علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

دعوت الی اللہ

اس صفحہ میں بعض ایسی مواد شامل ہیں جنکا تعلق دعوت اور دعاۃ سے ہے: جیسے: دعوتی افکار، وسائل دعوت، دعوتی پریشانیاں،دعوت کا حکم،دعوت کی فضیلت، داعی کی صفات، اصول ومصادر دعوت، دعوت کی تاریخ، داعی کی مہارتیں، دعوتی قضیے، فقہ دعوت، غیرمسلموں کو اسلام کی دعوت دینا، دعوتی تجارب، دعوت کی راہ میں آنے والی رکاوٹیں

عناصر کی تعداد: 348

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں خوشگوار زندگی گزارنے کے تقریباً بارہ اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں جن کو اپنا کر انسان سعادت وخوش بختی کی زندگی گزار سکتا ہے اور آخرت میں جنت الفردوس کا مستحق ہوسکتا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں .

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب علامہ رحمت اللہ بن خلیل الرحمن کیرانوی ہندی کی مایہ ناز تالیف " اظہارالحق " کا جامع اختصارہے جسے " مختصراظہارالحق " کے نام سے جامعة الملك سعود, ریاض سعودی عرب کے استارڈاکٹر محمد عبدالقادر ملکاوی نے مرتب کیا ہے اور اسکو اردو قالب میں عالم اسلام کے مایہ نازمصنف شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ نے ڈھالا ہے اس کتاب میں عیسائیت کی حقیقت , اھل تثلییث کی طرف سے بائبل میں مختلف ادوارمیں کئے گئےتحریف وتغیرکا بیان اورعیسائی مشنریوں کے ذریعہ اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے باطل شکوک وشبہات وریشہ دوانیوں کا مکمل رد پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید واپنے موضوع پرجامع ونادرکتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    اسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالی کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں-ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں-اسلام پر اعتراضات کے نام سے یہ کتاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کا تقابل ا دیان کے موضوع پر ایک خطاب ہے جس میں ہر مذہب کے پیرو کار شریک تھے اور ان کے سامنے اسلام کی حقانیت کو پیش کرتے ہوئےاسلام کے بارے میں موجود شکوک وشبہات کا مدلل جواب بھی دیا ہے جس کا بعد میں اردو میں ترجمہ کر کے کتابی شکل دی گئی ہے-اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے –پہلے حصے میں اسلام کے بارے میں غیر مسلموں کے عام اعتراضات کو پیش کرکے ا ن کا جواب دیا گیا ہے-چوری ڈاکہ پر اسلام کے کنٹرول کرنے کا طریقہ،چوری کی سزا کا عملی نفاذ،اور مرد وعورتوں کے لیے حجاب کا حکم جیسے مسائل پر گفتگو کی ہے-اس کے علاوہ یہ کہ کیا اسلام تلوار کے زور پر پھیلا ہے،کیا مسلمان کعبہ کو پوجتے ہیں؟مسلمان بنیاد پرست اور دہشت گرد ہیں،ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت کیوں؟ایک سے زیادہ شوہروں کی ممانعت کیوں؟مرد وعورت کی گواہی میں مساوات کیوں نہیں؟شراب کی ممانعت میں کیا حکمت ہے اور سور کا گوشت کیوں حرام ہے –اس کے علاوہ اور بہت سےسوالات کا جواب دیا گیا ہے-دوسرے حصے میں ان لوگوں کے مخصوص سوالات کا جواب ہے جو قدرے کچھ اسلام سے واقفیت رکھتے ہیں-مثلا کہ کیا موجودہ قرآن اصلی قرآن ہی ہے؟اللہ ایک ہیں لیکن ان کے لیے جمع کا صیغہ کیوں؟اور اسی طرح کیا تنسیخ آیات غلطی کی اصلاح ہوتی ہے؟کیا قرآن اللہ کا کلام ہے؟اور کیا قرآن کریم بائبل کی نقل ہے؟اور اسی طرح مسیح علیہ السلام کی الوہیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے-

  • اردو

    PDF

    انسانوں میں مسائل ومعاملات کو سمجھنے میں فکرونظر کا اختلاف کچھ اچنبھے کی بات نہیں اس لیے کہ ہر شخص کی سوچ او رفہم وفکر کی صلاحیتیں متفاوت ہیں مزید برآں بسا اوقات شرعی نصوص میں ایک سے زیادہ معانی کی گنجائش ہوتی ہے لہذا اختلاف واقع ہوجاتاہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ اختلاف رائے میں رویہ اورانداز کیا ہونا چاہیے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی اختلاف ہوئے لیکن انہوں نے ایک دوسرے کی نیت پر حملہ کیا اور نہ ایک دوسرے کو کافر وفاسق کہا، آج بھی اسی بات کی ضرورت ہے کہ اختلاف کو علمی دلائل تک محدود رکھاجائے اور کتاب وسنت کی روشنی میں ان کو حل کرنے کی سعی کی جائے لیکن اسے باہمی بغض ونفرت اور حسدو کینہ کا سبب نہ بنانا چاہیے زیرنظر رسالہ میں اسی نکتے پر زور دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    دلوں کی اصلاح وپاکیزگی: زیر نظر کتاب عربی کتاب’’صلاح القلوب‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے،جس میں دلوں پر وارد ہونے والی آفات وخطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، ان خطرات میں شرک ،بدعت، اتباع شہوات، شبہات وغفلت کا شکارہونا قابل ذکر ہیں۔ساتھ ہی ان آفات وخطرات کی دوا وعلاج کے نسخے بھی تجویز کئے گئے ہیں، جن میں قرآن کریم،اللہ سے محبت، ذکرالہی، توبہ واستغفار،اللہ سے دعا وفریاد،آخرت کی یاد، سلف صالحین کی سیرتوں کا مطالعہ اور نیک وصالح لوگوں کی صحبت ورفاقت قابل ذکرہیں۔ ترجمہ :ابو فیصل سمیع اللہ۔

  • اردو

    PDF

    موت کا منظر: زیر مطالعہ کتاب خالد بن عبد الرحمن الشائع اور سلطان بن فہد الراشد کی تالیف ’’مشاھد الاحتضار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے، یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں صحابہ کرام، سلف صالحین، حکمرانوں، نافرمانوں اور گنہگاروں کی جاں کنی کے حالات وواقعات کو قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلّل اور واضح طور پرقلمبند کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    عقل اور نفس کے درمیان

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں جناب تفضیل احمد ضیغم ایم.اے-حفظہ اللہ- نے برصغیر پاک وہند میں جہالت واندھی تقلید اور مذہبی تعصب کے سبب منتشر بدعات اور غیرشرعی رسومات سے پردہ اٹھا کر ان سے دور رہنے کی دعوت فکر دی ہے۔ اللہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ مسلمانوں کو راہ راست پر لائے،اور انہیں بدعت کی تاریکی سے نکال کر سنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی توفیق دے، اور کتاب کے مولّف،مراجع اور ناشر کے لئے اسے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