معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 433

  • اردو

    مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں : زیرنطرکتاب میں جشن میلاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے کے متعلق تاریخی وشرعی بحث کی گئی ہے نیز قائلین میلاد نبوی کی دلیلوں اورکمزورشبہات کا مدلل اورٹھوس جواب دیا گیا ہے اورمفتی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کے متعلق میلاد کے منانے والوں کی تکفیر کے سلسلے میں بی بی سی لندن ریڈیوکے ذریعہ پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ موصوف رحمہ اللہ عید میلاد منانے والوں کی تبدیع کے قائل تھے نہ کی تکفیرکے. کیونکہ اس عید کا تصورقرون مفضلہ صحابہ وتابعین کے زمانہ میں نہیں تھا یہ تو ساتویں صدی عیسوی میں شیعی بادشاہ ملک مظفرکی ایجاد کردہ بدعت ہے جسےعصرحاضرکے نام نہاد مسلمان انتہائی تزک واحتشام کے ساتہ مناتے نظرآتےہیں نیز یہ عیسائیوں کی عید ولادت مسیح کے مشابہ بھی ہے جسکی شریعت میں ممانعت آئی ہے.

  • اردو

    اھل کفر کے ساتھہ تعلقات؟ وفاداری یا بیزاری : زیرنظر کتاب اسلام میں ولاء وبراء کے أحکا م سے متعلق ہے,خاص طورسے موجودہ دورمیں عالمی سطح پرمسلمانوں کا مختلف باطل وگمراہ فرقوں ( اہل کتاب, مجوس ,شیعہ,ہندوس اورمشرکین وغیرہ) کے ساتہ کثرت سے سکونت اختیار کرنے کےسلسلے میں شرعی موقف کوواضح کرتی ہے،اورولاء وبراء کے باب میں نہایت ہی مفید تالیف ہے۔

  • اردو

    موجودہ دور میں دینی انحراف اوراسلامی تعلیمات سےبےزاری عام ہے، لوگوں پر دنیا داری، مفاد پرستی اور مادیات کا شدیدغلبہ ہے، انٹرنیٹ سائٹس اور سوشل میڈیا (سماجی رابطے) کے مختلف ذرائع نے انھیں مشغول کررکھا ہے اور ہر چہارجانب سے فتنوں نے انھیں گھیر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے دل سخت ہوگئے ہیں اور خواہشات و شہوات میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے، ان کے بیش تر قیمتی اوقات لہو و لعب کی نذر ہوکر ضائع ہو رہے ہیں۔[ ] بلکہ دنیوی لذات اور عصری علوم کی چکا چوند میں گرفتار ہوکر ان میں سے بہتیروں نے کتاب اللہ اور سنتِ رسولﷺ کی درس و تدریس سے کنارہ کشی اختیار کرلیا ہے۔ چناں چہ انھیں ضرورتوں کومحسوس کرتے ہوئے،سعودی عرب کے نامورعالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد نہاری حفظہ اللہ نے پورے سال کے حساب سے صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے منتخب کرکے،مختلف و متنوع موضوعات (مثلاً عقائد، عبادات، معاملات اور اخلاق وآداب وغیرہ) پر مشتمل تین سوساٹھ صحیح احادیث کاحسین گلدستہ،مختصرفوائد اورانتہائی مفید و جامع شرح کے ساتھ (حدیث الیوم) ’’آج کی حدیث‘‘ کے نام سے ترتیب دیا ہے۔ جو عوام الناس، عورتوں، بچوں، عام پڑھے لکھے لوگوں اور طالبانِ علومِ حدیث کے لیے انتہائی نفع بخش ہے۔ فاضل مولف حفظہ اللہ نے لوگوں کے مزاج و دینی ضروریات اوران کی دنیاوی مصروفیات ومشغولیات کا لحاظ رکھتے ہوئے معتبر شارحینِ حدیث اور دیگر اہلِ علم کے اقوال و تشریحات کی روشنی میں ہرحدیث کی نہایت مختصر، جامع اور عام فہم و آسان تشریح کی ہے، جسے پانچ منٹ سے کم وقفہ میں پڑھاپڑھایا جاسکتاہے اور اہلِ علم سے سنا جا سکتا ہے۔ لہٰذا فرض نمازکے بعد تمام مساجد نیز دینی جامعات ومدارس، تربیتی مراکز، گھروں اور دیگر دینی مجالس میں ان احادیث میں سے روزانہ ایک حدیث کادرس دینا نہایت مفید ثابت ہوگا۔ اسی طرح خطبا و واعظین اوردعاۃ ومبلغین کے لیے ،خطبۂ جمعہ اور مختلف طرح کے دروس و مواعظ کی تیاری میں ان احادیث سے استفادہ کرنا نہایت آسان ہوگا۔

