورت اپنے حق سے ناواقف ہے،اورمیڈیا کی غلط پروپیگنڈہ کا شکارہوکرآج بھی اپنے حق سے محروم اورجگہ جگہ ماری پھرتی ہے۔۔