• اردو

    زير نظر فتوى میں اسلام کی امتیازی خصوصیات کو نہایت ہی جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    بعض لوگ يوم عاشوراء كو آنكھوں ميں سرمہ ڈالتے اورغسل كر كے مہندى وغيرہ لگاتے اور مصافحے كرتے، اور دانے پكا كر خوشى و سرور كا اظہار وغيرہ كرتے ہيں، ايسا كرنے كا كيا حكم ہے؟ اور كيا اس ميں نبى صلى اللہ عليہ وسلم سے كوئى صحيح حديث مروى ہے كہ نہيں؟ اور اگر ايسا كرنے ميں كوئى صحيح حديث وارد نہيں تو كيا يہ بدعت ہے كہ نہيں؟ اور اس كے مقابلے ميں ايك گروہ ماتم اور غم و پياس اور آہ بكا اور كپڑے پھاڑنا اور نوحہ وغيرہ كا اظہار كرتا ہے، تو كيا اس كى كوئى دليل ملتى ہے كہ نہيں ؟

  • اردو

    سوال: كيا عورت دورانِ حيض قرآن مجيد كى تلاوت كر سكتى ہے ؟

  • اردو

    شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ:’’ اگر مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاجشنِ ولادت مناتے ہیں تو اللہ کے نبی عیسیٰ علیہ السلام کا جشنِ ولادت منانے میں کیا نقصان ہے؟کیا عیسیٰ علیہ السلام اللہ کی طرف سے مبعوث نبی نہیں تھے؟ یہ بات میں نے کسی آدمی سے سنی تھی، تاہم میں جانتا ہوں کہ کرسمس منانا حرام ہے، لیکن مجھے مذکورہ سوال کا جواب چاہئے۔ اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر سے نوازے؟‘‘۔