  • اردو

    سلف کا وصیّتی پیغام نوجوانانِ ملّت کے نام: جوانی انسانی عمر کا سب سے بہترین مرحلہ ہوتا ہےجس میں انسان کے اعضاء ہرطرح سے کام کرتے ہیں، اورفکر وسوچ کافی وسیع ہوتے ہیں، اوراسلام ایک کامل دین ہے جس نےاس مرحلہ کے بارے میں بھی کافی ہدایت ورہنمائی کی ہے،یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین وائمہ عظام وغیرھم نےاس مرحلہ کی قدروقیمت جان کر اس میں خوب عبادت اوردیگرعلمی وجائزدنیاوی امور سرانجام دئیے ہیں، زیرمطالعہ کتابچہ میں نوجوانا ن قوم کے نام سلف صالحین کی چند اہم وصیتوں کو جمع کرکے اس پر نہایت مفید علمی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت منفرد پیشکش ہے ضرورمستفید ہوں۔

  • اردو

    زیرمطالعہ کتاب میں حج وعمرہ کے موضوع کوزیربحث بنایا گیا ہے اوراس سلسلے میں بکثرت پوچھے جانے والے مسائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر تشفی بخش جواب دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کے جوابات کے سلسلے میں نہایت مفید ترتیب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    اس مختصر کتابچہ میں وسائط وتوسل ،توحید وشرک وغیرہ جیسے عقیدہ کے اہم مباحث کے بارے میں گفتگو کرکے خالق ومخلوق کے درمیان واسطہ کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ میں حجّاج کرام کے لیے چند مفید اور اہم آداب کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    سرور کائنات نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ایسا سدا بہار موضوع ہے جس پربے شمارلوگوں نے مختلف زبانوں میں خامہ فرسائیاں کی ہیں اورقیامت تک اس سعادتِ عظمیٰ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیکن ایسی کتابیں معدودے چند ہی تھیں جن میں آپﷺ کی حیات طیبہ کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہو جو ایک مسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ ولائحہ عمل ثابت ہو، کیونکہ آپﷺ کی ذات گرامی ہرمسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ، شمع راہ اوراسلامی تعلیمات وہدایات کا مکمل نمونہ ہے اورجب تک آپﷺ کا اسوۂ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ صحیح طور پر اس پر عمل کرسکتے ہیں اورنہ ہی سعادت وہدایت اور کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اورسیرت نبویہ علیہ الصلاۃ والسلام کے اس بحر ذخار میں علامہ ابن القیمؒ کی زاد المعاد’’توشۂ آخرت‘‘ سرفہرست رکھی جانے والی عظیم الشان کتاب ہے، جس میں آپﷺکی حیات طیبہ کو بطوراسوہ ونمونہ پیش کرنے کی قابل قدرکوشش ہے اورجس میں پوری جامعیت اورپوری تحقیق کے ساتھ نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کی توضیح کی گئی ہے۔چنانچہ مذکورہ کتاب کو آپﷺ کی حیاتِ طیبہ،اسوہ حسنہ،شب وروز کے معمولات،عادات،اخلاق،خصائل وشمائل،صفات وغزوات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا قراردیا جائے توذرا مبالغہ نہ ہوگا۔ یہ کتاب چونکہ اپنی ضخامت وطوالت کے سبب ہرشخص کے مطالعہ میں بآسانی نہیں آسکتی تھی اسی لیے شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہابؒ نے بڑی خوش اسلوبی سے اختصار کرکے ہرعام وخاص کے لیے اس سے استفادہ کرنا آسان کردیا۔ کتا ب کی اہمیت کے پیش نظراور اردو داں طبقہ کی آسانی کے لیے مولانا سعید احمد قمرالزمان ندوی حفظہ اللہ نے سلیس اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ رب کریم سے دعا ہے کہ ہم سب کو رسولﷺ کے اسوۂ حسنہ پرچلنے کی توفیق دے،اور ہماری اخروی زندگی کے لیےاسے بہترین زادہ راہ بنائے۔آمین!

  • اردو

    زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس‘‘ پروفیسر فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی واقعہ قربانی پر مشتمل تفصیلی کتاب ہے۔ پروفیسر صاحب نےاس قصہ کوسمجھنے سمجھانے اوراس میں موجود دروس اور عبرتوں سے فیض یاب ہونے اور دوسروں کوفیض کرنے کےلیے اس کتا ب کومرتب کیا ہے۔ انہوں نے اس قصہ سےمتعلقہ آیات کی تفسیر اوران سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ کیا ہے۔ اور ضعیف احادیث اوراسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجنتاب کیا ہے کیوں کہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہترہیں۔ مصنف موصوف نے قصہ سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی کیں ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اوراخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب انتہائی جامع اور مستند ہے۔ اللہ تعالیٰ پروفیسر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔(آمین)

