معلومات المواد باللغة العربية

عطاء الرحمن ضياء الله - مقالات

عناصر کی تعداد: 29

  • اردو

    ماہ محرّم ایک عظمت وبرکت والا اور سن ہجری کا پہلا مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینش سے حرمت وادب والا مہینہ قراردیا ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ماہ میں بکثرت نفلی روزے رکھنے بالخصوص یوم عاشوراء کا روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے ۔ لیکن اسلام کی حقیقت سے نا آشنا اسلام کے کچھ دعویداروں نے اس ماہ کو سوگ وماتم اور بدعات وخرافات کا پلندہ بنادیاہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ بر صغیر ہندو پاک میں بہت سے اہل سنت بھی شیعہ کی نقالی اور ہمنوائی میں اس ماہ میں بہت ساری بدعات وخرافات کا ارتکاب کرتے ہیں، زیر نظر کتاب میں انہی مروجہ بدعات کی حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    ہار جیت کا اصلی دن حساب و کتاب ہوگا, اس مضمون ميں قیامت کے عقلی دلائل, قرآن وحدیث میں وارد قیامت کی ہولناکی اور عقیدہ شفاعت کا تذکرہ ہے, نیز انسان کو موت کا مراقبہ کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی دعوت دی گئی ہے.

  • اردو

    ایمان حاصل کرنے کا اصل ذریعہ قرآن حکیم ہے لیکن اس مقصد کے لیے قرآن کی تلاوت کے کچھ آداب وشرائط ہیں جن کا لحاظ کرنا ضروری ہے, اس مضمون میں انہی آداب وشرائط کا تذکرہ ہے.

  • اردو

    اس مضمون میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فوائد وبرکات اور تقاضے, نیز ان آفات کا تذکرہ کیا گیا ہے جو انفاق کے فوائد وبرکات کو برباد کردیتے ہیں,مثلا ریاکاری, احسان جتلانا وغیرہ, نیز بلا ضرورت سوال سے ممانعت اور صحابہ کرام کے انفاق کی ایک جھلک بھی موجودہے.

  • اردو

    قرآن کا مطلوب انسان: قرآن اور نماز دراصل پورے دین کا عنوان ہیں,جس کی زندگی میں یہ دونوں چیزیں شامل ہوگئیں تو سمجھیے کہ ایمان اور اسلام اس کی زندگی میں شامل ہوگیا, لیکن قرآن اور نماز کو پانے کا کیا مطلب ہے؟ پڑھیں اس مضمون میں.

  • اردو

    اس مضمون میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جنت کے اوصاف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ کرکے دلوں میں اس کا شوق ابھارا گیاہے, نیز یہ جنت کیسے حاصل ہوگی اس کا نسخہ بھی تجویز کیا گیاھے.

  • اردو

    زبان دو دھاری تلوار کی طرح ہے,اس لیے اس کی حفاظت ونگہداشت بہت ضروری ہے, اس مضمون میں زبان سے سرزد ہونے والی ان باتوں کا تذکرہ ہے جو انسان کو تباہی و بربادی کے گھاٹ اتاردیتے ہیں.

  • اردو

    نفس انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے, اسی لیے نفس کے تزکیہ واصلاح کا کام آدمی کی سپرد کیا گیا ہے اور اسی پر فلاح کا دارومدار ہے. یہ مضمون آپ کو محاسبہ نفس کی دعوت دیتاہے.

  • اردو

    بندہ پر اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام واکرام صراط مستقیم کی ہدایت ہے،بنابریںایک مسلمان کوحکم ہے کہ روزانہ بطور فرض سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال کرے،لیکن کثرت دعا کے باوجود بہت سے لوگ ہدایت کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں،ایسا کیوں ہے؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کتابچہ میں دس ایسے اسباب کا تذکرہ کیاگیا ہےجوبسااوقات آدمي كو حق کے پہچاننے کے باوجود بھی قبول حق سے روک دیتے ہیں۔