محمد صالح - فتاوے
عناصر کی تعداد: 357
-
تمام زبانیں
- تمام زبانیں
- آئغور زبان
- آرمینی
- آسامی زبان
- اردو
- ازبکی زبان
- اسپينی زبان
- اطالوی زبان
- الباني زبان
- انڈونيشی
- انگريزی زبان
- بنگالی زبان
- بوسنيائی زبان
- ترکی زبان
- تلگو زبان
- تمل زبان
- تھا ئی لنڈی زبان
- جاپانی
- جرمنی
- جورجیائی
- روسی زبان
- رومانی زبان
- سنھالی زبان
- صربی
- طاجکستانی زبان
- فارسی زبان
- فرانسيسی زبان
- مليالم زبان
- نيپالی زبان
- ويتنامی زبان
- يوروبا زبان
- يونانی
- چینی
- کردی
- کناڈا
- ھندی
- ہولنڈی
-
اردو
سوال :اسلام میں صوفیوں کا کیا مقام ہے ؟ اور یہ قول کہاں تک صحیح ہے کہ کچھ اولیاء اورعبادت گزار اللہ تعالیٰ سے رابطہ رکھتے ہیں، اوربعض لوگ اس (ظاہرہ) کا اعتقاد رکھتے ہیں اور یہ کہ دنیا میں مختلف جگہ اور ادیان میں اس کا ثبوت ملتا ہے ۔اورجو لوگ صوفی ہونے یا صوفیوں کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی رویت کیسے ممکن ہے ؟ اور کیا نماز اور اللہ تعالیٰ کا ذکر اللہ سبحانہ وتعالی ٰسے رابطہ کی قسم میں سے نہیں ہے؟
-
اردو
مُفتی : محمد صالح ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
رافضہ (شیعہ)کے نزدیک تحریفِ قُرآن: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا کہ: میں نے اپنے ایک شیعہ ساتھی سے سنا ہے کہ ان کے ہاں ایک ایسی سورت ہے جوہمارے مصحف میں نہیں پائی جاتی، تو کیا یہ صحیح ہے؟ اور اس سورت کو ’’سورۃ الولایۃ ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
-
اردو
مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حدیث(لا هامة ولا صفر ولا نوء ولا غول ) کا معنیٰ: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ: میں نے ایک عجیب وغریب حدیث پڑھی ہے جس میں ہامہ،صفر ،نوء اورغول کی نفی کی گئ ہے ، تو ان عبارتوں کا کیا معنیٰ ہے ؟"
- اردو مُفتی : محمد صالح ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا كہ":ایک مسلمان اپنے اندر دنیا کی کسی بھی چیز سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار کیسے بڑھا سکتا ہے"؟ـ
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا كہ : ميں نے بہت سارے علماء اور دعاۃ سے مختلف مقامات پر وہابيت كے متعلق بات كرتے سنا ہے اور انہوں نے اس كا دفاع كيا ہے، اور اس بات کی وضاحت کی ہےكہ يہ كسى تحريك يا فرقے كا نام نہيں، بلکہ یہ صرف سلف صالحین کی فہم کے مطابق کتاب وسنت کی اتباع اور شرک کے تمام مظاہر سے دوری اختیار کرنے کی تجدید ہے، اور ان ميں سے كسى ايك - خاص كر مشہور علماء - نے يہ نہيں كہا كہ ايك فرقہ ايسا بھى ہے جسے ‘‘وہابیت’’ كے نام سے موسوم كيا جاتا ہے، اور يہ گمراہ فرقہ تھا جو شمالى افريقہ ميں پروان چڑھا، جس كى بنا پر معاملہ ایک دوسرے سے گڈ مڈ ہوجاتا ہے، اور اسى وجہ سے جزيرہ عرب سے باہر كے بعض علماءجزيرہ عرب ميں پروان چڑھنے والی جماعت(وہابیت)كا انكار كرتے ہيں،اور یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ یہ (سلفی وہابیت) اسی ( اباضی وہابیت) کی شاخ ہے کیونکہ یہ نام شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی دعوت سے جُڑا ہوا ہے۔اس لئے کیا ہی بہتر ہوتا کہ اس گمراہ فرقہ کے بارے میں کچھ تحریر کیا جاتا،اور اس گمراہ فرقے اور شيخ محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ كى دعوت کے درمیان اصول واعتقاد کے اعتبار سے فرق بیان کیا جاتا، اور میرے سوال کا ایک خاص سبب ہے، ليكن ميں اسے ذكر كر كے سوال لمبا نہيں كرنا چاہتا، اميد ہے کہ مقصود واضح ہوگیا ہوگا۔اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كے ذريعہ اسلام كو فائدہ دے، اور آپ كو دنیا وآخرت میں اسلام سے فائدہ حاصل ہو، اور ميرا اور آپ كا خاتمہ بالخير ہو اور انجام بہتر ہو. ۔ فتوی مذکور میں اسی کا جواب پیش ہےـ
