- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
تمام مادّے
عناصر کی تعداد: 3430
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ’’مجموعہ رسائل‘‘ شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے دس مقالات (کیا فقہ حنفی اسلام کی کامل اور صحیح تعبیرہے؟،مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر، مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم،زیارت قبور، عصر حاضر میں خلافت کا قیام،اسلامی نظامِ حکومت کے ضروری اجزاء،اسلامی نظامِ حکومت کا مختصر خاکہ، زمین کی مِلکیت اور کاشتکارکے حقوق،صدارت وامارت، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز) پر مشتمل تیسرا مجموعہ ہے جسے حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ (مدیر اُمّ القریٰ پبلیکیشنز،گوجرانوالہ) نے تخریج وتحقیق کے ساتھ شائع کیا ہے۔(م۔ا)
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مقالاتِ حدیث (تصحیح واضافہ شدہ ایڈیشن): مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات متنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیش نظر کتاب مولانا کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے حدیث کا دفاع کرتے ہوئے لکھے جن میں حجیت حدیث، حجیت اخبار آحاد، کتابت حدیث، اصول محدثین اور ان کے اصول فقہاء سے مقارنہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہد محمود ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی۔ پہلا مضمون امام بخاری رحمہ اللہ کے مسلک پر مشتمل ہے جس میں امام صاحب کے منہج و مسلک کا غائرانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرا مضمون حدیث شریف کا مقام حجیت پر ہے جس میں حدیث نبوی کا مقام تشریع واحتجاج بیان فرمایا ہے۔ تیسرا مضمون "حدیث علمائے امت کی نظر میں" کے عنوان سے ہے جس میں قرآن و حدیث اور دیگر شواہد کے ساتھ علمائے امت کے نزدیک حدیث نبوی کا مقام و مرتبہ فرمایا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث اورمدیر فاران کراچی، ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ، عجمی سازش کا فسانہ جیسے متعدد مضامین شامل اشاعت ہیں۔ تقدیم:مولاناارشاد الحق اثری،ومولاناعبد اللہ ناصر رحمانی حفظہما اللہ (عین۔ م)
- اردو مؤلّف : صالح بن فوزان الفوزان مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز مؤلّف : علمی تحقیق وافتاء ودعوت وارشاد کی دائمی کمیٹی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عالمِ اسلام کے کبار علمائے کرام کے فتاوے کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کے لئے راہنما کتاب ’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج اور میڈیکل سٹاف‘‘ تالیف:(امام ابن بازؒ،علامہ عثیمینؒ، علامہ صالح الفوزان حفظہ اللہ ،سعودی دائمی فتوی کمیٹی) ترجمہ:شیخ حافظ عبد اللہ سلیم،ناشر،ادارہ بیت السلام، ریاض۔
- اردو مؤلّف : صالح بن فوزان الفوزان مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز مؤلّف : علمی تحقیق وافتاء ودعوت وارشاد کی دائمی کمیٹی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر مطالعہ کتاب’’ 477 سوال وجواب برائے نکاح وطلاق‘‘ سعودی عرب کے معتمد وکبار علمائے کرام کے نکاح ،طلاق ،خلع اور عدّت وغیرہ جیسے اہم مسائل کےجوابات پر مشتمل ہے تاکہ مسلمان شخص نکاح وطلاق کے جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جان کر ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا سکے، کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد یاسر حفظہ اللہ نے اسے نہایت جانفشانی وعرق ریزی سے بہترین اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکےہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کے مؤلف،مترجم ،ناشر وجملہ متعاونین کی مساعی جمیلہ کو قبول کرکے ان سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائےآمین۔
- اردو مؤلّف : صالح بن فوزان الفوزان مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
500 سوال و جواب برائے خرید وفروخت: ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘(سورۃ البقرۃ:۲۰۸)، لہذا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی مَن مانی کرے او ر اپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کے متعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات درست کرسکے اور انہیں شریعت کے منشا کے مطابق انجام دے سکے ۔ كتاب کی اہمیت کے پیش نظر پروفیسر عبد الجبار حفظہ اللہ نے اسے نہایت عرق ریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کی تیاری ونشرو اشاعت میں شریک جملہ حضرات کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قرآ ن ِ مجید کے بعد حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے مطابق اس پر عمل کرنا بھی حدیث وسنت کی راہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے باوجود بعض گمراہ ا و رگمراہ گر حضرا ت حدیث کی حجیت واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف ہیں اور آئے دن حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک وشبہات پیدا کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ ہر دور میں علماء نے ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا اور ان کے بودے اور تارِعنکبوت سے بھی کمزور اعتراضات کے مدلل ومسکت جوابات دیے ہیں ۔منکرین کے رد میں کئی کتب اور بعض مجلات کے خاص نمبر ز موجود ہیں ۔ ان کتب میں سے دوام حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث کا نیا روپ وغیرہ اور ماہنامہ محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کے خاص نمبر بڑے اہم ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’منکرین حدیث کے شبہات اور ان کارد ’’ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی (فاضل مدینہ یونیورسٹی سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کےجامعہ لاہور الاسلامیہ میں علمائے کرام کی ایک سات روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہ 2005میں منکر ین حدیث کے رد میں دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہےجس میں منکرین کے شبہات ومغالطات کا ٹھوس علمی دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے بظاہر یہ ایک مختصر سا کتابچہ ہے لیکن علم سے لبریز ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کواپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سوگ اور تعزیت قرآن وسنت کی روشنی میں : زیر تبصرہ کتاب ’’سوگ اور تعزیت قرآن وسنت کی روشنی میں‘‘ معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف لطیف ہے ۔ جس میں انہوں نے سوگ ،تعزیت کے اسلامی طریقے کو تفصیل سے بیان کرکے قُل، تیجا، چالیسواں ،فاتحہ وغیرہ جیسی بدعی رسومات سے بچنے کی نصیحت کی ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد عبد الرحمن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سفینہ نجات: شرک کے معنیٰ ہیں،اللہ تعالیٰ کو تنہا معبود ومسجود،خالق ومالک، رازق ومتصرّف نہ ماننا اور اس کی ذات وصفات میں کسی کو شریک ٹہرانا۔یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ قرآن مجید میں جابجا شرک کی سخت مذمّت کی گئی ہے اور توحید پر زور دیا گیا ہے۔ آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک جتنے انبیاء ورسل آئے، سب نے توحید ہی کی دعوت دی اور شرک کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے بچنے کی تلقین کی۔ لیکن آج بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں شرک نے جڑیں پھیلا رکھی ہیں اور اس کی ضرر رسانیاں عروج پر ہیں۔ زیر نظر کتا ب میں شرک کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تاریخ اسلامی کے بصیرت افروز واقعات اور عصرحاضر کی معاشرتی مثالوں سے بھر پور مدد لی گئی ہے۔ شرک کے گرداب میں پھنسے ہوئے بد نصیبوں کے لئے یہ کتاب یقینا سفینہ نجات ثابت ہوگی.
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رُشد وہدایت کا ذریعہ ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسا کہ ارشاد گرامی ہے : (و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء)، اور قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے، مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتابیں تصنیف کی ہیں ،علامہ وحید الزمانؒ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علیؒ کی’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘ از زاہد ملک بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، فاضل مؤلف نے رب ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات، ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔( ان شاء للہ) ،فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا ہے اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)۔
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عورت کے رحم سے خارج ہونے والی رُطوبت(secretions) کا حُکم :شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ: بعض اوقات ميں محسوس كرتى ہوں كہ انڈروئير پر(transparent secretions) شفاف پانى سا لگا ہے جس كے خارج ہونے كا مجھے احساس تك نہيں ہوتا، كيا اس حالت ميں نماز ادا كرنا جائز ہے، اور اگر جائز نہيں تو كيا انڈر وئير تبديل كر كے وضو دوبارہ كرنا ہو گا ؟"
-
اردو
مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عورت (کی شرمگاہ)سے مُسَلسل نکلنے والی رُطوبت(سیّال مادّہ) سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ:’’ جب شفّاف سیّال مادّہ پانی کی طرح نکلے(اور پھر خشک ہونے کے بعد سفید ہوجائے) تو کیا ہماری نماز اور روزہ صحیح ہوگی؟ اور کیا اس سے غسل واجب ہوگا؟ ازراہ کرم اس کے بارے میں مجھے بتائیں، کیونکہ یہ رطوبت( سیّال مادّہ) مجھے بہت نکلتا ہے، اور اسے میں اپنے اندرونی لباس (انڈروئر) میں پاتی ہوں، اور میں اس کی وجہ سے دن میں دو یا تین بار غسل کرتی ہوں تاکہ میری نماز اور روزہ درست ہوسکے‘‘؟۔
-
اردو
مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شرعاً مستثنىٰ كردہ اغراض كے علاوہ کُتّے پالنے كى حرمت: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ ":گھروں ميں کُتّے پالنے کا کیا حُکم ہے؟۔
- اردو
قبر پرستی کے فروغ کیلئے شیطان کی ہوشرُبا تدبیریں : عالمِ اسلام کے نامور اور جلیل القدر مصنّف امام ابن قیّم الجوزیہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ نے اپنی ساری زندگی دین حق کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی اور توحید وسنّت کی ترویج واشاعت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا۔ اس سلسلے میں آپ نے ہر طرح کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کی اور بڑی جرأت اور بے باکی سے مسئلہ توحید، وسیلہ، شفاعت کی صحیح معنوں میں تشریح فرمائی،اس کتاب میں بھی مصنّف نے قرآن وسنّت اور اقوال صحابہ وتابعین سے قبرپرستی کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ شیطان نے بزرگوں کی تعظیم وتقدیس کی آڑ میں سادہ لوح بندوں کو کتنی مہارت سے شرک اکبر میں پھنسایا ہے۔ یہ کتاب در اصل ’’إغاثة اللهفان من مصايد الشيطان‘‘ کے ایک نہایت وقیع باب(من مكايد الشيطان : الفتنة بالقبور وأهلها) کا سليس اردو ترجمہ وتعلیق ہے جسے عبد الجبارسلفی حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی بہترین مضمون ہے ضرور مستفید ہوں.
