علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

اس فائل میں اسلامی عقیدہ کے اصول ،اسس اور اہم معالم کو درج ذیل فائلوں کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے: ادیان ومذاھب، ایمان باللہ،محمد رسول اللہ، ایمان بالملائکہ، سحر وشعبدہ بازی، پیغمبر ورسالت، ایمان بالیوم الآخر،ایمان بالقضاء والقدر، ارکان ایمان واصول عقیدہ، صحابہ کرام، دوستی ودشمنی ،ولاء وبراء۔

عناصر کی تعداد: 109

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا يہ صحيح ہے كہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے سنگى لگوائى تھى تو ايك صحابى نے خون پى ليا تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: " تيرے اندر نبوت سرايت كر گئى ہے " ؟ ايك طالبہ نے خون كے نجس ہونے اور خون پينے كى حرمت كے متعلق حديث بيان كى ہے.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے بيٹے كى عمر تقريبا گيارہ برس ہے، وہ بہت زيادہ غصہ اور دشمنى والا بن چكا ہے، نہ تو ميرى عزت و احترام كرتا ہے اور نہ ہى بات مانتا ہے، اور ميرے سامنے آواز بھى بلند كرتا ہے، اور جب سے اس كے والد نے اسے كمپيوٹر ديا ہے بغير كسى سبب كے بعض اوقات ہاتھ بھى اٹھاتا ہے، يہ علم ميں رہے كہ اس كا باپ جادو ٹونا كرنا ہے، مجھے يہ يقينى طور پر تو معلوم نہيں كہ وہ جادوگر ہے، اللہ ہى جانتا ہے. اور وہ مجھ سے بيٹا لينا چاہتا ہے ہمارے درميان طلاق ہو چكى ہے، كس طريقہ سے ميں اپنے آپ اور اپنے بيٹے كو بچا سكتى ہوں، اور ميرا بيٹا پہلى حالت پر واپس آجائے جس طرح تھا اس كے ليے مجھے كيا كرنا ہو گا، اور اس باپ كى حقيقت كا مجھے علم كيسے ہو سكتا ہے ؟ اور اگر باپ اپنے بيٹے كو ملنے كے ليے آئے اور مجھے يقين ہو جائے كہ باپ جادوگر ہے اور مجھے اور بيٹے كو نقصان پہنچانا چاہے تو كيا ميں اسے بيٹے سے ملنے سے روكنے كاحق حاصل ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    دينى امور كا التزام اور نفل و نوافل كا خيال ركھنے، اور حسب استطاعت اللہ تعالى كا تقوى اختيار كرنے والا شخص بچپن سے ہى ايك بيمارى كا شكار ہے، كہ وہ عورتوں جيسا لباس پہن كر اپنى خواہش پورى كرنے كا عادى ہے، كيا وہ اس فعل كى بنا پر گنہگار ہے ؟ دين كا التزام كرنے كى بنا پر بالفعل وہ اس بيمارى سے رك گيا، ليكن ابھى تك اس كى سوچ عورتوں كے ماتحت ہے اور ان سے مشابہت اختيار كرنے كے ساتھ منى يا مذى خارج ہونے كا امكان بھى ہے، تو كيا اس سے گناہ ہو گا ؟ اور كيا بغير انزال كے صرف افكار و سوچ سے بھى گناہ ہوتا ہے ؟ اور اگر اس كا حل شادى ہے تو كيا وہ اپنى بيوى كو بتا دے ، يا اگر بيوى موافق ہو تو كيا اس كے ساتھ مشابہت وغيرہ كر سكتا ہے ؟ آپ سے گزارش ہے كہ تفصيلى جواب ديں، اللہ كى قسم كتنى بار وہ اس سے توبہ كر چكا ہے، ليكن اس كا نفس پھر غالب آ جاتا ہے، اور غالبا وہ شہوت اس ميں صرف كر رہا ہے، ہميں معلومات فراہم كريں، اللہ كى قسم مجھے اپنے دين كا خطرہ پڑ گيا ہے.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرى خالہ كى بيٹى فوت ہو چكى ہے، اور زيادہ احتمال اور واضح يہى ہوتا ہے كہ اس نے خود كشى كى ہے، اس ليے خود كشى كرنے والے كا حكم كيا ہے؟ اور اللہ تعالى كے ہاں اس كى حالت كيا ہے ؟ اور اس سے كمى كرنے كے ليے والدين كو كيا كرنا چاہيے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں الحمدللہ اپنے ایمان میں شک نہیں کرتا ، لیکن میرے ذھن میں کچھ اشیاء آتی ہیں وہ یہ کہ : جب آدم اور حواء علیہ السلام کی اولاد ہو‏ئ تو ان کی شادی آپس میں ہوئ ، تو کیا قرآن مجید میں بہن کی اپنے بھائ کی شادی حرام نہيں ہے توپھر یہ کیسے ہوا ؟

  • اردو

    PDF

    ہمیں یہ توعلم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدکا نام عبداللہ تھا اور اس کی وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے قبل ہی ہوچکی تھی ، اس تمھید کے بعد میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے یہ بتائيں کہ کیا عرب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل اللہ تعالی کا کیا مفھوم رکھتے تھے ؟ اور کیا وہ یہ کلمہ " اللہ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے قبل سمجھتے تھے ؟ اور اگر وہ اللہ تعالی اوربتوں ميں فرق کرتے تھے وہ کس طرح ؟ یہ معلومات فراہم کرنے پر آپ کا شکریہ ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا آپ کے لیے ممکن ہے کہ مندرجہ ذیل حدیث کی وضاحت کردیں ؟ عبداللہ بن عمررضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےہمیں عشاء کی نماز پڑھائ اور فرمانے لگے : کیا تم اس رات کوجانتے ہو ؟ جوبھی اس وقت زمین پرموجود ہے وہ آج رات سے سوسال بعد تک باقی نہیں رہے گا ۔ صحیح بخاری

