معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - آڈیوز

عناصر کی تعداد: 56

  • اردو

    اللہ کے نام پر ذبیحہ دینا: عبادت کی بہت ساری قسمیں ہیں جن میں سے ذبح وقربانی ایک اہم عبادت ہے جسے صرف اللہ کیلئے کرنا واجب اور ضروری ہے،اور غیراللہ کے نام کا ذبیحہ یا نذرونیاز پیش کرنا یہ لعنت الہی کا موجب ہے اور شرک تک پہچنے کا سبب ہے جس سے بغیر سچی توبہ کئے انسان کی مغفرت نہیں ہوسکتی ہے۔ اس کیسٹ میں انہی امور کا تفصیلی بیان ہے۔

  • اردو

    نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے امت پرمتعدد حقوق ہیں ان میں سے سب سے اہم یہ ہے: 1-آپ پرایمان لانا 2- آپ کی تعظیم وتوقیر کرنا 3- آپ پراتاری گئی باتوں کی پیروی کرنا 4- آپ سے محبت کرنا 5- آپ پر درود وسلام بھیجنا 6- آپ کی شان میں غلو تفریط سے بچنا وغیرہ شریط مذکورمیں انہیں باتوں کا تفصیلى بیان موجود ہے نہایت ہی اہم بیان ہے ضرور سنیں.

  • اردو

    زیرنظر شریط میں یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ہم سال کے اختتام پراپنے اعمال کا جائزہ لیں, اگرہم نے اسے رب کی اطاعت وفرمانبرداری میں گزارا هے تواس پراللہ کا شکر اداکریں , اورمزید نیک عمل کا جذبہ پیدا کریں , اگر ہمار ا سال رب کی معصیت ونافرمانی میں گزرا ہے توگناہوں پر ندامت کرکے اللہ سے توبہ مانگیں ,اورنئے ہجری سال کا استقبال رب کی اطاعت وفرمانبرداری سےٍ کریں ,اوررب کے نافرمانوں کے برے انجام کو یاد کرکے عبرت حاصل کریں, اور یوم عاشوراء کے دن نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں بطور خوشی روزہ رکھیں نہ کہ اسے حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے مربوط کرکے غم وماتم ,سینہ کوبی اورصحابہ کرام پرلعن وطعن کا دن بنائیں.

  • اردو

    دین حنیف کیا ہے ؟ اسکی اساسی تعلیمات کیا ہیں؟ اس سے انحرافات کے کیا نتائج ہیں؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں كیسٹ مذکور میں.

  • اردو

    غلوکسے کہتے ہیں ؟ دین میں غلوکا کیا حکم ہے؟ غلو کے مظاہرکیا ہیں ؟ان سب کے بارے میں کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلى جا نکاری حاصل کریں سی ڈی مذکورمیں.

  • اردو

    نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ " روئے زمین پرکوئی گھر ایسا نہیں باقی بچے گا جہاں اسلام نہ پہنچے گا عزت والے کی عزت کے ساتھ اورذلت والےکی ذلت کےسا تھ. کیسٹ مذکورمیں تاریخ اسلام کے متعلق نہایت ہی اہم گفتگوکی گئی ہے ضرورسنيں.

  • اردو

    زیرنظرکیسٹ میں عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت کونہایت ہی اچھے اسلوب میں پیش کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہ چھٹی صدی ہجری کی ایجاد کردہ بدعت ہے جسے لوگ جہالت اوراندھی تقلید کی بنا پراپنائے ہوئے ہیں شریعت اسلامیہ سے اس کا دورکا بھی واسطہ نہیں.(مقرر سید معراج ربّانی حفظہ اللہ)

  • اردو

    ميدان كربلا كانام سن کرآنکھیں اشک بارہوجاتی ہیں، اورقاتلین حسین کے بارے میں زبان سے بددعائیں نکلنے لگتی ہیں ،لیکن حقیقت میں قاتلين حسین کون لوگ ہیں ،انکے قتل کے پس پردہ کیا عزائم پنہاں تھے؟ ان سب کوجانئے معراج ربانی کی آوازميں، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورسنیں.

  • اردو

    ا س كيســٹ میں نبی پاک کے آخری خطبہ کا تفصیلى ذکرکیا گیا ہے جسے آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پرصحابہ کرام سےبیان کیا تھا نہایت ہی مفید اورجامع خطبہ ہے سنئے اوردعائیں دیجئے.

