معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - ویڈیوز

عناصر کی تعداد: 530

  • اردو

    میلاد النبی یا وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم:زیر نظر ویڈیو میں پروفیسر سید طالب الرحمن حفظہ اللہ نے یہ بتلایا ہے کہ شیطان کا مکر بہت خطرناک ہے، موجودہ دور میں شیطانی مکرو فریب میں آکر کروڑوں مسلمان سّنت کی شاہراہ سے ہٹ کر مختلف بدعات کا شکار ہوگئے ہیں، انہی بدعات میں سے بارہ ربیع الاول کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش منانے کی بدعت ہے،جبکہ آپ کی پیدائش کی تاریخ کی تحدید میں علمائے کرام کا کافی اختلاف ہے اور اگر نو کے بجائے 12 کو مان لیا جائے تو ایک مسلمان کے لئے یہ کیسے زیب دیتا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن خوشی کا جشن منائے۔ لہذا یہ جشن اسلام میں بدعت ہے، اور اسکااسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

  • اردو

    میلاد النبی یا وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم:زیر نظر ویڈیو میں پروفیسر سید طالب الرحمن حفظہ اللہ نے یہ بتلایا ہے کہ شیطان کا مکر بہت خطرناک ہے، موجودہ دور میں شیطانی مکرو فریب میں آکر کروڑوں مسلمان سّنت کی شاہراہ سے ہٹ کر مختلف بدعات کا شکار ہوگئے ہیں، انہی بدعات میں سے بارہ ربیع الاول کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش منانے کی بدعت ہے،جبکہ آپ کی پیدائش کی تاریخ کی تحدید میں علمائے کرام کا کافی اختلاف ہے اور اگر نو کے بجائے 12 کو مان لیا جائے تو ایک مسلمان کے لئے یہ کیسے زیب دیتا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن خوشی کا جشن منائے۔ لہذا یہ جشن اسلام میں بدعت ہے، اور اسکااسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

  • اردو

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے واقعہ کربلا کے تعلق سے چنداہم نکات پر گفتگو فرمائی ہے جو کربلا کے حقائق وپس منظر کو سمجھنے کے لئے کافی ہیں: 1۔ تاریخ کا اتنا مشہور واقعہ تاریخ سے زیادہ افسانہ کیوں بن گیا؟ 2۔ واقعہ کربلا کے تعلق سے تالیفات وتصنیفات افراط وتفریط کا شکار کیوں؟ 3۔صحابہ کرام اور بالخصوص حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق اہل سنت والجماعت کا موقف کیا ہے؟ 4۔واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں اسلام اور کفر کی جنگ تھی یا ایک حادثہ تھا جو نوشتہ تقدیر کے مطابق پیش آیا؟ 5۔ واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں خاندانی رقابت اور بنوامیّہ وبنوہاشم کے درمیان آپسی دشمنی کا نتیجہ تھی؟ یا واقعی معنوں میں شورائیت کی بنیادوں کو استحکام بخشنے کے لئے یا بادشاہت وجمہوریت کے جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تھا؟ 6۔حسین رضی اللہ عنہ کو خط لکھنے والے کون تھے، اور جب موقع ملا تو اپنے ناپاک ہاتھوں میں تلواریں لے کرنواسہ رسول کے خون سے اپنے دامن کو رنگا؟ 7۔یزید کے تعلق سے سب وستم یا تبرا کی حقیقت کیا ہے؟ اور کیا یزید واقعی فاسق وفاجر تھا؟ اس ویڈیوکو تعصّب کی ردا کو اتار کر اور حقیقت کا آئنہ پہن کر دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ واقعہ کی حقیقت سمجھ آسکے، اللہ ہم سب کو ہرطرح کی فتنوں سے محفوظ رکھے،آمین!

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے حصول کے لئے ارمانوں ونفسانی خواہشات کی قربانیوں کو ضروری قراردیا ہے۔ اور سلف صالحین کی جنت کے حصول میں کی جانے والی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کرکے ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی نصیحت کی ہے۔

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے جنّت کا تذکرہ کرکے اس پر ایمان لانے، اسکے موجود ہونے، اس کے حصول کے خاطر سلف صالحین کی عظیم قربانیوں، اور جنت کے اوصاف اور اس کے حصول کے اسباب وغیرہ کے بارے میں نہایت ہی شاندار خطاب پیش کیا ہے، ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    حج بیت اللہ اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے، اور اسلام کے عظیم شعائر میں سے ایک شعیرہ ہے، اللہ نے اسے شرف وفضیلت عطا کی ہے اور اس میں عظیم ثواب رکھا ہے، چنانچہ جب بندہ بیت اللہ کا حج کرتا ہے، اس عظیم عبادت کے حقوق و فرائض کو بجالاتا ہے، فسق و فجور اور شہوانی اعمال سے دوری اختیار کرتا ہے تو اللہ اسکے صلہ میں اسے جنت عطا فرماتا ہے، جیسا کہ آپ ﷺ کا فرمان ہے : ـ ‘‘ حج مبرور کا صلہ صرف جنت ہے’’۔ پیش نظر ویڈیو میں حافظ ارشد بشیر مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے طریقہ کو نہایت ہی آسان ، عام فہم اسلوب میں step by step ( قدم بہ قدم) بیان کیا ہے۔

