علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

تربیتِ اولاد

بچوں کی پرورش فائل: معاشرہ کی اصلاح میں سب سے اہم قدم نوجوانوں کی تربیت وتحفظ کرنا ہے، اور یہ تربیت خاندان کے مردوں اور عورتوں کی ذمہ داری ہے،ہرشخص ایک نگہباں وچرواہا ہے اور اپنی رعیّت کا ذمے دار ہے۔اس صفحہ میں بچوں کی پرورش کے بارے میں گفتگو کرنے والے مادوں ومضامین کو جمع کردیا گیا ہے۔

عناصر کی تعداد: 14

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    بچوں كے پاركوں ميں جانے كا حكم كيا ہے؛ كيونہ وہاں اكثر كھيلنے والى اشياء جانوروں كى شكل ( گھوڑا، بندر ) ميں ہوتے ہيں. اور بعض كھيلوں پر بھى جانوروں كے مجسمے ہوتے ہيں تو كيا يہ شرعى طور پر حرام مجسموں ميں شمار ہونگے تو اس كے نتيجہ ميں ان كھيلوں كے پارك ميں جانا جائز نہيں ہوگا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    بيوى بچے اور بہنيں اور بھائى اور والدين زندہ ہوں تو ان سب كے حقوق كيا ہيں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرا گيارہ ماہ كا بچہ ہے بعض اوقات ميں اس كے سامنے لباس تبديل كرتى ہوں، تو كيا ميرے ليےايسا كرنا جائز ہے ؟ اوركتنى عمر كے بچے كے سامنے ميں اپنا لباس نہيں اتار سكتى، اور اسى طرح گھر ميں اپنے خاوند كے سامنے مختصر لباس پہنتى ہوں اس كے متعلق بھى وضاحت كريں ؟ اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرى عمر چاليس برس ہو چكى ہے اور ميں دس برس سے شادى شدہ ہوں اور بيوى كے اعضاء تناسليہ ميں پرابلم كى وجہ سے اب تك كوئى اولاد پيدا نہيں ہوئى، ہم نے بہت سارے ڈاكٹر حضرات سے رابطہ كيا اور بہت علاج كيا ہے ليكن كوئى فائدہ نہيں ہوا، اب ميرے گھر والے مجھ پر دوسرى شادى كرنے كا دباؤ ڈال رہے ہيں اور ميں بھى اس سوچ پر مطمئن ہوں، ليكن اپنى بيوى كے دل كو زخمى نہيں كرنا چاہتا، كيونكہ اس نے دوسرى شادى كى سوچ رد كر دى ہے اور شادى كى صورت ميں خود كشى كرنے كى دھمكى دى ہے، برائے مہربانى مجھے راہنمائى كريں كہ مجھے كيا كرنا چاہيے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے خاوند كى بہن يعنى ميرى نند كى سابقہ زندگى گناہ اور زنا اور حرام افعال سے بھرى ہوئى ہے، اور تقريبا ہم نے اس سے پندرہ برس تك تعلقات ختم كيے ركھے، پھر ميرا خاوند اس سے بات چيت كرنے لگا. اب مجھے اپنى اولاد كے متعلق خدشہ ہے كہ كہيں وہ اس سے متاثر نہ ہو جائے، اس ليے ميں نے اپنى اولاد كے سامنے اس كے شرف پر حملہ كيا اور اسے عار دلائى تا كہ ميرى اولاد اس سے دور رہے، ميں نے بچوں كے سامنے كہا: تمہارى پھوپھى تو اپنے ماموں كے ساتھ زنا كرتى رہى اور اس سے جنسى تعلق بنا ركھے تھے، تو كيا اپنى اولاد كو اس سے دور كرنے كے ليے ايسا كرنا جائز ہے ـ حالانكہ بچے اس سے منقطع رہتے ہيں ليكن مجھے خدشہ ہے كہ ميرا خاوند ان پر اثرانداز نہ ہو جائے ـ تو ميں نے اس كے شرف اور عزت پر ہاتھ ڈالا كيا يہ جائز ہے ؟ اللہ تعالىآپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا والد كے ليے ممكن ہے كہ وہ بيٹى كو مرد و زن سے مخلوط جگہ ميں كام كرنے پر مجبور كرے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرى بيٹى كى عمر چودہ برس ہے، اس نے دو برس قبل پردہ كرنا شروع كيا تھا ليكن اب پردہ اتار ديا ہے، اور دھمكى ديتى ہے كہ اگر ہم نے اسے پردہ كرنے پر مجبور كيا تو وہ كچھ كر بيٹھےگى اور اپنى جان كو اذيت دےگى، يہ علم ميں رہے كہ ميں اور اس والد دونوں ہى دينى امور كا التزام كرتے ہيں ميں نے اسے بات چيت كے اسلوب سے پردہ كرنے پر راضى كرنے كى كوشش كى ليكن اس كا كوئى فائدہ نہيں ہوا، اب ہميں كيا كرنا چاہيے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے خاوند كے ساتھ تقريبا بيس برس سے تعلقات ہيں ميں اس سے پہلى بار جب ملى تو مسلمان نہيں تھى پھر ميں طويل عرصہ كے بعد مسلمان ہوگئى اس ليے ميرے اسلام قبول كرنے سے قبل اس سے چار بچے ہيں، بلكہ يہ سب شادى سے قبل پيدا ہوئے. ہمارا تعلق صرف دوستى كا تھا، ميں نے بالآخر يہ پڑھا كہ جو بچے شادى كے بغير غير شرعى طريقہ سے پيدا ہوتے ہيں ان ميں كچھ شر و برائى كى مقدار پائى جاتى ہے، كيا يہ بات صحيح ہے، اور اس حالت كو صحيح كرنے كے ليے كيا كرنا ہوگا ؟ دوسرى مشكل يہ ہے كہ: ميرا خاوند دين كا التزام نہيں كرتا، بلكہ پكا شراب نوش ہے، جس كا ميرى اولاد كى تربيت پر بہت اثر پڑا ہے، جس كے نتيجہ ميں انہيں نماز جمعہ ادا كرنے كى عادت تك نہيں پڑى حالانكہ ان كى عمر سترہ برس سے زائد ہو چكى ہے. ميں نے ان كى راہنمائى كى بڑى كوشش كى ہے ليكن اس سلسلہ ميں مجھے ابھى تك مشكلات كا سامنا ہے، برائے مہربانى يہ بتائيں كہ مجھے كيا كرنا چاہيے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے بيٹے كى عمر نو برس ہے، ميرا تعاون فرمائيں كہ ميں اپنے بيٹے كو رمضان المبارك كے روزے ركھنے كا عادى كيسے بنا سكتا ہوں؛ كيونكہ اس نے پچھلے برس رمضان كے پندرہ روزے ركھے تھے، ان شاء اللہ وہ اس برس بھى ركھےگا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرا ہميشہ خاوند كے سا تھ اختلاف رہتا ہے، اور اس كا سبب يہ ہے كہ: خاوند بچوں كو سكول داخل نہيں كروانا چاہتا اس كا كہنا ہے كہ: سكول بچوں كو خراب كر ديتے ہيں، برائے مہربانى آپ بتائيں كہ دينى اعتبار سے آپ كى رائے كيا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے تين بھائى ہيں ايك كى عمر بارہ برس اور دوسرے كى دس بر ساور تيسرے كى چھ برس اور ميرى عمر سترہ برس ہے، والد صاحب نے مجھے سونے كے ليے بالكل عليحدہ كمرہ ديا ہے اور ميرے تينوں بھائى ايك دوسرے كے ساتھ ايك ہى كمرہ ميں سوتے ہيں، كيا يہ ظلم تو نہيں ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    قريب البلوغت اولاد كو شارٹ لباس پہنانے كاحكم كيا ہے ؟ اور اگر ميرى بيٹى پردہ كرنے اور برقع پہننے سے انكار كر دے تو ميں كيا كروں ؟ اپنے خاوند كے ساتھ كيا طريقہ اختيار كروں كيونكہ وہ بہت سخت ہے اور ميں اس سے بہت پريشانى اور تنگ ہوں وہ چاہتا ہے كہ ہمارى اولاد ہر حرام كام سے اجتنناب كرے چاہے وہ خود اس كا ارتكاب كرتا ہو، ميں اس عالم دين كے ساتھ كيا طريقہ اختيار كروں، ان دنوں جتنے لوگ بھى اسلام كى پيروى كر رہے ہيں وہ ہر چيز ميں تشدد اور سختى سے كام ليتے ہيں ان حالات ميں مجھے جو مشكلات اور تعصب كے اوقات ميں كس طرح اسلام كى تعليم حاصل كر سكتى ہوں ؟ كہتے ہيں كہ خاوند كى نافرمانى و معصيت جائز نہيں اگر ميں اس كے علم پر بھروسہ نہيں كرتى تو اس كى بات ماننے كے ليے ميں كيا كروں اور اس كا حل كيا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرا ايك سوال ہے كہ: والد نے اپنى شرمگاہ ننگى كر كے اپنے بيٹوں كو بلوغت كے بعد زيرناف بال صاف كرنے كى كيفيت بتائى اور كہنے لگا كہ اس نے جو كچھ كيا ہے وہ اسلام ميں مستحب ہے، باپ نے جو كچھ كيا ہے كيا وہ صحيح ہے يا كہ حرام كام تھا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    خاوند میرے بیٹے کوایک اسلامی سکول بھیجتا ہے لیکن میرے اعتقاد میں یہ سکول دینی اعتبار سے بہت متساہل ہے ، بچہ سات برس کا ہے اورابھی تک اس نے قرآن پڑھنا بھی نہیں سیکھا بلکہ ایک سورۃ بھی نہيں آتی ، عربی نہ آنے کی وجہ سے میں اسے انگلش ترجمہ سے پڑھاتی رہی ہوں لیکن یہ ناکافی ہے۔ اس سلسلے میں خاوند سے بات کی لیکن وہ میری مخالفت کرتا ہے ، یا وہ اس بنا پر میرے بچوں کوایک معروف بدعتی اورخرافی سکول بھیجنے کا ذریعہ بنانے لگا ہے ، اس کی دوسری بیوی کے بچے اسی سکول میں تعلیم حاصل کرتے اورعربی میں فر فرقرآن پڑھتے ہیں ۔ ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ میں توچاہتی ہوں کہ میرا بچہ بھی قرآنی تعلیم حاصل کرے لیکن جہاں پڑھتا ہے وہ سکول بہت ہی متساہل اورخرافی ہے ، اوردوسرا سکول جہاں پڑھائي کا زيادہ اہتمام کیا جاتاہے وہ ہمارے ہاں اسلامی کمیونٹی سے دور ہے ، اوراس کی جگہ مسجد کچھ نہ کچھ کام چلارہی ہے اوروہ بھی عربی زبان میں بہت ہی کم ۔ میرا خاوند اپنی دوسری بیوی کو لے کر اس مسجدمیں جاتا ہے ، اور میں اپنے محلے کی مسجدمیں جاتی ہوں جہاں پرکسی مذھب کی بجائے سنت نبویہ کے مطابق عمل کیا جاتا ہے ، جس کی بنا پرمیرے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ میرا خاوند مذاھب کے ان احتیاطات اورخدشات کا خیال نہیں کرتا جس سے علماء کرام نے بچنے کا کہا ہے ، اور جب میں کسی معین مذھب کی اتباع نہ کرنے کا کہتی ہوں تووہ میری مخالفت اورانکار کرتا ہے ؟ اس سلسلے میں آپ کچھ نہ کچھ راہنمائی کریں جس پر ان شاءاللہ میں آپ کی قدردان رہوں گي ۔