  • اردو

    بغیرتحقیق کے کسی سے علم حاصل کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے: کسی بھی شخص سے علم حاصل کر لینا بغیر اس بات کی تحقیق کئے ہوئے کہ وہ شخص کون ہے اور اس شخص کا معاملہ سنت کے ساتھ کیسا ہے، یہ منہج سلف صالحین میں سے نہیں ہے۔ کیونکہ ابن سیرینؒ نے سچ کہا ہے: "بیشک یہ علم دین ہے پس دیکھو کہ تم کس سے اپنے دین کو حاصل کرتے ہو’’

  • اردو

    مقدمہ:’’یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے‘‘: زیر نظر سیریز جامعہ ام القری،مکہّ مکرّمہ میں تفسیروحدیث کے پروفیسر شیخ محمد بن عمر بن سالم بازمول حفظه الله کی طرف سے ٹوئیٹرپرپیش کردہ علمی سلسلہ ہے جو کئی نقاط پر مشتمل ہے۔پاکستان کے مشہورعالمِ دین ڈاکٹرمرتضی بخش حفظہ اللہ نے ان نقاط کواردوقالب میں ڈھال کران کی مختصرشرح فرمائی ہے۔ اس مقدمہ میں اختصارکے ساتھ منہج سلف کی اہمیت کواجاگرکرکے شیخ محمد بن عمربازمول حفظہ اللہ کا مختصرتعارف پیش کیا گیا ہے۔ آئندہ ایپی سوڈ میں تمام نقاط کو سلسلہ وار پیش کیا جائے گا۔

  • اردو

    زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • اردو

    پیارے مسلم بھائی! مسلمان بھائی کے حق کا اعتراف ایمان کی واجب ترین کڑی ہے ،کیونکہ سارے مسلمان آپس میں دینی بھائی ہیں اور یہی حقیقى اخوت ہے اورایک مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے تئیں بہت سارے حقوق ہیں لیکن افسوس اس مادیت کے دور میں جسنے ہماری آنکھوں کو اندھا کردیا ہے اور اس پرزنگ چڑھ گیا ہے مسلما ن کی حالت ایسے ہوگئی ہے کہ اسے اپنے پڑوسی بھائی کے بارے میں کوئی خبرنہیں- بسا اوقات مہینے ودن گزرجاتے ہیں لیکن اپنے بھائی کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی اسکی آواز سنتا- اورجب اسے دعوت دی جاتی ہے تو اس پے لبیک نہیں کہتا-اور جب اسکا بھائی بیمارپڑتا ہے تواسکی عیادت نہیں کرتا- یہاں تک کہ مرجانے کے بعد اسکی نمازجنازہ میں بھی شریک نہیں ہوتا. اے مسلم بھائی! کس چیزنے تجھےاپنے بھائی کے حق کا اعتراف کرنے سے روک دیا ہے- دنیاوی مشاغل کا توچاہے ہزاربہانہ کرلے لیکن یہ بہانہ بازی تمہارے بھائی کے تئیں اسلام کی طرف سے واجب کردہ حق کو تم سےساقط نہیں کرسکتی. ویڈیومذکورمیں انہیں حقوق کے بارے میں تفصیلی بیان ہے.نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں.

  • اردو

    حج اسلام كا ايك اهم ركن هے جومسلمان صاحب استطاعت شخص پرزندگی میں ایک بارفرض ہے اورحج مبرورکابدلہ صرف جنت ہے مگرموجودہ دورمیں اکثرلوگوں کا حج سنت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم كے طریقے سے بالکل مخالف ہوتا ہے اسی لئے سی ڈی مذکور میں حج وعمرہ کرنے والوں کوخاص تنبیہ کی گئی ہے اورآخرمیں حج وعمرہ سے متعلق نہایت ہی اہم سوال وجواب کوشامل کردیا گیا ہے.

  • اردو

    شیعوں کے خطرناک عقائد کے بارے میں تفصیلى گفتگوکی گئی ہے جس سے انکی صحابہ کرام سے واضح دشمنی کا ثبوت ملتا ہے گرچہ وہ اپنے آپ کواسلام اور آل بیت سے محبت کا دعویدارسمجھتے ہیں

  • اردو

    زیرنظر كيسـٹ دین کے ان اہم امورپرمشتمل ہے جن سےانسان کا ایمان تازہ ہوجاتا ہے.

