زیرنظرویڈٰیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جھاڑ،پھونک،تعویذ،گنڈا،جادو،ٹونا ،نظربد اورکہانت وغیرہ کے سلسلے میں شرعی موقف بیان کرکے جادوٹونا وغیرہ سے بچنے کا شرعی طریقہ وعلاج پیش کیا ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔
علماء کا احترام: پیش نظر ویڈیو میں مشہورعالم دین وخطیب حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ۔ نے علم اورعلماء کا مقام ومرتبہ، کتاب وسنت پرمبنی علماء کے اقوال پراعتماد وبھروسہ،علماء کے احترام وآداب کا طریقہ،سلف کے یہاں علم اورعلماء کا مقام،اوران کا عزت واحترام، نیزعلماء لوگوں کے احترام کا مستحق کیسے بن سکتے ہیں وغیرہ کے بارے میں نہایت مفید معلومات پیش کیا ہے۔ ضرورمشاہدہ فرمائیں اوردعائیں دیں۔ (ش.ر)
اس ویڈیومیں شیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت کوبیان کرکے یہ واضح کیاہے کہ یہ جشن نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں منایا گیا، نہ ہی عہد صحابہ میں، اورنہ ہی عہد تابعین میں ،بلکہ یہ بعد کی ایجاد کردہ بدعت ہےجس کا اسلام سے دورکا بھی واسطہ نہیں ہے۔
کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عید میلاد منایا؟:پیش نظر ویڈیو میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن نہ عہد رسالت ،نہ عہد صحابہ اورنہ ہی عہد تابعین میں منایا گیا،بلکہ اسے چوتھی صدی ہجری میں فاطمی خلفاء نے ایجاد کیا جو یہود یا مجوس کی اولاد سے تھے۔لہذا صحابہ کرام کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہمیں اس بدعت کو کرنے سے باز رہنا چاہئے۔
پیش نظرویڈیومیں شیخ حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے قرآن کریم کی ایک سوچودہ سورتوں کے مضامین ومقاصد کو اختصارکے ساتھ بیان کرنے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ آپ خود مشاہدہ فرمائیں اوردوسروں کو بھی مشاہدہ کی دعوت دیں۔

نیکیوں کے موسم بہارماہ رمضان المبارک کی تیاریوں کے طریقے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے شیخ حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ کے اس ویڈیو کا ضرورمشاہدہ فرمائیں۔
اس ویڈیو میں پیس ٹی وی اُردو کے مشہور مقرّر حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ نے لذّتوں کو توڑنے والی یعنی موت کو کثرت سے یاد کرنے اور گناہوں سے توبہ واستغفار کرکے آخرت کی تیاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ نہایت مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
ضروریات خمس کا کیا مفہوم ہے؟ بندوں کے مصالح کی حفاظت میں ضروریات خمس کی کیا اہمیت ہے؟ ضروریات خمس کی حفاظت کیسے ممکن ہے؟ ضروریات خمس میں سے کسی ایک میں کمی وکوتاہی سے مرتب ہونے والے اثرات کیا ہیں؟ اس ویڈیوکے تیسرے حصّے میں عقل کی حفاظت کا تفصیلی بیان ہے۔
ضروریات خمس کا کیا مفہوم ہے؟ بندوں کے مصالح کی حفاظت میں ضروریات خمس کی کیا اہمیت ہے؟ ضروریات خمس کی حفاظت کیسے ممکن ہے؟ ضروریات خمس میں سے کسی ایک میں کمی وکوتاہی سے مرتب ہونے والے اثرات کیا ہیں؟ اس ویڈیو کے دوسرے حصّے میں جان ومال اور عزّت وآبرو کی حفاظت کا تفصیلی بیان ہے۔
ضروریات خمس کا کیا مفہوم ہے؟ بندوں کے مصالح کی حفاظت میں ضروریات خمس کی کیا اہمیت ہے؟ ضروریات خمس کی حفاظت کیسے ممکن ہے؟ ضروریات خمس میں سے کسی ایک میں کمی وکوتاہی سے مرتب ہونے والے اثرات کیا ہیں؟اس یڈیو کے پہلے حصے میں دین اورنسل کی حفاظت کا تفصیلی بیان ہے۔
میلاد النبی یا وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم:زیر نظر ویڈیو میں پروفیسر سید طالب الرحمن حفظہ اللہ نے یہ بتلایا ہے کہ شیطان کا مکر بہت خطرناک ہے، موجودہ دور میں شیطانی مکرو فریب میں آکر کروڑوں مسلمان سّنت کی شاہراہ سے ہٹ کر مختلف بدعات کا شکار ہوگئے ہیں، انہی بدعات میں سے بارہ ربیع الاول کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش منانے کی بدعت ہے،جبکہ آپ کی پیدائش کی تاریخ کی تحدید میں علمائے کرام کا کافی اختلاف ہے اور اگر نو کے بجائے 12 کو مان لیا جائے تو ایک مسلمان کے لئے یہ کیسے زیب دیتا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن خوشی کا جشن منائے۔ لہذا یہ جشن اسلام میں بدعت ہے، اور اسکااسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