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    مجھ سے مسجدحرام کی تاريخ کے بارہ میں ایک مقالہ مطلوب ہے ، اس سلسلہ میں میں آپ سے تعاون چاہتا ہوں ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے کچھ دن قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بدنی صفات کا مطالعہ کیا اوراپنے ذھن میں ایک شکل بنائ پھر خواب میں اس ذھنی شکل کے مشابہ ایک شخص دیکھا لیکن مجھے اب پوری وضاحت سے علم نہیں کہ اس نے کیا کہا سواۓ اس کے ڈر ہے کہ ہوسکتا ہے اس نے یہ کہا ہو: میں جن مسلمان بھائیوں سے محبت کرتا ہوں وہ مجھے خواب میں دیکھیں گے ، اس خواب سے پہلے میں نے ان کے گھر میں ایک گناہ کا ارتکاب کیا تھا ، تواب مجھے ڈرہے کہ انہیں خواب کے ذریعے میرے اس جرم کا علم ہوجاۓ گا ۔ توسوال یہ ہے کہ مجھے یہ علم کیسے ہوگا میں نےاس خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوہی دیکھا ہے ، مجھے اس معاملے نے بہت پریشان کر رکھا ہے ؟ اس کے بعد میں نے ابھی کچھ دن قبل ایک اورخواب دیکھا میر ےخیال میں میں نے دوبارہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوہی دیکھا ہے کہ وہ رمضان میں جبریل علیہ السلام کے ساتھ قرآن مجید کا دور کر رہے ہیں ، اوران کے ساتھ زید اورحمزہ رضي اللہ تعالی عنہما بھی موجود تھے ۔ حالانکہ مجھے اس کا علم ہے کہ حمزہ رضي اللہ تعالی عنہ حقیقت میں وہاں نہیں تھے کیونکہ وہ جنگ احد میں شھید ہوچکے تھے ، توکیا واقعی میں نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے ؟ اس کی تحقیق کس طرح ہوسکتی ہے ؟ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا پربہتان لگانے والے کا حکم کیا ہے ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    بچوں كے پاركوں ميں جانے كا حكم كيا ہے؛ كيونہ وہاں اكثر كھيلنے والى اشياء جانوروں كى شكل ( گھوڑا، بندر ) ميں ہوتے ہيں. اور بعض كھيلوں پر بھى جانوروں كے مجسمے ہوتے ہيں تو كيا يہ شرعى طور پر حرام مجسموں ميں شمار ہونگے تو اس كے نتيجہ ميں ان كھيلوں كے پارك ميں جانا جائز نہيں ہوگا ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    بيوى بچے اور بہنيں اور بھائى اور والدين زندہ ہوں تو ان سب كے حقوق كيا ہيں ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    ميرا گيارہ ماہ كا بچہ ہے بعض اوقات ميں اس كے سامنے لباس تبديل كرتى ہوں، تو كيا ميرے ليےايسا كرنا جائز ہے ؟ اوركتنى عمر كے بچے كے سامنے ميں اپنا لباس نہيں اتار سكتى، اور اسى طرح گھر ميں اپنے خاوند كے سامنے مختصر لباس پہنتى ہوں اس كے متعلق بھى وضاحت كريں ؟ اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    برائے مہربانى درج ذيل موضوع كے متعلق معلومات مہيا كريں: عيد ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم كے موضوع ميں لوگ دو گروہوں ميں بٹے ہوئے ہيں، ان ميں سے ايك گروہ تو كہتا ہے كہ يہ بدعت ہے كيونكہ نہ تو يہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں منائى گئى اور نہ ہى صحابہ كے دور ميں اور نہ تابعين كے دور ميں. اور دوسرا گروہ اس كا رد كرتے ہوئے كہتا ہے كہ: تمہيں جو كوئى بھى يہ كہتا ہے كہ ہم جو كچھ بھى كرتے ہيں وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں يا پھر صحابہ يا تابعين كے دور ميں پاياگيا ہے، مثلا ہمارے پاس علم رجال اور جرح و تعديل نامى اشياء ايسى ہيں اور ان كا انكار بھى كوئى شخص نہيں كرتا حالانكہ انكار ميں اصل يہ ہے كہ وہ بدعت نئى ايجاد كردہ ہو اور اصل كى مخالف ہو. اور جشن عيد ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم كى اصل كہاں ہے جس كى مخالفت ہوئى ہے، اور بہت سارے اختلافات اس موضوع كے گرد گھومتے ہيں ؟ اسى طرح وہ اس كو دليل بناتے ہيں كہ ابن كثير رحمہ اللہ نے جشن ميلاد منانے كو صحيح كہا ہے، اس ليے آپ اس سلسلہ ميں شرعى دلائل كے ساتھ حكم واضح كريں ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    يہ تو معروف ہے كہ ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم منانا بدعت ہے، ليكن بہت سارے لوگ ميلاد مناتے ہيں ليكن اس غرض سے نہيں كہ جشن ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم، بلكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى تعريف اور آپ كى زندگى وغيرہ كے متعلق، اگر يہ چيز ولادت رسول صلى اللہ عليہ وسلم كے دن نہ كى جائے تو كيا پھر بھى حرام ہے ؟ اور كيا فى ذاتہ ميلاد كا كلمہ ہى اس واقع كے حرام قرار ديا ہے، مثال كے طور پر اگر ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى تعريف وغيرہ الخ بغير ميلاد كا كلمہ استعمال كيے كروں تو كيا پھر بھى حرام ہو گا، اور اس ميں لوگوں كو كھانا بھى كھلايا جائے، ميں يہ سوال اس ليے كر رہا ہوں كہ آئندہ ہفتہ وار چھٹى پر شادى كے موقع پر رات كا كھانا ہے، اور اس ليے كہ لوگ جمع ہونگے ضيافت كرنے والوں نے يہ فيصلہ كيا ہے كہ كھانے كے بعد مسجد ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے تعريف كى مناسبت سے تقارير ہوں، اور انہوں نے اسے ميلاد كا نام ديا ہے، ليكن يہ دن نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى ولادت كا دن نہيں ہے، اور نہ ہى جشن ميلاد النبى منايا جائيگا، ليكن صرف نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت پر تقرير ہو گى، اور يہ انہوں نے رقص وغيرہ كے بدلے كيا تا كہ لوگ اس سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زندگى سے زيادہ استفادہ كر سكيں، برائے مہربانى كوئى نصيحت فرمائيں. دوم: جب مسجد ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت اور تعريف پر اجتماع كيا جائے اور حاضرين كو كھانا ديا جائے تو كيا يہ اجتماع حرام ہو گا ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    ہم ہر ماہ كے آخرى اتوار تقريبا تيس يا اس سے زيادہ عورتيں اكٹھى ہو كر قرآن خوانى كرتى ہيں اور ہر ايك تقريبا ايك سپارہ پڑھ كر ايك يا ڈيڑھ گھنٹہ ميں مكمل قرآن ختم ہو جاتا ہے، ہميں كہا جاتا ہے كہ اس طرح ہر ايك كے ليے ـ ان شاء اللہ ـ پورا قرآن شمار ہو گا، كيا يہ كلام صحيح ہے ؟ اس كے بعد ہم دعا كرتى ہيں كہ اللہ تعالى اس قرآن خوانى كا ثواب زندہ اور فوت شدگان مومنوں كو پہنچے تو كيا يہ ثواب ان كو پہنچتا ہے ؟ وہ اس كى دليل نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا درج ذيل فرمان بناتے ہيں: \” جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو اس كے عمل منقطع ہو جاتے ہيں ليكن تين قسم كے نہيں، صدقہ جاريہ يا فائدہ مند علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائيں يا نيك و صالح اولاد جو اس كے دعا كرے \” اسى طرح وہ عيد ميلاد النبى مناتے ہيں جو صبح دس بجے شروع ہو كر شام تين بجے تك رہتى ہے، اس ميں ابتدا استغفار اور حمد و تسبيح اور تكبير اور نبى صلى اللہ عليہ وسلم پر درود و سلام سے ہوتى ہے اور پھر قرآن پڑھتے ہيں، اور بعض عورتيں اس دن روزہ بھى ركھتى ہيں تو كيا اس دن كو يہ سارى عبادات كے ليے مخصوص كرنا بدعت شمار ہوتا ہے ؟ اسى طرح ہمارے ہاں ايك بہت لمبى دعا ہے جو سحرى كے وقت كى جاتى ہے جو اس كى استطاعت ركھتا ہو اس دعا كا نام \” دعاء رابطہ \” ہے يہ دعا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر دورد و سلام اور آپ كى جماعت پر رحمت اور سارے انبياء اور امہات المؤمنين اور صحابيات پر سلام اور خلفاء راشدين اور تابعين عظام اور اولياء و صالحين پر رحمت كى دعا كے ساتھ ہر ايك اپنا نام ذكر كرتا ہے. اور كيا يہ صحيح ہے كہ ان سب ناموں كا ذكر كرنے سے وہ ہمارا تعارف كر ليتے ہيں اور جنت ميں ہميں پكارينگے، كيا يہ دعاء بدعت ہے ؟ ميں تو يہى سمجھتى ہوں كہ يہ بدعت ہے، ليكن اكثر عورتيں ميرى مخالفت كرتى ہيں، اگر ميں غلطى پر ہوں تو كيا اللہ مجھے سزا ديگا، اور ميں حق پر ہوں تو مجھے بتائيں كہ ميں انہيں كيسے مطمئن كر سكتى ہوں ؟ ميں اس مسئلہ سے بہت پريشان ہوں جب بھى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى درج ذيل حديث ذہن ميں آتى ہے تو ميرى پريشانى اور غم اور بھى زيادہ ہو جاتا ہے: نبى كريم صلى اللہ عليہ و سلم كا فرمان ہے: \” ہر نيا كام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہى ہے، اور ہر گمراہى آگ ميں ہے \”