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں پروفیسر ام القری یونیورسٹی، ومُدرّس حرمِ کعبہ ڈاکٹر وصی اللہ بن محمد عباس ۔ حفظہ اللہ ۔ نے علم دین اور اسکے حصول کی اہمیت وفضیلت ، اور کن کن چیزوں کی جانکاری حاصل کرنی ضروری ہے وغیرہ سے متعلق نہایت ہی مفید ومؤثر گفتگو فرمائی ہے۔

  • اردو

    پیش نظر ویڈیو میں حافظ عبد العظیم عمری مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے استغفار کی اہمیت و فضیلت اور اسکی برکتوں کو قرآن وسنت صحیحہ کی روشنی میں تفصیل سے پیش کی ہے۔

  • اردو

    رسالت کسے کہتے ہیں؟ رسالتِ محمدی کا اصل مقصد کیا ہے؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ہی طعن وتشنیع کیوں ؟ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف غلط فہمیوں کے اسباب کیا ہیں؟ محمد صلى الله عليه وسلم کے بارے میں منصف پسند غیر مسلم مفکرین و دانشوروں کا موقف کیا ہے؟ دنیا کے عالمی مذاہب کی کتابوں میں محمد صلى الله عليه وسلم کے وجود کے دلائل وغیرہ سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کیلئے مشہور مناظروخطیب وصدر آئی. آر. ای. ایف . برادر عمران حیدرآبادی -حفظہ اللہ- کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    اسلام اور مسلمانوں سے متعلق حا ضرین کی طرف سے کئے گئےسوال وجواب کا بیان

  • اردو

    دنیا کے عالمی مذاہب کی کتابوں میں محمد صلى الله عليه وسلم کے ذکر کے دلائل کیا ہیں؟

  • اردو

    محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ہی طعن وتشنیع کیوں ؟ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف غلط فہمیوں کے اسباب کیا ہیں؟ محمد صلى الله عليه وسلمکے بارے میں منصف پسند غیر مسلم مفکرین و دانشوروں کا موقف کیا ہے؟

  • اردو

    رسالت کسے کہتے ہیں؟ رسالتِ محمدی کا اصل مقصد کیا ہے؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ہی طعن وتشنیع کیوں؟

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں کا مختصر تذکرہ ہے۔

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے دوسری شرط سنت کی مطابقت کا بیان ہے۔

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے پہلی شرط اخلاص کا بیان ہے۔

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں غیبت کا مفہوم اور معاشرہ میں اسکی خطرناکی کا اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    جسطرح قرآن مجيد كي تفسيروتعبير نبي صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں’ کیونکہ صحابہ کرام ہی رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے علم کے وارث’آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں’ سارا دین انہیں کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں. امام ابوبكر الآجري رحمه الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:"وہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل’ سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے’ وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا’ انکے اخلاق واطوار کو اختیارکرو’ ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے-" (کتاب الشریعة: (1/1686). یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں ویڈیو مذکورمیں شیخ عبدالمجید بن عبد الوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کو اجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا ہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    حلولیوں واتحادیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى ہرجگہ موجود ہے اور ہرچیزمیں حلول فرماتا ہے اور وہ ہرچیزکی حقیقت ہے اور یہ دنیا حقیقت میں اللہ ہی کا مظہرہے. جبکہ یہ عقیدہ تمام مسلمان فرقوں کے نزدیک صریح کفرہے.اوراتحادی وحلولی مذہب کی اصل ہندوستان کے بدھسٹوں اور مجوس سے ملتى ہے جو بعد میں بعض اسلام کی طرف نسبت کرنے والے مسلمانوں مثلا: ابن عربی ،ابن فارض، تلمسانی ،ابن سبعین اوران کے ہم مشرب لوگوں کی طرف منتقل ہوگیا .جبکہ رب العالمین نے وحی کے ذریعہ ہمیں باخبرکیا ہے کہ وہ عرش پرمستوی ہے اوراپنے علم کے اعتبارسے ہرچیزکومحیط ہے.اوراس عقیدہ کا انکاروہی شخص کرسکتا ہے جسکی عقل ماری گئی ہے اور جسکی فطرت مسخ ہوچکی ہے

  • اردو

    نبي كريم صلى الله عليہ وسلم نےفرمایا کہ اللہ تعالى فرماتا ہے :کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا’ نہ کسی بشر کے دل میں اسکا خیال گزرا (بخاری). ویڈیو مذکور میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے جنت کا حقيقى مفہوم بیان کرکے جنت کی پربہار نعمتوں کا نہایت ہی دلکش وحسین اسلوب میں تذکرہ کیا ہے’ ساتھ ہی ساتھ ان نعمتوں کے حصول کے شرائط واسباب وغیرہ کو بھی تفصیلا بیان کیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.