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ عبد الکریم الخضیر ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا ": اگر كسى شخص كا گمان ہو كہ كپڑے ميں كسى جگہ کُتّے نے چاٹا ہے ليكن اسے يقين نہ ہو تو اسے كيا كرنا چاہيے، ؟کیا اس كے ليے اس كپڑے ميں نماز ادا كرنى جائز ہے ؟ ميں حقيقتا اس كا حكم معلوم كرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ چیز مجھے بے چین کئے رہتی ہے، اور اس لئے کہ ميرے گھر ميں کُتّاہے ، اورميں نے حال ہی میں اسلام قبول كيا ہے،اوربعض اوقات کُتّا ميرى نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے تو ميں نہيں جانتا كہ آيا اس نے ميرے كپڑوں كو چاٹا ہے يا نہيں ؟۔
-
اردو
مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا ":کُتّےكى نجاست سے پاكى كس طرح حاصل كى جا سكتى ہے، اور كيا سات بار دھونا واجب ہے يا ايك بار ہى دھونا كافى ہو گا ؟ـ
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا ": كُتّا ركھنا نجاست میں سے شمارکیا جاتا ہے، ليكن اگر انسان گھر كى چوكيدارى كے ليےكُتّاركھے اور اسے گھر سے باہر ہى باندھے، يا پھر كسى اور جگہ مجلس کے آخرميں باندھے، تو وہ اپنے آپ كو كس طرح پاك ركھے گا ؟ اور اگر اسے اپنے آپ کو پاك كرنے كے ليے مٹى وغيرہ نہ ملے تو پھر كيا حكم ہو گا ؟ اور كيا مسلمان كے لئے اپنے آپ کوپاك صاف ركھنے كے ليے اس كے علاوہ كوئى اور طريقہ ہے؟ اور بعض اوقات وہ شخص دوڑكے وقت کُتّا اپنے ساتھ لے کر جاتا ہے، اور اسے تھپكياں ديتا اور چومتا ہے ..."؟ـ
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا كہ": كيا كُتّےكو چھونا حرام ہے يا مكروہ ؟ ميں نے كئى مسلمانوں سے سنا ہے كہ كُتّا نجس اور ناپاک ہے ، اور اس پر ابليس نے تھوکا ہے، اور يہ بھى كہ جب ہم كُتّےكو چھوئيں تو كئى بار ہميں اپنا ہاتھ دھونا ضروری ہوگا، ليكن قرآن وحدیث اور اسلامى كتابوں ميں مجھے يہ كہيں نہيں ملا "؟ـ
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
فوت شدگان کو ثواب کیسے پہنچائیں؟ : زیر مطالعہ کتاب میں میّت کو ثواب پہنچنے والے اعمال اور نہ پہنچنے والے اعمال کا تذکرہ ہے: پہلی قسم میں: اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور ان کا سبب بذات خود میّت ہے۔ دوسری قسم میں: اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میّت کو پہنچتا ہے لیکن ان کا سبب دوسرے لوگ ہیں۔ تیسری قسم میں : اُن اعمال کا بیان ہے جنکا ثواب میّت کو ہرگز نہیں پہنچتا، چاہے ان کا سبب بذات خود میّت ہو یا کوئی اور۔
- اردو
دروس اللغة العربية لغير الناطقين بها (اُردو) عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " دروس اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین بھا " سعودی عرب کے معروف لغوی اور عالم دین ڈاکٹر ف ۔عبد الرحیم کی تین جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید کتاب ہے۔یہ کتاب مدینہ یونیورسٹی کی نصاب میں شامل ہےاور فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔ عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے یہ ایک مقبول ترین کتاب ہے ،جو متعدد دینی مدارس اور سکولوں وکالجوں کے نصاب میں داخل ہے۔ کتاب اصلا عربی میں ہے اور یہ اس کا اردو ایڈیشن ہے ،جسے اسلامک فاونڈیشن ٹرسٹ انڈیا نے شائع کیا ہے اور ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا الطاف احمد مالانی عمری نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کتاب کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
- اردو مُقرّر : ابو زید ضمیر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر ویڈیو میں ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے امام حسین رضی اللہ عنہ اور یزید بن معاویہ اور کربلاء کے تعلق سے درج ذیل اہم گوشوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے: ۱۔امام حسین رضی اللہ کی فضیلت ومنقبت کا بیان ۲۔یزید بن معاویہ کے تعلق سے علمائے جرح وتعدیل وعلمائے سیر وتواریخ کے تحقیقی موقف کا بیان ۳۔ نام نہاد اہل سنت والجماعت کی طرف سے جہالت ولاعلمی اور شیعہ روافض کی اندھی تقلید میں ماہ محرّم اور خاص طور سے یوم عاشوراء(دسویں محرّم) کو کئے جانے والے شرکیہ وبدعی امور کا بیان نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