  • اردو

    زیر نظر کتاب ’’قربانی عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ‘‘مولانا محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی اس مسئلہ پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔ جس میں موصوف نے قربانی کے تمام متعلقہ احکام ومسائل کو حتی الامکان خوب کھول کر بیان کیا ہے۔ہر مسئلہ کو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔پھر کسی مسئلہ میں اگر کچھ اختلاف ہے تومختلف مذاہب وآراء کو نقل کرنے کےبعد کتاب وسنت کے قریب ترین مذہب کے راجح ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قربانی کے مسائل کے ساتھ عقیقہ کے مسائل کافی مشابہت رکھتے ہیں ۔ فاضل مصنف نے حتیٰ الوسع اس کتاب میں عقیقہ کے تمام مسائل بھی یکجا کردئیےہیں۔اس کتاب کے اس ایڈیشن میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل بھی شامل کردئیے ہیں ۔کیونکہ قربانی کا تعلق بھی انہی ایام سے ہے اللہ تعالی اسے مؤلف،اس کے والدین،اساتذۂکرام اور اہل خانہ کے لیے اجر وثواب کا ذریعہ اور توشۂ آخرت بنائے (آمین) (م۔ا )

  • اردو

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان کی اہمیت وفضیلت اوراس کی خصوصیات کو ذکرکرکےاس ماہ کے بارے میں سلف صالحین (صحابہ،تابعین وتبع تابعین) رحمہم اللہ کے حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے تھے اور جب یہ ماہ آجاتا تو صیام وقیام،صدقات وخیرات،تلاوت قرآن کریم،اعتکاف ودیگراعمال برّ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔لہذا ہمیں بھی انہی کے نقش قدم پرچل کراس موسم بہار کو غنیمت جان کرخوب زیادہ نیکی وبھلائی کے کام کرنا چاہیئے۔(تالیف:محترمہ ام عبد منیب،ناشر:مشربہ علم وحکمت،لاہور)

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں مسائل روزہ پر مفصّل بحث کی گئی ہے، اورہرحدیث پرحکم کے سلسلے میں علامہ البانی ودگرمحقیقن کے حکم سے استفادہ کیا گیا ہے،مسائل اربعہ کے علاوہ عرب وعجم کے قدیم وجدید علماء ومفتیان اور فقہائے عظام کے فتاوی جات بھی نقل کئے گئے ہیں۔،

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں اسلام کے چوتھے رکن صوم رمضان کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے صوم کی اہمیت وفضیلت ،صوم رمضان کی خصوصیت،تراویح،لیلۃ القدر،اعتکاف،صدقۃ الفطروغیرہ کے مسائل کو نہایت ہی بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے نیز صوم سے متعلق منتشربعض ضعیف اورغیرثابت شدہ روایات کا تذکرہ کرکے ان سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت وفضیلت،اس کے وجوب،وآداب ،وشرائط،ارکان،ومراتب اس فریضہ کے اثرات،اس کے ترک کرنے پر جو عقوبتیں ہیں ان سب کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نیز صحابہ کرام نے اس فریضہ کو کس طرح بحسن خوبی انجام دیا اور اس کے اچھے اثرات فرد ومعاشرہ پر مرتب ہوئے ان کا بھی اجمالی تذکرہ ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں لباس کے متعلق شرعی احکام وآداب بیان کرکے مختلف قسم کے لباسوں کا تذکرہ کرکے ان کا حکم بیان کیا گیا ہے نیز بے حجابی اوربے پردگی کی تردید کی گئی ہے اورحجاب وپردہ اپنانے کی نصیحت کی گئی ہے کیونکہ اسی میں عورتوں کی عفت وعصمت محفوظ رہ سکتی ہے۔

  • اردو

    زیر نظرکتاب میں کتاب وسنت ،اقوال سلف،اور تورات وانجیل کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کےفضائل ومناقب کو بیان کرکے ان کی راہ پرچلنے کی نصیحت کی گئی ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں نکاح وشادی کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی بہترین انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ زوجین ان احکام ومسائل کی معرفت حاصل کرکے ازدواجی زندگی کو خوشحالی وسعادت کے ساتھ بسرکرسکیں اور نکاح کا حقیقی مقصد حصول ہوسکے۔

  • اردو

    زیرنظر کتاب میں یوم آخرت کا بیان کرتے ہوئے قیامت کی چھوٹی بڑی نشانیوں کو بیان کیا گیا ہے اوردنیا کے اندر وقوع پذیر ہونے والی ان نشانیوں سے عبرت ونصیحت حاصل کرکے نیک اعمال کرنے کی دعوت دی گئی ہے

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں قبرکے احوال کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قبرآخرت کی پہلی منزل ہے اورقبرمیں منکرنکیرکے ذریعے تین سوالوں کا جواب دینا ہوگا،اورپھراسی جواب کے مطابق انسان کے لئے جنت یا جہنم کی راہ آسان ہوگی۔لہذا دنیا میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کا توشہ جمع کرنا چاہئے تاکہ قبراوراس کے بعد کے مراحل طے کرنے میں کوئی مشقت نہ ہو

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں قرآن کریم کی تعلیمات کا بہترین تذکرہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کتاب الہی ہے جس میں زندگی کا مکمل دستورہے،یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے۔اس لئے اس کی روشن تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہوکرامت مسلمہ عظمت رفتہ کی بازیابی حاصل کرسکتی ہے۔