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    كيا نصارى كےتہوار (كرسمس وغيرہ) كا جشن منانا اورانہيں اس كي مباركباد دينا جائز ہے؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    کیا قیامت کا دن قریب ہے کیونکہ اس وقت سب لوگ گناہ بہت زیادہ کرنے لگ گۓ ہیں ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    کیا یہ ممکن ہے کہ آپ مختصر طور پر دجال اور دابہ اور یاجوج ماجوج کے متعلق معلومات دیں ؟

  • اردو

    مُفتی : محمد صالح

    مجھے علم ہے کہ عورت کے لیےایک دن اور رات کا سفرمحرم کے بغیر کرنا حرام ہے ، کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اسے جہاز تک محرم پہنچا آئے اورجہاز سے اترتے وقت دوسرا محرم اسے لے آئے ؟ یہ سارا سفردس گھنٹے میں ہوگا

  • اردو

    توہين رسالت ميں ہمارا موقف؟: شیخ محمد صالح المنجد حفظہ اللہ سے پوچھا گیا : « يورپين نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى جو توہين كى وہ ہم سب نےسنى، چنانچہ اس سلسلہ ميں ہمارا كيا موقف ہونا چاہيے ؟ اور ہميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا كس طرح دفاع كرنا چاہيے ؟؟ « فتوى مذكور میں اسى كا مختصر جواب پیش خدمت ہے.

  • اردو

    جشن عید میلاد النبی جیسی بدعات کو اچھا سمجھنے والے کا رد : کیا بدعت کی تقسیم بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ میں کرنا صحیح ہے؟ اورکیا جشن میلاد النبی بدعت حسنہ میں سے ہے؟ علماء کرام کا اس سلسلے میں کیا موقف ہے؟ جانئے فتوى مذکور میں.

  • اردو

    بے شک روئے زمین پر اللہ کے کچہ ایسے فرشتے مقرر ہیں جو نبی صلى اللہ علیہ وسلم تک امّتیوں کی درودو سلام پہنچاتے رہتے ہیں مگراس کے باوجود بھی اکثر لوگ حجاج کرام اور زائرین مدینہ کے ہاتھوں خط وکتابت یا زبانی طورپر نبی صلى اللہ علیہ وسلم تک درود و سلام بھجواتے رہتے ہیں جو سراسر بدعت ہے کیونکہ سلف صالحین اور ائمہ عظام کے هاں اسکا کوئی تصور نہیں تھا.