علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

فتاوے

عناصر کی تعداد: 508

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    جب مجھے وسوسہ پیدا ہواورمیں بیوی کی بات کا وسوسے کے سبب جواب نہ دوں یا پھر اپنے اس اعتقاد کی بنا پر کہ بیوی ہی اس وسوسے کا سبب ہے توکیا میرا جواب نہ دینا طلاق شمارہوگا ؟ اورجب میں اس سے عصیبیت اورانفعال سے یا متاثرہوکر بات کروں توکیا اسے طلاق شمار کیا جاۓ گا ؟

  • اردو

    PDF

    برائ کوروکنے والی حدیث ( جوبھی تم میں سے برآئ دیکھیے ۔۔۔ ) کیا اس سے مقصود یہ ہے کہ ہم اس برائ کوروکنے کے لیے برائ والی جگہ کوچھوڑ دیں ؟ یا کہ ہم اسے اپنے دلوں سے کراہت کرتے ہوۓ اس کا انکار کریں اوروہیں رہیں ؟ آپ ہمیں مستفید فرمائيں اللہ تعالی آّپ کواجرفرماۓ ۔

  • اردو

    PDF

    کچھ دشمنان اسلام یہ دعوی کرتے ہیں کہ اسلام تلوار کی نوک سے پھیلا ہے ، توآّپ اس کا رد کس طرح کرتے ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    سا‏ئل کا کہنا ہے کہ حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی قبرکی جگہ کے بارہ میں لوگوں کی راۓ بہت ہی زيادہ ہیں ، اورکیا صحابہ کرام رضي اللہ عنہم کی قبور کے علم سے مسلمانوں کو کوئ فائدہ ہے ؟

  • اردو

    PDF

    احادیث میں یہ مذکور ہے کہ لبید بن اعصم یھودی نے ایک یھودی لونڈی جوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں آتی جاتی تھی کے ذریعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ بال وغیرہ حاصل کرلیے ، توکیا اس کا یہ معنی تونہیں کہ یھودیوں کوملازم رکھنا جائز ہے ؟ اورحدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جویھودیوں کو جلاوطن کرنے کا حکم ہے اس کا مفھوم کیا ہے ، اورحدیث میں یہ بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مدینہ سے نکال دی

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    اہل حدیث کون ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نےصحیح الجامع میں ایک حديث پڑھی ہے جس میں نبی صلی اللہ نے صحابہ کرام کو یہ بتایا کہ : جب دین ضعف اختیار کرجاۓ گاتومسلمانوں میں سے کچھ لوگوں کو عمل کرنے پر پچاس صحابہ جتنا اجر ملے گا ۔ تومیری حیرت کا سبب وہ حدیث ہے کہ جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : خیرالقرون میرا زمانہ اورپھراس کے بعد والوں کا اورپھر اس کے بعد والوں کا ، اورایک حدیث میں یہ بھی فرمایا ہے کہ تم میں سے اگر کوئ احد پہاڑجتنا سونا بھی اللہ تعالی کے راستے میں خرچ کردے تووہ صحابہ کے ایک یاآدھے مد ( مٹھی ) کے اجرتک بھی نہیں پہنچ سکتا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    632 میلادی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مستقرمدینہ میں کیسے اورکس حد تک معاشرہ کی اصلاح کرنےاوراس کی تعمیرمیں کامیاب ہوۓ ؟

  • اردو

    PDF

    ان لوگوں کےبارہ میں کیا حکم ہے جن کا خیال ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے لیے خلافت کی وصیت فرمائ تھی ، اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضي اللہ تعالی عنہم نے ان کے خلاف سازش کی تھی ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے ایک ورقے پرمہرنبوت کی شکل بنی ہوئ دیکھی جس کے بارہ میں دعوی کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت کی شکل ایسی ہی تھی اوراس شکل پرکچھ عربی عبارت مثلا لفظ جلالہ اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد ، اورکچھ دوسری عبارتیں بھی تھی ، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کی وضاحت فرمائيں اور مہرنبوت کی صحیح شکل کے اوصاف بھی بیان کریں ، ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا اس کی کوئ‏ دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    اہل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں ؟ حدیث ثقلین میں ہے کہ فاطمہ ، علی ، حسن ، حسین رضي اللہ تعالی عنہم ہی اہل بیت ہیں ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    اہل مصر کا دعوی ہے کہ حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سر ان کے ہاں دفن ہے ، اوراہل عراق نے ایک مسجد کا نام مشہد حسینی رکھا ہوا ہے ، مجھے یہ علم نہیں کہ صحیح کیا ہے اورعلماء کے اقوال میں سے راجح قول کے مطابق حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی قبر کہاں ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مندرجہ ذیل دونوں احادیث میں جمع کیسے ممکن ہے ؟ ( اللہ تعالی تھا اوراس سے قبل کوئ چیزنہیں تھی اوراس کا عرش پانی پرتھا اوراس نے ہرچيزکواپنے ھاتھ سے لکھا پھرآسمان وزمین پیدا فرمایا ) ۔ اوردوسری حدیث میں ہے : (اول ما خلق اللہ القلم ) جب اللہ تعالی نے قلم پیدا فرمائ توان دونوں احادیث کا اس بات میں تعارض ہے کہ سب سے پہلے کیا چيز پیدا کی گئ ، اور اسی طرح یہ بھی وارد ہے کہ مخلوق میں سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميں تئيس برس كى لڑكى ہوں، اور صراحت سے كہتى ہوں كہ ميں نماز ادا نہيں كرتى، اور اگر نماز كے كھڑى بھى ہو جاؤں تو سب فرض ادا نہيں كرتى، اور گانے بھى سنتى ہوں، ليكن ـ اللہ گواہ ہے ـ يہ موضوع ميرے ليے نفسياتى مشكلات پيدا كررہا ہے، ميں اللہ كى اطاعت كرنا چاہتى ہوں، ميں اللہ سے ڈرتى ہوں، اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، ميرا رب اللہ وحدہ لا شريك ہے، اور ميں حبيب مصطفى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى سيرت سے محبت كرتى ہوں، اور سيرت كے قصے اور واقعات سن كر متاثر ہوتى ہوں. الحمد للہ اللہ كے كرم سے ميں اس برس عمرہ كے ليے بھى گئى اور مجھے اسكى بہت زيادہ خوشى ہے، ليكن ميں محسوس كرتى ہوں كہ ميں منكر ہوں، يا پھر ميرے اور كافروں ميں كوئى فرق نہيں، كيونكہ ميں نماز ادا نہيں كرتى، ميں نے پابندى سے نماز ادا كرنے كى بہت كوشش كى ہے ليكن پتہ نہيں ميرے ساتھ كيا ہوتا ہے، يہ علم ميں رہے كہ ايك لمبے عرصہ تك ميں نے نماز بالكل ادا نہيں كى. ميں محسوس كرتى ہوں كہ ميں بہت سارے دينى امور سے جاہل ہوں، اور يہ بھى شعور ميں آتا ہے كہ اللہ تعالى ميرا كوئى بھى عمل چاہے نماز ہو يا روزہ يا عمرہ يا كوئى بھى دينى معاملہ قبول نہيں فرمائيگا، اور لا محالہ ميرا ٹھكانہ جہنم ہے، مجھے كسى ايسے شخص كى ضرورت ہے جو ميرا ہاتھ تھام لے، مجھے نصيحت كرے، اور مجھے ضائع ہونے سے بچائے، اور جس حالت ميں ہوں اس سے نكالے، ميں اس حالت ميں رہنا پسند نہيں كرتى!! اس سے بھى بڑى ايك اور مشكل يہ ہے كہ: ميں محسوس كرتى ہوں ميں نے رمضان كا ايك بھى روزہ نہيں ركھا، حالانكہ روزے ركھنے ميں كوئى چيز مانع بھى نہيں!! صراحت سے كہنا چاہتى ہوں كہ مجھے يہ يقينى علم نہيں كہ رمضان كے ايام تھے يا كہ شوال كے چھ روزے، ہمارے گھر ميں ہر سال ان چھ ايام كے روزے ركھنے كى عادت ہے، تو مجھ پر امور خلط ملط ہو گئے ہيں، يہ مشكل مجھے اس وقت درپيش آئى جب ميں اللہ سے دور تھى، مجھے علم ہے كہ جس نے بھى بغيركسى عذر رمضان كا روزہ نہ ركھا اللہ تعالى اسكا روزہ قبول ہى نہيں كرتا، اور اس كے ذمہ كفار ہے، تو مجھے كيا كرنا چاہيے ؟ آپ سے گزارش ہے كہ ميرى مدد كريں، اور مجھے معلومات فراہم كريں، ميں بہت زيادہ نااميد ہو چكى ہوں، اللہ تعالى اس عمل كو آپ كے ميزان حسنات ميں سے بنائے، ان شاء اللہ، اور اللہ تعالى سب مسلمانوں كى جانب سے آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

  • اردو

    PDF

    ہم آہنگی مذاہب کی طرف دعوت دينے کا کیا حکم ہے؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    يورپ والوں سے مشابہت كے ضوابط كيا ہيں ؟؟كيا ہر وہ نئى اور جديد چيز جو يورپ سے ہمارے ہاں آئے وہ ان سے مشابہت ہے ؟يعنى دوسروں معنوں ميں اس طرح كہ: ہم كسى چيز پر كفار سے مشابہت ہونے كى بنا پر حكم كيا اطلاق كيسے كر سكتے ہيں كہ وہ حرام ہے ؟

  • اردو

    PDF

    جب صحابی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھا کہ جب فتنے کثرت سے ہوں تو میں کیا کروں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے جواب میں یہ فرمایا ( لوگوں سے علیحدگی اختیار کرو اور اپنے گھر میں بیٹھ رہو ) تو کیا یہ وہ دور اور زمانہ ہے ؟ اور صحیح (بخاری ) کتاب الفتن کے باب جب خلیفہ نہ ہو میں ہے حدیث کا معنی یہ ہے : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو فتنوں کے ظہور کے وقت اعتزال اور علیحدگی کا حکم دیتے ہوئے فرمایا : اور اگر تمہیں درخت کی جڑہیں کھانی پڑیں ) ہم اس حدیث کی وضاحت اور علماء کے اقوال معلوم کرنا چاہتے ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    امام مہدی اور مسیح علیہ السلام میں کیا فرق ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    وہ حدیث جس میں امام مہدی کے آنے کا ذکر ہے وہ صحیح ہے یا کہ نہیں؟ اس لئے کہ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ یہ حدیث صحیحح نہی بلکہ ضعیف ہے۔