معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 433

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں متفق علیہ اور مختلف فیہ مسائل اور ان کے جملہ دلائل اور اختلافی نکات ومباحث میں سے بطور یاد دہانی ان چیزوں کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہے جو ایک مجتہد کے لئے ان مسائل کے بارے میں اصول وقواعد کا کام دے سکیں،جن کے بارے میں شریعت میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ اس کتاب میں مذکورہ مسائل زیادہ تر وہ ہیں جن پر دورِ صحابہ سے لے کر تقلید کے رواج پانے کے آغاز تک اتفاق رہا ہے یا فقہائے کرام کے درمیان اختلاف اگر ہوا تو وہ کافی مشہور رہاہے۔ اسی طرح اس کتاب میں شرعی احکام ماخوز ہونے طریقوں اور خود شرعی احکام کی قسموں اور ان اسباب کی قسموں کو ذکر کیا گیا ہے جن کے پیش نظر اختلاف رونما ہوتا ہے۔(ترجمہ: ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی)

  • اردو

    مختار الصًحاح عربی۔ اُردو( الفاظِ حدیث کے مُستند معانی کی مشہور لغت) : پیش نظر کتاب امام محمد بن ابی بکر بن عبد القادر رازیؒ کی تالیف‘‘مختار الصحاح’’ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ تالیف بذاتِ خود امام ابو نصر اسماعیل بن حمّاد الجوہریؒ کی مشہور ومعروف ضخیم عربی لغت تاج اللغۃ و صحاح العربیۃ کا اختصار ہے۔یہ ضخیم لغت چالیس ہزار کلمات پر مشتمل ہے۔اس ضخیم اور مستند لغت کی افادیت واہمیت کے پیش نظر امام رازیؒ نے اس سے ایسے کلمات چُن کر ان کی شرح اور تفسیر بیان کی ہے جن کی ، ان کے اپنے الفاظ میں ہر عالم ، فقیہ،حافظ قرآن،محدّث اور ادیب کو اشدّ ضرورت ہے کیونکہ اس میں جابجا قرآن ، حدیث اور فقہی اصطلاحات کو ان کے سیاق وسباق کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے، نیز ترجمہ وتفسیر کی صحت پر دور جاہلیت کے مستند ومعروف شعراء کے اشعار ضرب الامثال اور مروّج محاورے بطور سند درج کئے گئے ہیں۔امام رازیؒ نے الصحاح کی تفسیر کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے بڑے مفید اضافے بھی کئے ہیں۔ کہیں تو کلمات کی مزید وضاحت ہے اورکہیں مؤلف کے موقف کی تائید ہے اور جہاں مناسب سمجھا ہے مؤلف کے موقف سے اختلاف بھی کیا ہے اور ساتھ ہی اپنا اختلافی موقف بھی بیان کیا ہے۔

  • اردو

    فیروز اللغات اُردو جامع نیا اِڈیش(جدید ترتیب واضافوں کے ساتھ): اُردو کا جامع اور مستند لُغت ایک لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ قدیم وجدید الفاظ، مُرکّبات ،محاورات، ضرب الامثال ، علمی، ادبی، فنّی وسائنسی اصطلاحات کے تفصیلی معانی مع صحیح تلفّظ. فیروز اللّغات اُردو ، جامع کا نیا اِڈیشن لُغت نگاری کی جدید سائنسی بُنیادوں پر مرتّب کیا گیا ہے۔اس لحاظ سے یہ دوسرے مروّجہ لغتوں سے زیادہ مُستند ہے اور عہد حاضر کے تما م لسانی تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ اس اڈیشن میں گزشتہ نِصف صدی کے عرصے میں اُردو میں رائج ہونے والے نئے الفاظ اور علمی ،ادبی،سائنسی،فنّی اور دفتری اصطلاحات کے علاوہ وہ قدیم اور متروک الفاظ بھی شامل کئے گئے ہیں جن کےمعنی جانے بغیر اُردو کی کلاسیکی خصوصا دکنی تصنیفات سے مکمّل استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔تمام الفاظ کے معنی شرح وبسط سے دئے گئے ہیں اور ہر محاورے ،ضرب الامثال اور اصطلاح کی تشریح کی گئی ہے۔

  • اردو

    قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج و دستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ‘‘جامعہ ام القریٰ ’’ مکہ مکرّمہ کے انجمن تدریس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔ مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے اس کتا ب میں قرآن مجید کے کلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو ناموں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ‘‘قاموس’’ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن فہمی کا ذریعہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین!

