اسلام کا مالیاتی نظام كيا ہے؟ تجارت ،صنعت وحرفت ، زراعت اوراجرت ومزدوری کی اسلا م کی نظرمیں کیا اہمیت ہے؟اسلام میں کمائی کے حلال طریقے کیا کیا ہیں ؟اسلام میں رشوت، سود خوری،چوری وڈکیٹی، زنا ورنڈی بازی ،جھوٹ ومکاری فریب ودھوکہ دھڑی ’قسمت کا حال وغیرہ بتاکرمال کمانے کا کیا حکم ہے ؟زیرنظرکیسٹ میں انہیں چیزوں کے متعلق تفصيلی روشنی ڈال کریہ واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ دورمیں پوری دنیا خاص کریوروپی ومغربی ممالک جس مالی واقتصادی بحران کا شكارهیں اس سے نکلنے کا واحد حل اسلام کے مالیاتی نظام کونافذکرنا ہے. نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورسنیں.
حج سے بہت ساری دینی ,دنیوی , اخروی,واجتماعى منفعتیں حاصل ہوتی ہیں.توحید ،اتباع سنت,اتحاد ویکجہتی ،نظم وضبط،اورآ خرت کی یادان میں سب سے اہم ہے .مگربہت سارے حاجی حج کے بعد بھی شرک وبدعت ،اندھی تقلید ،مذھبی تعصّب ا ورمعصیت الہى میں مبتلاہوجاتے ہیں زیرنظر سی ڈی میں انہیں باتوں کی طرف اشارہ کیاگیاہے ضرورسنیں اوراستفادہ حاصل کریں.
نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہےکہ "حج مبرورکا صلہ صرف جنت ہے"(ترمذی) .حج مبرور کا کیا معنی ہے؟ اسکی کیا شرطیں ہیں؟اسکی کیا علامتیں ہیں؟ ان سب کا تفصیلى بیان اس کیسٹ میں سنئے.
اس کیسٹ میں شب براءت( پندرہویں شعبان کی رات) کی حقیقت کوطشت ازبام کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہ شیعوں کی ایجاد کردہ بدعت ہے جسکوشیعہ حضرات اپنے بارھویں امام مہدی غائب کی زبردستی عدم سے وجود میں لائے جانے پرصحابہ کرام سےتبرا بازی (سب وشتم وبے زاری) کا اظہارکرتے ہیں اورمسلمان کودھوکے دینے کیلئے اسے لیلۃ التبرأ سے لیلۃ البراءۃ یعنی شب براءت کا نام رکھ دیا گیا, مگرافسوس آج کا نام نہاد مسلمان شیعوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شب براءت کے سلسلے میں انہیں کے ساتہ ہے اوراپنے آپ کو اہل سنت وعاشق مصطفى’ کہلانے والا یہ مسلمان شیعوں سے نفرت کرنے والوں او ان کی نقش قدم پرچلنے سے روکنے والوں کو گستاخ رسول اوروہابی جیسے لقب سے موسوم کرتا ہے.
ماہ رجب کی بدعتیں : ہم سے شریعت الہی اورسنت محمدی - صلى الله عليه وسلم - کی پیروی کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ رشد وہدایت کی اصل ہے اورگمراہی وبدبختی کی ضد ہے, اوراس لئے کہ اعمال دوشرطوں کے بغیرمقبول نہیں ہوتے:ایک اخلاص اوردوسری متابعت رسول - صلى الله عليه وسلم - اورآپ - صلى الله عليه وسلم - کثرت سے اپنی سنت کو لازم پکڑنے کا حکم دیتے تھے اوربدعت وایجاد کردہ چیزوں سے سختی سے ڈراتے تھے اوراس سلسلے میں سلف کے اقوال بہت مشہورہیں, زیرنظرسی ڈی میں ماہ رجب کی بعض ایجاد کردہ بدعتوں کا بیان ہے