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ایوب علیہ السلا کی زوجہ کا نام کیا تھا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    آپ سے گزارش ہے کہ وضاحت فرمائيں کہ سلیمان علیہ السلام کی زوجات کی تعداد واقعی 999 تھی یا اس سے کم وبیش اور اس کے پیچھے کیا سبب کارفرما تھے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا آپ مندرجہ ذيل حدیث کی کچھ اضافی معلومات مہیا کرسکتے ہيں ؟ اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیرعطافرماۓ ۔ ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : ( مردوں میں سے توبہت سے درجہ کمال تک پہنچے ، اورعورتوں میں سے ان عورتوں کے علاوہ کوئ‏ اوردرجہ کمال تک نہیں پہنچیں : مریم بنت عمران ، فرعون کی بیوی آسیۃ ، اورعائشہ رضي اللہ تعالی عنہن کی عورتوں پرایسےہی فضیلت ہے جس طرح کہ سب کھانوں پرثریدکو ۔ ) صحیح بخاری مجلد نمبر ( 5 )کتاب نمبر ( 62 )

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں مسلمان ہونے کے ناطے مسلسل یہ سنتارہا ہوں کہ قدس شہر ہمارے لیے بہت ہی اہم ہے لیکن اس کا سبب کیا ہے ؟ مجھےاس کا توعلم ہے کہ نبی اللہ یعقوب علیہ السلام نے مسجد اقصی اسی شہر میں بنائ ، اورہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد اقصی میں سب انبیاء کی نمازمیں امامت کرائ جو کہ سب انبیاء کی رسالت اوروحی الہی کی وحدت پردلیل ہے ۔ توکیا اس کے علاوہ کوئ اوربھی ایسا سبب پایاجاتا ہے جواس شہرکی اہمیت واضح کرے ، یا کہ اس سبب سےکہ ہم یھودیوں کے ساتھ معاملات نہ کریں ؟ مجھے توایسا لگتا ہے کہ اس شہرمیں ہم سے زیادہ حصہ یھودیوں کا ہے ۔

  • اردو

    PDF

    شیعہ کا اعتقاد ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں اورہم اہل سنت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ابوبکررضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہ بتائيں کہ اب حقیقی طور پرخلیفہ اول کون ہے اوروہ کون سی وصیت ہے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قریبی کوکرنا چاہتے تھے ، اورغدیرخم کا قصہ اورواقعہ کیا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کو صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کے بارہ میں کیا حکم ہے اورکیا یہ صحیح ہے کہ نہیں ؟

  • اردو

    PDF

    کیا خضرعلیہ السلام دنیا میں آج تک زندہ ہیں ، اورکیا وہ قیامت تک زندہ ہی رہيں گے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    مجھے یہ علم ہے کہ امیرالمومنین علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ بڑے بڑے صحابہ میں سے ایک اورچوتھے خلیفہ تھے اوروہ کبھی کسی بت کے سامنے سجدہ ریزنہیں ہوۓ تواسی لیے ہم ان کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں ۔ توسوال یہ ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے لیے کرم اللہ وجہہ سب سے پہلے کس نے استعمال کیا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے سنا ہے کہ فاطمہ اورعلی رضي اللہ تعالی عنہما کا حسن اورحسین رضي اللہ تعالی عنہما کے علاوہ اوربھی کوئ بچہ تھا ، لیکن مجھے اس کے متعلق کچھ علم نہیں ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ فاطمہ رضي اللہ تعالی عنہا کے حالات زندگی اوراگر ان کا تاريخ اسلامی میں کچھ دخل ہے تووہ بھی بتائيں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کون کون سی سواریاں تھیں جن پرسواری کرتے تھے ؟

  • اردو

    PDF

    حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی درع ایک یھودی کے پاس رھن رکھی ہوئ تھی ۔۔۔ توسوال یہ ہے کہ کیا یہ یھودی مدینہ میں تھا ؟ اوراگر جواب اثبات میں ہو تویہ کس طرح ہوسکتا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانہیں جلاوطن کیا تھا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں اس حدیث کوتلاش کررہا ہوں جس میں یہ قصہ روایت کیا گیا ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ کی طرف ھجرت فرمائ توغار میں چھپے اورفرشتے غار کے دھانے پراپنے پر پھیلاۓ ہوۓ تھے تا کہ جوکفار انہیں تلاش کرتے پھر رہے تھے وہ انہیں دیکھ نہ سکیں ۔ اکثرلوگ یہ جانتے ہیں کہ غارکے منہ پر مکڑی نے جالا بن دیا تھا لیکن میں نے اس حدیث کوضعیف یا ملمع کیا ہوا پایا ہے ، اوروہ روایت جس میں فرشتوں نے غارکے منہ پراپنے پر پھیلا دیے تھے صحیح ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس حدیث کے راوی اور حدیث یا تاریخ کی کتاب بتا دیں جس میں مجھے یہ حدیث مل جاۓ ؟ ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا ممکن ہے کہ آّپ بتائيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوہ میں اپنے کسی دشمن کوقتل کیا ہو ؟