  • اردو

    الإتحاف الباسم في تحقيق وتخريج وشرح موطأ إمام مالك: رواية ابن القاسم [ملخّص القابسي ] (اُردو): "موطأ " دوسری صدی ہجری کے مشہور اور نابغہ ٔ روزگار محدث امام مالک(ت۱۷۹ھ) رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ہے جسے صحیح بخاری سے پہلے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب ہونے کا شرف حاصل تھا ۔ یہ کتاب مرفوع احادیث کے علاوہ بہت سے فقہی احکام پر مبنی فقہاء صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے فتاوی، فیصلہ جات اور اجتہادات سے بھی مالا مال ہے۔اور فقہ اور اصول فقہ کے بارے میں امام مالک رحمہ اللہ کے نقطہ نظر کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کو امام مالک رحمہ اللہ نے مدینہ کے ستّر فقہاء پر پیش کیا اور سب نے اس پر موافقت فرمائی۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اسکے کئی مشہور ترجمے منظر عام پر آئے، مگر حافظ زبیر علیزئی رحمہ اللہ کی ژرف نگاہی نے موطأ امام مالک کے صحیح ترین نسخے کا انتخاب کیا جو امام مالک کے تلمیذ خاص عبد الرحمن بن القاسم المصری کی تلخیص القابسی کی صورت میں موجود تھا۔ مولانا نے اس ملخص کا ترجمہ ہی نہیں کیا بلکہ فقہ الحدیث اور فوائد کا اضافہ کیا اور حدیث کی تخریج کرکے طالبان علوم نبوت کیلئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ حدیث کا یہ مجموعہ طالبان علوم نبوت کیلئے یقینا ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!

  • اردو

    پیش نظر کتاب امام المحدثین محمد بن اسماعیل بخاری ۔رحمہ اللہ۔ کی نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے جو اسلامی اخلاق وآداب میں انسائکلوپیڈیا کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف ۔ رحمہ اللہ۔ نے احادیث نبویہ اورصحابہ وتابعین کے اقوال میں وارد اسلامی آداب واخلاق کو یکجا کردیا کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہر فرد اور ہر گھر کی خاص ضرورت ہے تاکہ اسلام کا معاشرتی نظام بحال ہوسکے اور اولاد ووالدین کے مابین حسن سلوک وفرمانبرداری کی خوشگوار فضا قائم ہوسکے ۔

  • اردو

    اہل حدیث ایک صفاتی نام : طائفہ منصورہ، فرقہ ناجیہ اور اہل حق کا صفاتی نام اہل حدیث ہے۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جو ہر دور میں موجود رہے اور قیامت تک رہیں گے۔ طائفہ منصورہ کی وضاحت کرتے ہوئے امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ’’ اگر یہ طائفہ منصورہ اصحاب الحدیث ( اہل حدیث) نہیں تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون لوگ ہیں۔(معرفة علوم الحديث للحاكم) اہل حدیث وہ خاص لوگ ہیں جن کے بچے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے گہرا شغف اور قلبی لگاؤ ہے۔ وہ قیاس آرائیوں اور فقہی موشگافیوں کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی بیان کرنے میں سعادت جانتے ہیں،۔ یہ کتاب فضيلة الشيخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے جو اہل حدیث کے صفاتی نام کے بارے میں پیدا ہونے والے اشکالات واعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ اس لحاظ سے بڑی جامع اور منفرد کتاب ہے کہ ہر بات مستند، مدلل اور باحوالہ ہے

  • اردو

    قرآنی واسلامی ناموں کی ڈکشنری اور نومولود کے احکام ومسائل: اچھے نام کا انسانی زندگی پر بہت ہی اچھا اثر پڑتا ہے اسی لئے شریعت اسلامیہ نے بہترین نام رکھنے کی ترغیب و تعلیم دی ہے، مگر افسوس جہالت ولا علمی کی وجہ سے لوگ نومولود کے ناموں کا انتخاب کرتے وقت احتیاط سے کام نہیں لیتے اور بہت سارے شرکیہ اور قبیح نام رکھ دیتے ہیں ۔ زیر نظرکتاب میں نومولود کے احکام ومسائل، نام او رکنیت رکھنے کے احکام بیان کرنے کے بعد مختلف زبانوں کے 2735 نام اور ان کے معانی کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے: دين اسلام کے عظيم مقاصد واصولوں میں سے حق وصاحب حق كو باطل واهل باطل سے تمییز کرنا ہے اورسنت وہدایت کی راہ کی وضاحت کرکے اسکی طرف دعوت دینا ہے اوربدعت وگمراہی کی راہوں کو بے نقاب کرکے اس سے ڈرانا ہے. اورقرآن وسنت کی نصوص بہت سارے قواعد واحکام پرمشتمل ہیں جو اس عظیم مقصد کو واضح کرتی ہیں: انہیں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شرعی نصوص وقواعد اس بات کی متقاضی ہیں کہ مسلمانوں کے دشمن کافروں کی مخالفت کی جائے چاہے انکا تعلق عقائد سے ہو یا عبادات سے، اعیاد سے ہو یا شرائع سے ، یا انکے گندے اخلاق سے ہو، بلکہ انکی ہر خصائص وشعار کی مخالفت کی جائے جسمیں انہوں نے حق اورفضیلت سے دوری برتی ہو. اورسلف صالحین رحمہم اللہ نے اس بات کو بیان کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے اوران میں سب سے نمایاں شخصیت شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی رہی ہے جنہوں نے اپنی بہت ساری تصانیفوں کے اندراس چیز کا اہتمام کیا ہے خاص طوراپنی شہرہ آفاق کتاب:اقتضاء الصراط المستقیم ومخالفة أصحاب الجحیم یعنى\” صراط مستقيم کے تقاضے\” میں. کتاب کی افادیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے.