- اردو مُفتی : محمد صالح مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شیخ محمد صالح المنجد -حفظه الله- سے پوچھا گیا : میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ مدینہ کی زيارت کے لیے آتے ہیں تو وہ سبع مساجد اورمسجد نبوی اورمسجد قباء آتے ہیں اور طائف میں مسجدعداس آنے کی حرص رکھتے ہيں اور اسی طرح مکہ کی دوسری مساجد میں بھی نماز ادا کرنے جاتے ہيں ، تواس کا کیا حکم ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
جب مجھے وسوسہ پیدا ہواورمیں بیوی کی بات کا وسوسے کے سبب جواب نہ دوں یا پھر اپنے اس اعتقاد کی بنا پر کہ بیوی ہی اس وسوسے کا سبب ہے توکیا میرا جواب نہ دینا طلاق شمارہوگا ؟ اورجب میں اس سے عصیبیت اورانفعال سے یا متاثرہوکر بات کروں توکیا اسے طلاق شمار کیا جاۓ گا ؟
- اردو
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نےصحیح الجامع میں ایک حديث پڑھی ہے جس میں نبی صلی اللہ نے صحابہ کرام کو یہ بتایا کہ : جب دین ضعف اختیار کرجاۓ گاتومسلمانوں میں سے کچھ لوگوں کو عمل کرنے پر پچاس صحابہ جتنا اجر ملے گا ۔ تومیری حیرت کا سبب وہ حدیث ہے کہ جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : خیرالقرون میرا زمانہ اورپھراس کے بعد والوں کا اورپھر اس کے بعد والوں کا ، اورایک حدیث میں یہ بھی فرمایا ہے کہ تم میں سے اگر کوئ احد پہاڑجتنا سونا بھی اللہ تعالی کے راستے میں خرچ کردے تووہ صحابہ کے ایک یاآدھے مد ( مٹھی ) کے اجرتک بھی نہیں پہنچ سکتا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
632 میلادی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مستقرمدینہ میں کیسے اورکس حد تک معاشرہ کی اصلاح کرنےاوراس کی تعمیرمیں کامیاب ہوۓ ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
میں نے ایک ورقے پرمہرنبوت کی شکل بنی ہوئ دیکھی جس کے بارہ میں دعوی کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت کی شکل ایسی ہی تھی اوراس شکل پرکچھ عربی عبارت مثلا لفظ جلالہ اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد ، اورکچھ دوسری عبارتیں بھی تھی ، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کی وضاحت فرمائيں اور مہرنبوت کی صحیح شکل کے اوصاف بھی بیان کریں ، ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
کیا اس کی کوئ دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
اہل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں ؟ حدیث ثقلین میں ہے کہ فاطمہ ، علی ، حسن ، حسین رضي اللہ تعالی عنہم ہی اہل بیت ہیں ۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
اہل مصر کا دعوی ہے کہ حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سر ان کے ہاں دفن ہے ، اوراہل عراق نے ایک مسجد کا نام مشہد حسینی رکھا ہوا ہے ، مجھے یہ علم نہیں کہ صحیح کیا ہے اورعلماء کے اقوال میں سے راجح قول کے مطابق حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی قبر کہاں ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
ميں تئيس برس كى لڑكى ہوں، اور صراحت سے كہتى ہوں كہ ميں نماز ادا نہيں كرتى، اور اگر نماز كے كھڑى بھى ہو جاؤں تو سب فرض ادا نہيں كرتى، اور گانے بھى سنتى ہوں، ليكن ـ اللہ گواہ ہے ـ يہ موضوع ميرے ليے نفسياتى مشكلات پيدا كررہا ہے، ميں اللہ كى اطاعت كرنا چاہتى ہوں، ميں اللہ سے ڈرتى ہوں، اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، ميرا رب اللہ وحدہ لا شريك ہے، اور ميں حبيب مصطفى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى سيرت سے محبت كرتى ہوں، اور سيرت كے قصے اور واقعات سن كر متاثر ہوتى ہوں. الحمد للہ اللہ كے كرم سے ميں اس برس عمرہ كے ليے بھى گئى اور مجھے اسكى بہت زيادہ خوشى ہے، ليكن ميں محسوس كرتى ہوں كہ ميں منكر ہوں، يا پھر ميرے اور كافروں ميں كوئى فرق نہيں، كيونكہ ميں نماز ادا نہيں كرتى، ميں نے پابندى سے نماز ادا كرنے كى بہت كوشش كى ہے ليكن پتہ نہيں ميرے ساتھ كيا ہوتا ہے، يہ علم ميں رہے كہ ايك لمبے عرصہ تك ميں نے نماز بالكل ادا نہيں كى. ميں محسوس كرتى ہوں كہ ميں بہت سارے دينى امور سے جاہل ہوں، اور يہ بھى شعور ميں آتا ہے كہ اللہ تعالى ميرا كوئى بھى عمل چاہے نماز ہو يا روزہ يا عمرہ يا كوئى بھى دينى معاملہ قبول نہيں فرمائيگا، اور لا محالہ ميرا ٹھكانہ جہنم ہے، مجھے كسى ايسے شخص كى ضرورت ہے جو ميرا ہاتھ تھام لے، مجھے نصيحت كرے، اور مجھے ضائع ہونے سے بچائے، اور جس حالت ميں ہوں اس سے نكالے، ميں اس حالت ميں رہنا پسند نہيں كرتى!! اس سے بھى بڑى ايك اور مشكل يہ ہے كہ: ميں محسوس كرتى ہوں ميں نے رمضان كا ايك بھى روزہ نہيں ركھا، حالانكہ روزے ركھنے ميں كوئى چيز مانع بھى نہيں!! صراحت سے كہنا چاہتى ہوں كہ مجھے يہ يقينى علم نہيں كہ رمضان كے ايام تھے يا كہ شوال كے چھ روزے، ہمارے گھر ميں ہر سال ان چھ ايام كے روزے ركھنے كى عادت ہے، تو مجھ پر امور خلط ملط ہو گئے ہيں، يہ مشكل مجھے اس وقت درپيش آئى جب ميں اللہ سے دور تھى، مجھے علم ہے كہ جس نے بھى بغيركسى عذر رمضان كا روزہ نہ ركھا اللہ تعالى اسكا روزہ قبول ہى نہيں كرتا، اور اس كے ذمہ كفار ہے، تو مجھے كيا كرنا چاہيے ؟ آپ سے گزارش ہے كہ ميرى مدد كريں، اور مجھے معلومات فراہم كريں، ميں بہت زيادہ نااميد ہو چكى ہوں، اللہ تعالى اس عمل كو آپ كے ميزان حسنات ميں سے بنائے، ان شاء اللہ، اور اللہ تعالى سب مسلمانوں كى جانب سے آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.
- اردو مُفتی : محمد صالح
يورپ والوں سے مشابہت كے ضوابط كيا ہيں ؟؟كيا ہر وہ نئى اور جديد چيز جو يورپ سے ہمارے ہاں آئے وہ ان سے مشابہت ہے ؟يعنى دوسروں معنوں ميں اس طرح كہ: ہم كسى چيز پر كفار سے مشابہت ہونے كى بنا پر حكم كيا اطلاق كيسے كر سكتے ہيں كہ وہ حرام ہے ؟
- اردو
- اردو مُفتی : محمد صالح
وہ حدیث جس میں امام مہدی کے آنے کا ذکر ہے وہ صحیح ہے یا کہ نہیں؟ اس لئے کہ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ یہ حدیث صحیحح نہی بلکہ ضعیف ہے۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
ميں دبى ميں رہائش پذير ہوں اور ہمارے گرد و پيش بہت سارے شيعہ رہتے ہيں وہ ہميشہ دعوى كرتے ہيں كہ نو اور دس محرم كو ہم جو كچھ كرتے ہيں وہ حسين رضى اللہ تعالى عنہ كے ساتھ محبت كى دليل ہے، اور ايسے عمل كرنے ميں كوئى حرج نہيں يہ بالكل ايسے ہى ہے جيسے يعقوب عليہ السلام نے كہا تھا: {ہائے يوسف! ان كى آنكھيں رنج و غم كى وجہ سے سفيد ہو چكى تھيں، اور وہ غم كو دبائے ہوئے تھے، بيٹوں نے كہا واللہ ! آپ ہميشہ يوسف كى ياد ہى ميں لگے رہيں گے يہاں تك كہ گھل جائيں يا ختم ہى ہو جائيں، انہوں نے كہا ميں تو اپنى پريشانيوں اور رنج كى فرياد اللہ ہى سے كر رہا ہوں، مجھے كى طرف سے وہ باتيں معلوم ہيں جو تم نہيں جانتے}. برائے مہربانى آپ يہ بتائيں كہ سينہ كوبى اور ماتم كرنا جائز ہے يا نہيں ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
ميں گرلز كالج كى ايك طالبہ ہوں، ہم بہت زيادہ شيعہ لوگوں كے مابين رہائش پذير ہيں، اور وہ اس وقت يوم عاشوراء كى مناسبت سے سياہ لباس زيب تن كرتے ہيں، تو كيا اس كے مقابلے ميں ہمارے ليے دوسرے رنگوں ميں زرق برق لباس پہننے اور زيادہ بناؤ سنگھار كرنے جائز ہيں صرف انہيں غضب اور غصہ دلانے كے ليے؟ اور كيا ہمارے ليے ان كى غيبت كرنا اور ان كے ليے بد دعا كرنا جائز ہے، يہ علم ميں ہونا چاہيے كہ وہ ہمارے غضہ اور ناراضگى كا اظہار كرتے ہيں، جيسا كہ ميں ان ميں سے ايك لڑكى كو ديكھا كہ اس نے ايسے تعويذ پہن ركھے تھے جن پر طلسماتى عبارتيں لكھى ہوئى تھيں، اور اس كے ہاتھ ميں ايك لاٹھى تھى جس كے ساتھ وہ ايك طالبہ كى طرف اشارہ كر رہى تھى، اور ميں اس سے بہت تكليف ميں رہتى اور ابھى تك ہوں ؟