علم کی اہمیت کسی پر مخفی نہیں , علم یہ ایمان کا راہنما ہے بغیر علم کے کوئی قوم نہ تو دنیا میں ترقی حاصل کرسکتی ہے نہ ہی آخرت میں فلاح پاسکتی ہے ویڈیو مذکورمیں علم دین کی اہمیت سے متعلق تفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے.
زیر نظر ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے صرف زبانی محبت کا دعوى کرنا کا فی نہیں بلکہ آپ صلى اللہ کی حقیقی محبت کا راز آپ کی کامل اتباع وپیروی میں مضمر ہے.
زیر نظر ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے دو نظام ہیں ایک مذہبی نظام اور دوسری سیاسی نظام اور سیاسی نظام کو مستحکم وپائیدار بنانے کیلئے کسی نہ کسی خلیفہ یا رہبر وقائد کا ہونا ضروری ہے تاکہ سیاسی نظام کسی خلفشار کا شکار نہ ہو اسی طرح خلیفہ ورہبر کے اندر تقوى کا پایا جانا ضروری ہے تاکہ قوم کا تعامل انکے ساتھ برابر حاصل رہے اور جماعت میں اختلاف نہ ہو.
اتحاد کی اہمیت وفوائد کیا ہیں؟ اختلاف کی مضرتیں اور اسکی تباہ کاریاں کیا ہیں؟ اختلاف کی ابتدا کب ہوئی اور اسکے اسباب کیا تھے؟ اور اتحاد کی بنیادیں کیا ہیں؟ ان سب کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کریں ویڈیو مذکور میں.
دین اسلام میں توحید کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے. تمام انبیاء نے اپنی دعوت کا آغاز توحید ہی سے کیا ,اس باب میں انہوں نے کوئی مداہنت برداشت نہ کی , توحید جسم میں ایک دل کی حیثیت رکھتا ہے جب تک دل تندرست رہے گا جسم بھی تندرست رہے گا اور اگر دل بیمار ہو جائے تو جسم بھی بیمار ہوجائے گا اسی طرح توحید ہے ,ویڈیو مذکور میں اسی توحید کا بیان ہے.