  • اردو

    زیرنظر کتاب میں علامہ محمد رئیس احمد ندوی –رحمة الله عليہ– نے حلقہ دیوبند سے شرح صحیح بخاری کے نام پر شائع ہونے والی ضخیم کتاب "أنوارالباري" کی ظلمات کا پردہ چاک کیا ہے جسمیں صحیح بخاری اور اسکے جلیل القدرمؤلف امام بخاری کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے.اوراہل حدیث ومسلک اہل حدیث پر ردوقدح سے کام لے کراہل الرائی ومذہب اہل الرائی والتقلید کی مدح وتائیید کی گئی ہے.اور اس مقصد میں حصولٍ کامیابی کے لئے مصنف نے "أنوارالباري" کے اندر وہی طریق کاراختیارکیا ہے’ جو تقلید پر ست اہل الرائی کا شیوہ وشعار ہے- یعنی اپنے تقلیدی موقف ونظریہ کی تائید وتصویب اور دوسروں کی تردید وتضعیف کیلئے علمی وتحقیقی حدودو قیود سے آزاد ہوکرمسخ اور رد حقائق! مسخ اور رد حقائق کی کسی بھی مہم وتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’ مصنف انوارالباری نےانکا استعمال پوری آزادى’ مستعدى اور حوصلہ مندى سے کیا ہے- اپنی اس مہم میں مصنف انوارالباری نے اپنے ہم مزاج اہل قلم کے تیارکردہ قدیم وجدید مواد اورلٹریچرسے مدد لیا ہے’مگر اس سلسلے میں انھیں سب سے زیادہ مدد موجودہ صدى میں مسخ حقائق کے لئے چلائی گئی تحریک کے روح رواں علامہ زاہد کوثری اور انکے اثرسے پیدا شدہ کوثری گروپ کی تحریروں سے ملی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    کیا محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ اہل بیت علیہ السلام سے بغض ونفرت کرتے تھے؟ نواصب کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ شیعہ وروافض کی طرف سے آپ پر لگائی گئی تہمت کی کیا حقیقت ہے؟ آئیے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کریں کتاب مذکور میں.

  • اردو

    زيرنظركتاب میں مشہورمحقق ومحدث علامہ ابوطیب محمد شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ کے حیات وخدمات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے. طالبان علوم نبوت سے شغف رکھنے والوں کیلئے نہایت ہی مفید کتاب ہے.

  • اردو

    خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب وسنت : زیر تبصرہ کتاب’’خانہ ساز شریعت اورآئینۂ کتاب وسنت‘‘ محترم مولانا عبد الرؤف ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے ان بدعات کی نشاندہی کی ہے جو بالعموم برصغیر میں پائی جاتی ہیں اور سال کے بارہ مہینوں میں طرح طرح کے ناموں سے ان کویاد کیا جاتا ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ وہ ہر بدعت کے پس منظر پر گفتگو کریں، جن لوگوں نے اس کو ایجاد کیا ہے ان کی تفصیل بیان کریں۔ اور نصوص کتاب وسنت سے اس کاٹکراؤ کیسے ہورہا ہے اور مسلم معاشرے پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کی وضاحت کریں۔ کتاب کے جملہ مباحث انتہائی معلومات افزا ا ور بیش قیمت ہیں ۔اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ مسلمانوں کی دینی زندگی میں بدعات نے کہاں کہاں تباہی مچارکھی ہے تو اس کتاب کے مطالعہ سے اسے مکمل رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین( م۔ا)