جہنم کیا ہے؟ جہنم کے کیا اوصاف ہیں؟ جہنم میں لیجانےٍ والے اعمال کیا ہیں؟جہنم کے مستحقین کون ہیں؟ جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شيخ عطاء الرحمن سعيدى حفظه الله کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
زیرنظرویڈیومیں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں نماز کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس پرمداومت ومحافظت کرنے کی تاکید کی ہے. اوراسکے اندرسستی ولا پرواہی برتنے سے منع فرمایا ہے. نہایت ہی مؤثرخطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
درودوسلام کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟ درودوسلام کی کیا فضیلت واہمیت ہے؟ درود ابراہیمی کیا ہے؟ خود ساختہ درود(درود تنجینا’درودتاج’درودلکھی’درود رضویہ وغیرہ) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ویڈیومذکورمیں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تفصیلی روشنی ڈالنے کی نہایت ہی عمدہ کوشش کی ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
محترم ناظرین! دین کسی کی سمجھ اور ذاتی رائے کا نام نہیں ’ بلکہ کتاب اللہ وسنت رسول کا نام ہے جسے صحابہ کرام نے اپنے حبیب صلى اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے امت تک بلاکسی زیادتی وکمی کے پہنچایا ہے لہذا ہروہ کام جس پر کتاب وسنت کی مہر ثبت نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر اپنایا جائے وہ دین سے خارج شمار ہوگا . عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم بھی اسی میں سے ایک ہے جسے لوگوں نے بغیرکسی شرعی دلیل کے اپنا لیا ہے ویڈیو میں مذکور میں فضیلة الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اسی میلاد سے پردہ اٹھایا ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی تاکید فرمائی ہے.
زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .
ویڈیو مذکورآدم علیہ السلام سے لیکر پیارے نبی محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی تاریخ پرمشتمل ہے جسمیں خصوصی طور پرمکہ مکرمہ ’مدینہ منورہ اور مسجد اقصى کی تاریخ وتمدن کو نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.
ویڈیو مذکورمیں سوال وجواب کی شکل میں شراب کی تباہی اور اسکے برے اثرات کے سلسلے میں كتاب وسنت اور علم طب کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں ضرور مشاہدہ فرمائیں.
ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں موت ، تجہیز،تکفین ، تدفین اور قبر سے متعلق چند اہم مسائل کتاب وسنت کی روشنى میں پیش کئے گئے ہیں ضرورمشاهده فرمائیں.
زیر نظر ویڈیو میں اسلام پر لگائے بعض اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.
کیا نبی صلى اللہ علیہ وسلم کومطلق علم غیب حاصل تھا ؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین غیب کا علم رکھتے تھے؟ انبیاء علیہ السلام کے بارے میں مطلق علم غیب کا اعتقاد رکھنا کیسا ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں ویڈیو مذکورمیں.
زیر نظر ویڈیو میں تقوى کی تعریف , اسکی فضیلت واہمیت اور اسکے مراتب وغیرہ سے متعلق تفصیلى گفتگو گئی ہے. نیز زندگی کے تمام امور میں تقوى الہی کو اپنانے کی تاکید کی گئی ہے.
نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"نماز اسی طرح پڑہو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکہا ہے"- ویڈیو مذکور میں نماز محمدی صلى اللہ علیہ وسلم کی کیفیت سے متعلق نہایت ہی اہم بیان موجود ہے ضرور دیکھیں.
زیر نظر ویڈیو میں تقلید کی آفت سے امت محمدیہ کو ڈرایا گیا ہے جو امت محمدیہ میں انتشار وافتراق کا اہم سبب ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ کو لازم پکڑنے کی تاکید کی گئی ہے.