  • اردو

    دعاکی عدم قبولیت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب مال حرام کا استعمال کرنا ہے،اس درس میں مال حرام کی شناعت وقباحت کا تذکرہ کرکےجائزوحلال رزق کے کھانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیزدعا کے چند اہم شرائط وآداب کوبھی اختصارکے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔(مقرّر:شہاب الدین مدنی ۔حفظہ اللہ۔)

  • اردو

    اس آڈیو میں ماہ رمضان میں اُردو زبان میں دئے گئے 30 مختصر درس کا تذکرہ ہے جن کی تفصیل درج ذٰیل ہے: 1- ۔پہلا درس: روزے کے احکام 2- دوسرا درس: صیام وقیام کی فضیلت 3- تیسرا درس: رمضان کے اندر کئے جانے والے بعض نیک اعمال 4- چوتھادرس: امربالمعروف ونہی عن المنکر کا وجوب 5- ۔پانچواں درس: توحید رسولوں کی پہلی دعوت 6- چھٹا درس: شرک سے بچنے کا بیان 7- ساتواں درس: ایمان باللہ،ایمان بالملائکہ،ایمان بالکتب 8- آٹھواں درس: رسولوں پرایمان،آخرت پرایمان، تقدیر کی اچھائی وبرائی پر ایمان 9- نوواں درس: تعویذ وگنڈہ کی شرعی حیثٰیت،اورجادوگروں وکاہنوں کے پاس جانے کا حکم؟ 10- دسواں درس: شرعی اورغیرشرعی زیارتِ قبر کا بیان 11- گیارہواں درس: رات اوردن میں کئے جانے والے اعمال 12- بارہواں درس: غیبت وچغلی کی حرمت کا بیان 13- تیرہواں درس: وجوبِ صلاۃ اورتارک صلاۃ کا حکم؟ 14- چودہواں درس: زکاۃ کی فرضیت 15- ۔پندرہواں درس: حج وعمرہ کا وجوب 16- سولہواں درس: انابت الی اللہ 17- ستّرہواں درس: عمل صالح کے قبولیت کی شرطیں 18- اٹھارہواں درس: کھانے پینے کے آداب 19- انیسواں درس: شب قدرکی فضیلت اور اعتکاف کے احکام 20- بیسواں درس: سنّت کی اتباع کرنا اور اندھی تقلید سے دوررہنا 21- اکّیسواں درس: فاتحہ کی فضیلت اور نماز میں اس کے پڑھنے کا وجوب 22- ۔بائیسواں درس: عذاب قبراوراسکی نعمتیں 23- ۔تیئسواں درس: بشریت رسولﷺ 24- چوبیسواں درس: حقوقِ والدین 25- پچیسواں درس: نبیﷺ کو علم غیب مطلق کا علم نہیں تھا 26- چھبیسواں درس: سات ہلاک کردینے والی چیزیں 27- ستّائیسواں درس: صدقہ فطر کے احکام 28- اٹھائیسواں درس: عید الفطر کے احکام وآداب 29- نتیسواں درس: عرش الہی کے سائے میں رہنے والے سات لوگ 30- تیسواں درس: مسلمان بھائی کے لئے عام نصیحت

  • اردو

    ریاض الصالحین (اردو آڈیو کی شکل میں): اسوقت آپ کے سامنے ساتویں صدی ہجری کے مشہور محدّث وفقیہ امام نووی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تالیف ‘‘ریاض الصالحین’’ کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں پیش ہے۔ اس کتاب میں عبادات سے لیکر معاملات تک، معاشرت سے لیکر سیاست تک، غرضیکہ ایک مسلمان کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے امور کا آسان اسلوب میں اختصار کے ساتھ تذکرہ ہے۔ چند احادیث کے علاوہ اسکی ساری حدیثیں صحیح وقابل حجت ہیں۔

  • اردو

    مؤسسہ اسلامیہ مملکت سعودی عرب ، ریاض کی طرف سے پیش کردہ قرآن کریم کے آخری تین پاروں (-30-29-28)کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں۔

صفحہ : 3 - سے : 1