علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

ویڈیوز

عناصر کی تعداد: 1675

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں کا مختصر تذکرہ ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے دوسری شرط سنت کی مطابقت کا بیان ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے پہلی شرط اخلاص کا بیان ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں غیبت کا مفہوم اور معاشرہ میں اسکی خطرناکی کا اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    جسطرح قرآن مجيد كي تفسيروتعبير نبي صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں’ کیونکہ صحابہ کرام ہی رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے علم کے وارث’آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں’ سارا دین انہیں کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں. امام ابوبكر الآجري رحمه الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:"وہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل’ سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے’ وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا’ انکے اخلاق واطوار کو اختیارکرو’ ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے-" (کتاب الشریعة: (1/1686). یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں ویڈیو مذکورمیں شیخ عبدالمجید بن عبد الوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کو اجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا ہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    حلولیوں واتحادیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى ہرجگہ موجود ہے اور ہرچیزمیں حلول فرماتا ہے اور وہ ہرچیزکی حقیقت ہے اور یہ دنیا حقیقت میں اللہ ہی کا مظہرہے. جبکہ یہ عقیدہ تمام مسلمان فرقوں کے نزدیک صریح کفرہے.اوراتحادی وحلولی مذہب کی اصل ہندوستان کے بدھسٹوں اور مجوس سے ملتى ہے جو بعد میں بعض اسلام کی طرف نسبت کرنے والے مسلمانوں مثلا: ابن عربی ،ابن فارض، تلمسانی ،ابن سبعین اوران کے ہم مشرب لوگوں کی طرف منتقل ہوگیا .جبکہ رب العالمین نے وحی کے ذریعہ ہمیں باخبرکیا ہے کہ وہ عرش پرمستوی ہے اوراپنے علم کے اعتبارسے ہرچیزکومحیط ہے.اوراس عقیدہ کا انکاروہی شخص کرسکتا ہے جسکی عقل ماری گئی ہے اور جسکی فطرت مسخ ہوچکی ہے

  • اردو

    MP4

    نبي كريم صلى الله عليہ وسلم نےفرمایا کہ اللہ تعالى فرماتا ہے :کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا’ نہ کسی بشر کے دل میں اسکا خیال گزرا (بخاری). ویڈیو مذکور میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے جنت کا حقيقى مفہوم بیان کرکے جنت کی پربہار نعمتوں کا نہایت ہی دلکش وحسین اسلوب میں تذکرہ کیا ہے’ ساتھ ہی ساتھ ان نعمتوں کے حصول کے شرائط واسباب وغیرہ کو بھی تفصیلا بیان کیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    جہنم کیا ہے؟ جہنم کے کیا اوصاف ہیں؟ جہنم میں لیجانےٍ والے اعمال کیا ہیں؟جہنم کے مستحقین کون ہیں؟ جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شيخ عطاء الرحمن سعيدى حفظه الله کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیرنظرویڈیومیں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں نماز کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس پرمداومت ومحافظت کرنے کی تاکید کی ہے. اوراسکے اندرسستی ولا پرواہی برتنے سے منع فرمایا ہے. نہایت ہی مؤثرخطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    درودوسلام کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟ درودوسلام کی کیا فضیلت واہمیت ہے؟ درود ابراہیمی کیا ہے؟ خود ساختہ درود(درود تنجینا’درودتاج’درودلکھی’درود رضویہ وغیرہ) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ویڈیومذکورمیں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تفصیلی روشنی ڈالنے کی نہایت ہی عمدہ کوشش کی ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    محترم ناظرین! دین کسی کی سمجھ اور ذاتی رائے کا نام نہیں ’ بلکہ کتاب اللہ وسنت رسول کا نام ہے جسے صحابہ کرام نے اپنے حبیب صلى اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے امت تک بلاکسی زیادتی وکمی کے پہنچایا ہے لہذا ہروہ کام جس پر کتاب وسنت کی مہر ثبت نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر اپنایا جائے وہ دین سے خارج شمار ہوگا . عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم بھی اسی میں سے ایک ہے جسے لوگوں نے بغیرکسی شرعی دلیل کے اپنا لیا ہے ویڈیو میں مذکور میں فضیلة الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اسی میلاد سے پردہ اٹھایا ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی تاکید فرمائی ہے.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکورآدم علیہ السلام سے لیکر پیارے نبی محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی تاریخ پرمشتمل ہے جسمیں خصوصی طور پرمکہ مکرمہ ’مدینہ منورہ اور مسجد اقصى کی تاریخ وتمدن کو نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکورمیں سوال وجواب کی شکل میں شراب کی تباہی اور اسکے برے اثرات کے سلسلے میں كتاب وسنت اور علم طب کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں سوال وجواب کی شکل میں حلال وحرام کھانے کے سلسلے میں کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ باتیں پیش کی گئی ہیں. ضرورمشاہدہ فرمائیں

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں سود کے نقصانات اور حلال کمائی کی اہمیت سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں جنت کے حسین مناظر کو قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں .

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں موت ، تجہیز،تکفین ، تدفین اور قبر سے متعلق چند اہم مسائل کتاب وسنت کی روشنى میں پیش کئے گئے ہیں ضرورمشاهده فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں اسلام پر لگائے بعض اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو سوره الفجر کی تفسیر پرمشتمل ہے.